English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کرناٹک میں تکنیکی بنیادتعلیم کو فروغ دینے کیلئے اسمارٹ کلاس روم کا آغاز ہوگا(مزید خبریں )

share with us

ویڈیو لیکچر کے طورپر ای مواد ‘ای کتابیں‘نوٹ‘شحصیت کی ترقی وغیرہ سے وابستہ تمام مواد جو انڈر گریجویٹ کورس کی ضرورت ہے۔ آن لائین دستیاب ہوں گی۔ اوپن کورسیس پر ڈاؤن لوڈ کئے جارہے ہیں اور تمام پہلی قسم سرکاری کالجوں کے درمیان اس کی تقسیم کی جارہی ہے۔ نیٹ ورک سے جڑے کمپیوٹر‘ موبائیل ہینڈ سیٹ یا لوکل ایریا کنکشن کے ذریعہ طلباء اور کالج کے ملازمین کیلئے بھی یہ مواد ہوں گا۔مسٹر دیشپانڈے نے کہا کہ شفافیت کو فروغ دینے کیلئے کرناٹک اسٹیٹ ایگزام بورڈ اتھاریٹی نے اساتذہ کے مخلوعہ 1298پر تقررات کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تقررات سی ای ٹی کے ذریعے ہوں گے۔ تقررات کیلئے انٹرویو نہیں ہوں گے ۔اس کے علاوہ محکمہ خزانہ نے856اساتذہ کے تقررات کی منظوری دے دی ہے۔ اور اس کا عمل جلد ہی شروع ہوگا۔انھو ں نے بتایا کہ 16گھنٹے پڑھائی کی جگہ22گھنٹے پڑھائی کے نظام نافذ کرنے ابھی غور نہیں ہوا ہے ۔ کیونکہ اساتذہ یونین اس کی مُخالفت میں ہے۔ انھوں نے بتایا کہ تمام پہلی قسم کے سرکاری کالجوں میں مستقل تقررات سیل قائم کیا جائے گا ۔ پہلی بار’’ارن کم لرن‘‘ منصوبہ کے تحت وپرو نے14 طلباء کو کیمپس کے ذریعہ کیا ۔اس منصوبہ کی طرح ہر طالب علم کو اپنی تعلیم مکمل کرنے کیلئے اگلے چار سال تک8لاکھ روپیے بطور تنخواہ دئیے جائیں گے۔ انھو ں نے کہا کہ سرکاری کالجوں کو یونیورسٹی گرانٹ کمیشن (یو جی سی) سے ٹو نمی حاصل کرنے کیلئے حوصلہ افزائی کی جائے گی۔اس کیلئے 25پہلی قسم کے کالجوں کو منتخب کیا گیا ہے۔ اس کیلئے پانچ کالوں کو ایک کروڑ روپیے ابتدائی تیاریوں کیلئے دئیے جائیں گے۔


بیدر ضلع کے مُختلف دیہاتوں کو جانے والی سڑک کی خستہ حالی

بیدر۔23 ؍نومبر۔(فکرو خبرنیوز)۔بیدر ضلع کے مُختلف دیہاتوں کو جانے والی سڑک کی خستہ حالی سے یہاں کے متعلقہ رکن اسمبلی کیلئے لمحہ فکر ہے ۔اس سڑک پر چلنے والے راہ رو اور چھوٹی و بڑی موٹر سائیکلوں کی سواریوں کیلئے گزرنا کافی تکلیف و دشوار کن مسئلہ بن گیا ہے ۔اور اندیشہ ہے کہ حادثات بھی پیش آسکتے ہیں ۔اس جانب متعلقہ رکن اسمبلی اور بیدر ضلع پنچایت و تعلقہ پنچایت کے ذمہ داران عہدیداران و منتخب ارکان کی عدم توجہ کے باعث اس گاؤں کے لوگ ریاستی وزیر اعلی سے مُطالبہ کیا ہے کہ اس گاؤں کی سڑک کی تعمیر کیلئے متعلقہ عہدیداران کو خصوصی نوٹس لیتے ہوئے فوری طور پر اس سڑک کی تعمیر کا مطالبہ کیا ہے۔


بیدر لوک آیوکت عہدیدار عوام سے شکایت وصول کرنے ضلع کے تعلقہ مراکز کا دورہ 

بیدر۔23 ؍نومبر۔(فکرو خبرنیوز)۔بیدر لوک آیوکت پولیس کے ڈی ایس پی نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ بیدر لوک آیوکت عہدیدار عوام سے شکایت وصول کرنے ضلع کے تعلقہ مراکز کا دورہ کررہے ہیں ۔متعلقہ تعلقہ کی آئی بی میں لوک آیوکت عہدیار وں سے ملاقات کرکے عوام شکایت پیش کریں‘اس کیلئے ضروری نمونہ 1اور2فارم مقام پر ہی فراہم کئے جائی ں گے ۔24؍نومبر کو صبح10سے دوپہر 2بجے تک آئی بی بھالکی اور اوراد آئی بی اس کے علاوہ 25؍نومبر کی صبح10بجے تا2بجے ہمناآباد آئی بی ‘بوساکلیان آئی بی میں 26؍نومبر کی صبح 10بجے تادوپہر 2بجے رہیں گے۔بیدر کے آئی بی نزد امبیڈکر سرکل میں27؍نومبر کی صبح10بجے تا2بجے دوپہر عوام شکایات پیش کرسکتے ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا