English   /   Kannada   /   Nawayathi

تھانے پہنچی راہل گاندھی کی دیوانی، کیا شادی کا دعوی(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اب وہ پولیس کے در پر انصاف ماگنے آئی ہے.آگرہ کے سیدرا علاقے کی رہنے والی تصور (بدلہ نام) دسویں پاس ہے. راجیو گاندھی سے ان سے گھریلو تعلقات تھے. دونوں نے مل کر بچپن میں ہی اس کی شادی راہل گاندھی سے طے کر دی تھی. لڑکی نے موبائل میں موسا اور راجیو گادھی کا تصویر بھی پولیس کو دکھایا. لڑکی کے مطابق چار سال پہلے اسے شادی طے ہونے کی معلومات ہوئی. اس کے بعد سے وہ راہل گاندھی سے ملاقات کرنے کی کوشش کر رہی ہے. اس کے لئے سوشل میڈیا سے لے کر دوسرے ذرائع کی مدد لی. کامیابی نہ ملنے پر وہ دہلی گئی. دس جن پتھ اور راہل کی رہائش 11 تگلی روڈ پر جا کر ملاقات کی کوشش کی. کئی دنوں تک صبح سے شام تک رہائش کے باہر بیٹھی رہی، مگر سکیورٹی نے اسے اندر نہیں جانے دیا. لڑکی کا کہنا تھا کوئی اور راستہ نہیں دکھا، تو اس نے خاتون تھانے کی مدد لینے کا فیصلہ کیا.


تلاش کے باوجود شیرکے پنجوں کے نشانات نہیں ملے

کانپور۔21نومبر(فکروخبر/ذرائع)شیر کے خوف سے کئی گاؤں کے لوگ دہشت کے سایہ میں زندگی گزار رہے ہیں ۔ لوگوں میں شیر کی دہشت اتنی زیادہ ہے کہ وہ اپنے گھروں کے باہر آگ جلا کر لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ پہرا دے رہے ہیں ۔ پولیس کو جب شیر کی اطلاع ملی تو پولیس نے گاؤں میں نگرانی شروع کردی ۔ پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم شیر کو تلاش کرتی رہی لیکن شیر کے نشانات نہیں ملے۔ گنگا بیراج کٹری علاقہ کے درجنوں گاؤں کے لوگ اس وقت خوف کے سایہ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ۔ در اصل گاؤں کے لوگوں کو اطلاع ملی تھی کہ اناؤ کے کرمی کھیڑا گاؤں میں شیر کو دیکھا گیا تھا ۔اور شیر اب کٹری علاقہ میں پہنچ گیا ہے ۔ بدھ کی شام شیر نے پہاڑی پور کے باشندے سنتوش کی گائے کے بچہ کا شکار کرلیا تھا۔ اس کی وجہ سے کٹری علاقہ کے تقریبا ایک درجن گاؤں کے لوگ خوفزدہ ہو گئے ۔ آج صبح محکمہ جنگلات کے افسران نے علاقہ میں شیر کی تلاش کی ۔ تلاش کے دوران محکمہ جنگلات کی ٹیم کو پہاڑی پور سے دو کلو پر واقع ایک علاقہ میں گائے کے بچہ کے باقیات اور شیر کے پیروں کے نشان بھی ملے ہیں ۔ جب کہ پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم نے کٹری کے جنگلوں میں شیر کو تلاش کیا لیکن شیر کا کوئی سراغ نہیں ملا ۔ ٹیم کے ایک رکن نے بتایا کہ شیر کی آمد سے گاؤں کے لوگ خوفزدہ ہیں اور ہتھیاروں سے لیس ہو کر شیر کو تلاش کررہے ہیں ۔ گاؤں کی ایک عورت نے بتایاکہ شیر نے گائے کے بچہ کا شکار کیا ہے ۔ اس نے بتایا کہ گاؤں کے لوگوں نے بچوں کے گھر سے نکلنے پر پابندی لگا دی ہے ۔ گاؤں کے ہی ایک باشندے وشوناتھ نے بتایا کہ جانوروں کے رہنے کی جگہ پر جھاڑیاں لگا دی گئی ہیں جب کہ شیر سے محفوظ رہنے کے لئے رات میں آگ جلا کر گاؤں کے لوگ گروپ میں لاٹھی ڈنڈوں کے ساتھ نگرانی کر رہے ہیں ۔ 


چوروں نے زیورات تاجر کی دکان کو بنایا نشانہ

کانپور۔21نومبر(فکروخبر/ذرائع)شادیاں شروع ہونے کے ساتھ ہی چوری کی وارداتوں میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ۔ چوروں نے جنوبی علاقہ کے نوبستہ تھانہ علاقہ میں زیورات تاجر کی دکان کو نشانہ بنایا اور چار لاکھ کا مال لوٹ کر فرار ہو گیا۔ اطلاع ملنے کے بعد موقع پر پہنچ کر پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش شروع کردیا ہے۔ نو بستہ تھانہ علاقہ کے تحت یسودا نگر میں راجو گپتا کی دکان ان کے گھر سے کچھ فاصلے پر واقع کنج وہار میں آرزو جویولرس کے نام سے ہے ۔ راجو کے مطابق کل رات وہ دکان بند کرکے گھر واپس چلے گئے تھے ۔ آج صبح جب وہ دکان پر پہنچے تو شٹر کے تالے ٹوٹے ہوئے تھے اور شٹر ٹوٹا ہوا تھا۔ شٹر کھول کر انہوں نے دیکھا کہ دکان کا سامان بکھرا ہوا تھا۔ چوری کی اطلاع انہوں نے پولیس کو دی ۔ اطلاع ملنے کے بعد پولیس نے تفتیش شروع کردی ۔ راجو نے بتایا کہ چور سونے چاندی کے زیورات سمیت تقریبا چار لاکھ روپئے کا دیگر سامان لوٹ کر لے گئے ۔ پولیس نے صراف تاجر کی تحریر پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایس او راجیش پاٹھک نے بتایا کہ چوروں کو تلاش کیا جارہا ہے۔ 


اے بی ایس اے پردھان کو بچانے کی کوشش میں مصروف

بارہ بنکی۔21نومبر(فکروخبر/ذرائع)غیر معیاری مڈ ڈے میل میں معیار پر توجہ نہیں دی جارہی ہے جس کی وجہ سے بچوں کی صحت کو خطرہ لاحق ہو رہا ہے ۔ مڈ ڈے میل کے تحت مہیا کرائے جانے والے کھانے میں کیڑے نکل رہے ہیں ۔ اس کو کھانے سے کئی مرتبہ بچوں کو اسپتال میں داخل کرانا پڑتا ہے ۔ بدعنوانی کی وجہ سے ایک مرتبہ پھر مڈڈے میل گفتگو کا موضوع بن گیا ہے ۔ ندورا کے پرائمری اسکول کے ذریعہ فراہم کئے گئے مڈ ڈے میل میں چھپکلی نکلنے کی وجہ سے مذکورہ اسکول سرخیوں میں آگیا ہے ۔ بلاک ترقیات افسر و تحصیل انتظامیہ کی سرگرمی کے بعد بلاک تعلیم افسراپنی ملازمت میں بچانے کی فکر میں ہے ۔ پرائمری اسکول کی درجہ چار کی طالبہ ثنا کی پلیٹ میں چھپکلی پائے جانے سے پورے گاؤں میں افرا تفری پھیل گئی ۔ اطلاع ملنے کے بعد ایس ڈی ایم نے اے بی ایس اے کو جانچ کے لئے بھیجا ۔ گاؤں کے لوگوں اور پردھان نے کھانا تالاب میں پھینک دیا اور دوبارہ کھانا تیار کرایا ۔ جب کہ بلاک ترقیات افسر معاملہ کو رفع دفع کرنے کی کوشش کررہے تھے ۔ اے بی ایس اے رام کشور یادو کو بچوں کی صحت کی فکر نہیں تھی انہیں صرف پردھان کی فکر تھی اوروہ پردھان کو بچانے کی کوشش کررہے تھے۔ مسٹر یادو نے فون پر بتایا کہ چھپکلی ملنے کی بات بے بنیاد ہے ۔ مخالفین پردھان کو بدنام کرنے کے لئے افواہ پھیلا رہے ہیں ۔ جب کہ بلاک ترقیات افسر کے ذریعہ مڈ ڈے میل میں چھپکلی ملنے کی بات تسلیم کرلی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بچوں کے کھانے سے پہلے تمام کھانا پھینک دیا گیا ۔ ایس ڈی ایم دویندر پانڈے نے بچوں کے کھانے میں چھپکلی ملنے کی بات کی تردید کی ۔ واضح رہے کہ مڈ ڈے میل تیار کرانے اور اس کی نگرانی کی ذمہ داری علاقہ کے اے بی ایس اے اور پردھان کی ہوتی ہے ۔ اسی وجہ سے دونوں ایک دوسرے کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے ۔ اس لئے ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ لاپروائی کے لئے ذمہ دار لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ 


اترپردیش میں سائیکل کی سوار ی کو فروغ دیا جائے گا

الہ آباد۔21نومبر(فکروخبر/ذرائع)ریاست میں آلودگی میں اضافہ اور سڑکوں پر گاڑیوں کی کثیر تعدادکے پیش نظر حکومت اب سائیکل کی سواری کو فروغ دے رہی ہے۔ریاست کے چیف سکریٹری آلوک رنجن نے دنیا کے کئی ممالک میں سائیکل کی سواری عام ہونے کا حوالہ دیتے ہوئے ریاست کے تمام ضلع مجسٹریٹوں کو خط ارسال کرکے لوگوں کو سائیکل کی سواری کی ترغیب دینے اور انفرااسٹرکچر فراہم کرانے کی ہدایت دی ہے۔مسٹر رنجن نے کہا کہ دنیا کے کئی ممالک ہالینڈ، ڈنمارک، جرمنی، برطانیہ اور چین کو آلودگی اور سڑکوں پر گاڑیوں کی کثیر تعدادکے سبب مختلف مسائل درپیش ہیں جس کے حل کیلئے وہاں کے شہریوں نے روزمرہ کے کام کاج کے لئے سائیکل کو ترجیح دی ہے۔انہوں نے بتایاکہ مذکورہ ممالک کی حکومتوں نے سائیکل کی سواری کو آسان بنایا ہے اور وہاں کے بیشتر شہری دفتر جانے یا چھٹی کے دوران سائیکل کی سواری کو ترجیح دے رہے ہیں ۔مسٹر رنجن نے افسران کو ہدایت دی ہے کہ ریاست میں سائیکل کی سواری کو عام کرنے کے لئے شہروں میں کچھ بندوبست ضروری ہے تاکہ لوگوں کو تحفظ کا یقین پیدا ہو سکے۔


اندراگاندھی مساوات پر مبنی سماج کی علامت تھیں

بارہ بنکی۔21نومبر(فکروخبر/ذرائع)ہندوستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم آنجہانی اندرا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر ضلع کوآپریٹیو ترقیات فیڈریشن کے دفتر میں مذاکرہ کا انعقاد کیا گیا ۔فیڈریشن کے عہدیداروں نے آنجہانی وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ مذاکرہ کی صدارت کرتے ہوئے کمیٹی کے چیئر مین و اترپردیش کانگریس کمیٹی کے صدر شیو شنکر شکلا نے کہا کہ آنجہانی اندرا گاندھی کا قومی تحریک میں تعاون تو رہا ہے اس کے علاوہ آزاد ہندوستان میں انہوں نے جمہوریت میں اپنی الگ پہچان قائم کی ۔ اندراگاندھی سب سے پہلے آل انڈیا کانگیریس کمیٹی کی صدر منتخب کی گئیں ۔ اپنے والد جواہر لعل نہرو کی موت کے بعد لال بہادر شاستری کی کابینہ میں اطلاع و نشریات کی اہم وزارت ان کو سپرد کی گئی ۔ اس کے بعد لال بہادر شاستری کی موت کے بعد وہ پہلی خاتون وزیر اعظم منتخب ہوئیں ۔ مسٹر شکلا نے کہا کہ مسز گاندھی اہم خصوصیات والی خاتون تھیں ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں بینکوں کو قومیانے کی کارروائی کی ۔ اور راجاؤں کے خصوصی حقوق کو ختم کرکے اہم کارنامہ انجام دیا ۔ مسز گاندھی مساوی سماج کی علامت تھیں ۔ ان کے کاموں سے متاثر ہو کر سابق وزیر اعظم اٹل بہاری باجپئی نے آنجہانی اندرا گاندھی کو درگا کا نام دیا تھا۔ کمیٹی کے نائب صدر آنند شکلا ، اوپی سنگھ ایڈوکیٹ ، اکھلیش سنگھ ایڈوکیٹ ، جگدمبا سنگھ ، دیش راج موریہ ، پنکج تیواری ، رمیش چندر ورما ، کوشل کشور شکلا ، اصرار احمد اور شبیر احمد سمیت مختلف لوگوں نے آنجہانی وزیر اعظم اندرا گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا