English   /   Kannada   /   Nawayathi

اس وقت پوری دنیا میں مادیت اور شہوانیت کا سیلاب آیا ہے(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مولانا نے اپنے خطاب میں حلال کی اہمت اور حرام کی مذمت بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ جیسا لقمہ حلق میں جاتا ہے بدن سے ویسے ہی اعمال صادر ہوتے ہیں جو بدن حرام مال سے پرورش پاتا ہے وہ جہنم میں تپایا جاتا ہے جو اپنی اولاد کو حلال روزی کھلاتا ہے اس کی اولاد نیک اور صالح نکلتی ہے مسجدوں کی ویرانی پر دکھ کا اظہار فرماتے ہوئے مولانا نے فرمایا نوجوانوں سے تھیٹر کلب ،فحاشی و عیاشی کے اڈے بھرے پڑے ہیں اور مسجدیں ویران ہیں جو اپنی ویرانی اور بربادی کا ماتم کر رہی ہیں جو مسجد کو آباد کرتا ہے اللہ اس کو آباد کرتا ہے جو مسجد کو ویران کرتا ہے اللہ اس کو اور اسکی زندگی کو ویران کرتا ہے مولانا نے مزید فرمایا کہ ہر فرد کو حشر کے پانچ سوال کا سامنا کرنا ہے ، جب تک پانچ سوال کا جواب نہیں ملے گا کوئی بندہ اپنی جگہ سے ہل نہیں سکتا ،عمر کہاں گذاری جوانی کہاں بیتائی ،مال کہاں سے کمایا اور کہاں خرچ کیا دین کا علم جو جانتا تھا اس پر کتنا عمل کیا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیت علماء ہند ضلع بیدر نے فکر آخرت پرولولہ انگیز خطاب فرمایا ،حافظ شوکت غوری کی قرأت سے جلسہ کا آغاز ہوا حافظ محمد ادریس امام مسجد زین العابدین میلور نے نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا میلور کے نوجوانوں کی انتھک کاوشوں سے یہ جلسہ منعقد کیا گیا جلسہ گاہ میں شرکاء کی کثیر تعداد موجود تھی مولانا عتیق احمد قاسمی کی دعا پر رات دیر گئے جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔


 سہ روزہ اوپن ٹو آل فٹبال ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز ہوگیا

بیدر۔18؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔دسواں حضرت سید جمالِ بہارؒ سہ روزہ اوپن ٹو آل فٹبال ٹورنمنٹ کا آج سے آغاز ہوگیا ‘ پہلے دن بیدر شہر کے نہرو اسٹڈیم میں آج شارجہ فٹبال کلب اور فٹبال اکاڈیمی بیدر کے درمیان پہلا میاچ کھیلا گیا ۔جس میں شارجہ کلب نے کامیابی حاصل کی ۔اور دوسرا میاچ یو این ایف سی اورنگ آباد اور بارکس حیدرآباد کے درمیان کھیلا گیا جس میں اورنگ آباد یو این ایف سی نے فتح حاصل کی ۔ حیدرآباد کی مزید دو ٹیموں ‘بیلگام ‘بمبئی اور اورنگ آبادکی ٹیمیں اپنے کھیل کا مُظاہرہ پیش کریں گے۔آج کے پہلے دن کے ٹورنمنٹ کے مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد رضی الدین سنئیر فٹبال کوچ و مؤظف اسپورانسٹرکٹر ‘اُستاد حافظ ومحمد رحمت اُللہ خان سنئیر فٹبالر‘محمد امین نواز صحافی‘ جمعیت القریش بیدر کے نائب صدر جناب محمدسلیمان قریشی ‘محمد نبی قریشی رکن بلدیہ بیدر ‘جناب محمد علی قریشی ‘ محمد نذیر قریشی میر معلم ‘محمد شفیع الدین قریشی ‘ محمد عبدالحکیم قریشی بابو قریشی اور ذمہ داران جمعیت القریش بیدرموجود تھے ۔اس سہ روزہ حصرت سید جمالِ بہارؒ اوپن ٹو آل فٹبال ٹورنمنٹ میں تلگانہ ‘کرناٹک ‘مہاراشٹرا اور ملک کی دیگر ریاستوں سے فٹبال کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔فائنل مقابلہ کی فاتح ٹیم کونقد 50ہزار روپیے اور ٹرافی دی جائے گی جبکہ رنر ٹیم کونقد25ہزار روپیے اور ٹرافی دی جائے گی۔ اسی طرح تیسرا مقام حاصل کرنے والی ٹیم کو10ہزار نقد اور ٹرافی دی جائے گی۔ ہر میاچ کے بہتر کھلاڑی کو ٹرافی اور ٹورنمنٹ کے سب سے بہتر کھلاڑی کو ٹرافی دی جائے گی۔آج درگاہ حضرت سید جمالِ بہار ؒ سے ایک عظیم الشان اسپورٹس مشعل جلوس کا جمعیت القریش بیدر کی جانب سے اہتمام کیا گیا ۔اس مشعل جلوس میں ٹورنمنٹ میں حصہ لینے والی16ٹیموں کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا ۔ مشعل ریالی درگاہ حضرت ممدوحؒ سے ہوتے ہوئے کُلثوم گلی ‘چوبارہ‘ گاوان چوک ‘شاہ گنج اور امبیڈکر سرکل سے ہوتے ہوئے نہرو اسٹیڈیم پہنچی جہاں تمام کھلاڑیوں کا شائقین فٹبال نے والہانہ استقبال کیا ۔اس ٹورنمنٹ کے کامیاب انعقاد کیلئے بیدر شہ رکے معروف فٹبالر محمد نجم الدین انجم اور جناب محمد عبدالحکیم اپنے احباب کے ساتھ بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہیں ہے ۔***

تعلیم ایسا سفر ہے جو انسان کی آخری سانس تک چلتاہے:سید سعید احمد

بیدر۔18؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔تعلیم سفر ہے جو انسان کی آخری سانس تک چلتاہے تاہم اس کو تعلیمی مقابلہ قراردے کر تعلیم کی اہمیت گھٹادی گئی ہے۔ یہ بات ماہر شخصیت ساز جناب سید سعید احمد (پونہ) نے کمٹھانہ اور بگدل جیسے قصبات میں طلباء وطالبات سے کہی۔ وہ شاہین ادارہ جات بیدر کے سلورجوبلی سال کے موقع پر’’ تعلیمی بیداری کارواں‘‘ کے ضمن میں منعقدہ پروگرام سے خطاب کررہے تھے۔ انھوں نے طلباء سے کہاکہ وہ حالات کارونا چھوڑیں ، عمل ، Attitudeاور اخلاق کو بدلیں ایساکرنے سے حالات اپنے موافق ہوجاتے ہیں ۔ اور پراعتماد شخص ہی حالات کارُخ بدل سکتاہے۔ مقابلہ جاتی تعلیم نے بچوں سے ان کا بچپنا اور والدین سے سکون چھین لیاہے۔ موصوف نے والدین کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ساری دنیا کے لئے وقت ہے لیکن آج کے والدین بچوں کے لئے وقت نکال نہیں پارہے ہین ۔ والدین کو چاہئیے کہ وہ اس طرف توجہ دیں ۔ منہلی اور بگدل میں طلباء نے سید سعید احمد سے مختلف سوالات کئے جس کے بہترجوابات دئے گئے۔ بعدازاں طلباء میں فیڈ بیک کے لئے فارم تقسیم کئے گئے اور ان سے ان کی رائے حاصل کی گئی۔ منہلی کاپروگرام سراج العلوم اسکول میں ہواجبکہ بگدل کا پروگرام عابدہ فنکشن ہال میں منعقد ہوا۔


ضلع وقف کمیٹی انتہائی سست ہے ‘: انجمن تحفظ مساجد 

بیدر۔18؍نومبر۔(فکروخبرنیوز)۔محمد غوث قریشی صدر انجمن تحفظ مساجد و قبور ضلع بیدر ‘الحاج محمد ابراہیم جنرل سکریٹری انجمن تحفظ مساجد و قبور نے جناب الحاج قمر الاسلام ریاستی وزیر برائے اوقاف و اقلیتی بہبود کے بیدر دورہ کے دوران انجمن تحفظ مساجد و قبور ضلع بیدر کی جانب سے ایک یادداشت دیتیمطالبہ کیا ہے کہ بدیر شہر کے مُختلف علاقوں میں درگاہوں ‘خانقاہوں ‘قبرستانوں اور مساجد ‘دینی درسگاہوں کے تحت موجود قینتی اوقافی جائیدادوں کا تحفظ فی الفور سخت و مؤثر اقدامات کو روبعمل لاتے ہوئے کیا جائے ۔یادداشت میں انھوں نے بتایا کہ ضلع وقف کمیٹی انتہائی سست ہے ‘ان سے اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے کام نہیں ہوپارہا ہے ۔لاکھوں روپیوں مالیت کی قیمتی اوقافی املاک کو تباہ کیا جارہا ہے ۔کئی مقامات پر قبور مسمار کرکے غیر قانونی ظریقہ کار سے فروخت شدہ پلاٹس پر مکانات کی دیدہ دلیرانہ تعمیر کی جارہی ہے ۔اس غیر قانونی تعمیر پر محکمہ بلدیہ اور ضلع انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔انھوں نے یادداشت میں مُختلف اوقافی جائیدادوں کی نشاندہی کی ہے اوروزیر موصوف سے پُر زور مطالبہ کیا ہے کہان اوقافی جائیدادوں کے تحفظ کیلئے فوری طور پر حرکت میں آتے ہوئے بیدر شہر کی اوقافی جائیدادوں کا تحفظ کیا جائے۔یادداشت قبول کرتے ہوئے جناب الحاج قمر الاسلام نے تیقن دیا کہ یادداشت میں شامل مطالبات پر عمل کرنے اوقافی عہدیداران کو حکم دیا جائے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا