English   /   Kannada   /   Nawayathi

سدارامیا حکومت میں نت نئے ترقیاتی منصوبوں پر کام ہورہا ہے:قمر الاسلام(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

انھوں نے کہا کہ ریاست میں محکمہ وقف بورڈ کو متحرک طورپر کام کرنے اور وقف اداروں اور امام و مؤذنین کی تنخواہوں کے علاوہ دیگر سروے اور امداد کام تیزی کے ساتھ جاری ہے ۔جناب قمر الاسلام نے کہا کہ وزیر اعلی سدارمیانے علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ترقی کیلئے 600کروڑ روپیے مُختص کئے ہیں اور اگلے بجٹ میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک کی ہمہ جہت ترقی کیلئے ایک ہزار کروڑ مُختص کرنے کا اعلان بھی کیا گیا ہے ۔ ریاست میں ترقی اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے نئے اعلانات کئے جائیں گے ۔قبل ازیں انھوں نے بیدر میں ڈپٹی کمشنر دفتر کے اجلاس ہال میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیتے ہوئے عہدیداروں کو سرکاری اسکیمات پر مؤثر عمل آوری نہ کرنے اور فرائض کی ادائیگی میں کوتاہی برتنے پر سخت سرزنش کا انتباہ دیا ۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر نے اجلاس حاضر عہدیداران کو بتایا کہ عوامی خدمات اور سرکاری اسکیمات پر فوری طورپر عمل کیا جانا چاہئے ۔انھو ں نے اقلیتی بہبود‘ اربن واٹر بورڈ‘اور بلدی اداروں میں ہورہے ترقیاتی کاموں سے وزیرِ موصوف کو واقف کروایا ۔اور کہا کہ وزیر موصوف کی خصوصی دلچسپی سے ضلع بیدر میں اوراد ‘بھالکی اور بسواکلیان میں پینے کے پانی کا جو مسئلہ درپیش ہے وہ پورا کیا جاسکے گا۔انھو ں نے کہا کہ ہمناآباد اور چٹگوپہ بلدی اداروں کی جانب سے جسکام کو 4.5کروڑ روپیے الیکٹرک بِل ادا کرنی ہے ۔اس کے علاوہ بیدر شہر میں پینے کے پانی کیلئے جنواڑمیں واقع بریج کم بیاریج میں کام جاری ہے ۔اس طرح بیدر میں محکمہ اقلیتی بہبود سے بھی اسکیمات سے متعلق عوامی کام ہورہا ہے ۔بعد ازاں جناب الحاج قمر الاسلام نے جامع مسجد بیدر اور مستعید پورہ میں واقع جمعیت القریش کے ذمہ داران سے ملاقات کی اور جمعیت القریش کو تیقن دیا کہ وہ انھیں کمیونیٹی ہال تعمیرکرنے کیلئے مدد کریں گے ۔وزیر موصوف کے ہمراہ جناب محمد ماجد شمیم صدر بیدر ضلع وقف مشاورتی کمیٹی بھی موجود تھے ۔ 


جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان جلسہ و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد

بیدر۔16؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔جمیع مسلمانان و نوجوانانِ محلہ قدیم میلور اور امیر احمد کی جانب سے جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر کے زیرِاہتمام ایک عظیم الشان جلسہ و اصلاحِ معاشرہ کا انعقاد مورخہ16؍نومبر بروز اتوار بوقت بعد نمازِ عشاء بمقام مدار کالونی دامنے مسجدِ مسعود انجم قدیم میلور عقب گودام عمل میں آرہا ہے۔اس جلسہ کی صدارت شعلہ بیان مقرر مولانا عتیق احمد قاسمی ناظم جامعہ خیر النِساء للبنات و صدر صفا بیت المال ظہیرآباد کریں گے‘ جبکہ میزبان مقرر کی حیثیت سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی صدر جمعیۃ العلماء ہند ضلع بیدر و خطیب جامع مسجد بیدر شرکت کریں گے ۔جلسہ کا آغاز حافظ و قاری محمد شوکی غوری امام و خطیب عیدگاہ بیدر کی قراء تِ کلام پاک سے ہوگا۔جبکہ نعتِ رسولؐ شہبارز ترنم ‘مولانا ادریس اشاعتی امام و خطیب مسجدِ عابدین میلور سنانے کی سعادت حاصل کریں گے ۔عامۃ المسلمین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔


گورنمنٹ اُردو ہائیر پرائمری اسکول حمیلہ پور بیدر میں یومِ اطفال ’’

بیدر۔15؍نومبر۔(فکرو خبر نیوز)۔گورنمنٹ اُردو ہائیر پرائمری اسکول حمیلہ پور بیدر میں یومِ اطفال ’’پنڈت جواہر لال نہرو کی یومِ پیدائش حمیلہ پور کلسٹر کے سی آر پی محمد الیاس کی نگرانی منایا گیا ۔ اور ساتھ ہی ساتھ صفائی مہم کا بھی اہتمام کیا گیا ۔اس موقع پر مدرسہ ہذا کے اساتذہ نے طالباء و طالبات کے ہمراہ پربھات پھیری کا اہتمام کیا ۔بعد ازاں ایک جلسہ کا انعقاد عمل میں آیا۔ا س جلسہ کی صدارت جناب محمد امجد میر معلم مدرسہ ہذا نے کی ۔اور مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے محمد الیاس سی آر پی حمیلہ پور کلسٹر‘ و دیگر موجود تھے ۔جلسہ کا آغاز جماعتِ ہشتم کی طالبہ نوشین بیگم کی قراء تِ کلام پاک سے ہوئی ۔ اور ثنا بیگم طالبہ جماعتِ ہشتم نے نعتِ رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔اس موقع پر جناب محمد الیاس سی آر پی نے اپنے خطاب میں چاچا نہرو کے حالاتِ زندگی پر سیر حاصل معلومات پر مبنی طلباء کو پُر اثر انداز میں واقف کروایا۔صدرِ جلسہ محمد امجد میر معلم مدرسہ ہذا نے پنڈت جواہر لال نہرو کے بارے میں بتایا کہ تعلیم سے لے کر سیاست کے میدان میں اپنی زندگی کو انھوں وقف کیاتھا۔ اور انھیں بچوں سے بہت گہرا لگاؤ تھا ۔اس موقع پر مدرسہ ہذا کے طلباء و طالبات نے تعلیمی مقابلہ جات میں بہتر مُظاہرہ کیا ۔صدر جلسہ اور مہمانانِ خصوصی کے ہاتھوں طلباء میں انعامات تقسیم کئے گئے ۔تمام طلباء میں مدرسہ ہذا کی جانب سے شیرینی تقسیم کی گئی ۔اس جلسہ کی نظامت کے فرائض مسٹر بسپا سجن شیٹی نے بحسن خوبی انجام دئیے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا