English   /   Kannada   /   Nawayathi

اتحاد کو تار تار کرنے میں مصروف ہے مرکزی حکومت:ترپاٹھی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں ہندو مسلم اتحاد کو ٹوٹنے نہیں دینا ہے ہم اپنی سماجی، اقتصادی اور تمام مذاہب کی خیر سگالی کی وراثت کو یکجا کر کے رکھیں گے۔ جلسہ کو خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عمار رضوی نے کہا کہ آزادی میں اہم کردار ادا کرنے والے مولانا آزاد نے ملک کی تاریخ کو نئی سمت دی تھی۔ عربی ، فارسی کے عظیم ماہر ، مصنف اور مفکر تھے۔ ملک کے پہلے وزیر تعلیم کے طور پر انہوں نے جو کام کئے آج اس پر پورا تعلیمی نظام قائم ہے۔ جلسہ کو سراج مہدی،امیر حیدر، اومکار ناتھ سنگھ، ہنومان ترپاٹھی نے بھی خطاب کیا۔اس سے قبل مولانا آزاد کی تصویر پر گلہائے عقیدت پیش کرکے پروگرام کا آغاز ہوا۔ اس موقع پر خاص طور سے عرشی رضا، محمد ناصر، شمشاد عالم، شیام لال پجاری، کونارک دکشت، راہل شکلاسمیت دیگر عہدیداران موجود تھے۔ جلسہ کی نظامت سابق رکن مجلس قانون ساز ہریش باجپئی نے کی۔ دوسری جانب مولانا ابوالکلام آزاد کے ۱۲۶ویں یوم پیدائش پر بزم خواتین کی جانب سے مدرسہ حیا ت العلوم نظامیہ فرنگی محلہ میں ایک سمپوزیم منعقد ہوا۔ جس میں ڈاکٹر مہ جبیں نے کہا کہ ہندوستانی تاریخ کو جس طرح مسخ کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے اور عام ہندوستانیوں کے ذہن میں جو زہر بھرا جا رہا ہے اس کا تدارس اس طرح کیا جا سکتا ہے کہ مولانا آزاد کے اصولوں کونئی نسل سے روشناس کرایاجائے۔ بزم خواتین کی صدر بیگم شہناز سدرت نے کہا کہ مولانا آزاد ملت کے غم خوار ہی نہیں تھے بلکہ مسلمانوں کے رہبر اور مسیحا تھے۔ سمپوزیم میں ڈاکٹر زینت صدیقی، رومانا خان وغیرہ نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔


منطقائی کمشنر نے رہائشی اسکیموں میں سست روی پر ناراضگی ظاہرکی

بریلی۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )منطقائی کمشنر وپن کمار دیویدی نے منطقہ میں لوہیا دیہی رہائشی اسکیم کی سست روی پر بے اطمینانی کا اظہار کرتے ہوئے افسران کو مذکورہ اسکیموں کو تیزی سے نافذ کرنے کے سلسلے میں خط تحریرکیا ہے۔ کمشنر نے اپنے خط میں کہا کہ موجودہ مالی سال میں لوہیا دیہی رہائشی اسکیم کے تحت منطقائی سطح پر سب سے زیادہ خراب حالت شاہجہاں پور کی ہے۔شاہجہاں پور ضلع میں لوہیا رہائش کا ہدف ۵۵۱مقررکیا گیاہے۔جس کے مقابلے صرف ۵۵لوہیا رہائش گاہ منظورکی گئی ہے۔ شاہجہاں پور میں لوہیا رہائش اسکیم کے تحت حکومت کے ذریعہ ۰۶ء۵۸۱لاکھ روپئے کی رقم بھیجی جاچکی ہے۔اندرارہائشی اسکیم کے تحت منطقی کی سطح پر سب سے زیادہ خراب حالت بریلی اورشاہجہاں پور کی ہے۔کمشنر نے افسران کو ہدایت دی کہ وہ اپنی سطح سے اسکیم کو تیزی سے نافذ کرے۔


بی بی ڈی کے شرابی طلباء نے کالج احاطہ میں کیا ہنگامہ

لکھنؤ۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )بی بی ڈی کالج میں منگل کی دوپہر نشہ میں بدمست طلباء نے ہنگامہ کرنا شروع کر دیا۔ کار سوار طلباء نے ہنگامہ کے علاوہ وہاں سے گزر رہے لوگوں کو پریشان بھی کیا۔ جب اس بات کی مخالفت کی تو شہ زور طلباء نے ایک بی ٹیک طالب علم کوپیٹنا شروع کر دیا اور گالیاں بھی دیں۔ کالج انتظامیہ نے اس بات کی اطلاع پولیس کو دی۔ ہنگامہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے زخمی طالب علم کوعلاج کیلئے اسپتال میں داخل کرایا۔ پولیس کے آنے کی بھنک لگتے ہی ملزم طلباء پہلے سے ہی موقع سے فرار ہو گئے۔ ملزمین کی کار کو پولیس نے قبضہ میں لیکر مقدمہ درج کر لیا ہے۔ الہ آباد کا رہنے والا ویبھو پانڈے بابو بنارسی داس کالج سے بی ٹیک سول انجینئرنگ سے دوسرے برس کا طالب علم ہے۔ منگل کی دوپہر تقریباً تین بجے ویبھو اپنے دوست ریشبھ و مہدی عباس کے ہمراہ کلاس کرنے کے بعد گوئل ہاسٹل واقع اپنے کمرے پر جا رہا تھا۔ تبھی کالج کے ہی ایل ایل بی سال اول کے طلباء وجے سورنم پانڈے، دانش خان و ایک دیگرطالب علم نشہ میں بدمست ہوکر کار (یو پی ۳۲ ای ایچ ۱۰۱۰) پر سوار ہوکر تیز رفتاری سے پورے کالج احاطہ میں گھماکر آنے جانے والوں کو پریشان کررہے تھے۔ ویبھو اس کے دیگر دوستوں نے جب اس کی مخالفت کی تو شہ زور طلباء گالی گلوچ کرنے لگے۔ وہ ویبھو کو پکڑ کر گھسیٹتے ہوئے کالج احاطہ میں گھمانے لگے۔ مار پیٹ میں ویبھو شدید طور پر زخمی ہو گیا۔ ویبھو کے دیگر دوستوں نے اس کی اطلاع پولیس کودی۔ پولیس کے پہنچتے ہی ملزم طلباء کار چھوڑ کر موقع سے بھاگ کھڑے ہوئے۔ پولیس نے ویبھو کو علاج کیلئے عوامی صحت مرکز میں داخل کرایا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔پولیس کو موقع سے طلباء کی کار سے دو بیئر کی بوتلیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ 


ایس پی کی دوستی سے پنیا کے راجیہ سبھا میں جانے کی راہ آسان

بارہ بنکی۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )بطورکانگریس رکن پارلیمنٹ سماج وادی پارٹی سے دوستی رکھنے کی وجہ سے جہاں پی ایل پنیا کا راجیہ سبھا جانے کا راستہ صاف ہوگیا ہے دوسری جانب کانگریس کے سابق رکن پارلیمنٹ بینی پرسادورما کی جانب سے سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو کے خلاف بیان دینے کی وجہ سے اورپسماندہ طبقے کا لیڈر ہونے کے باوجود کانگریس نے بینی پرساد ورما کے نام پر غور نہیں کیا ۔ واضح رہے کہ راجیہ سبھا رکن کا الیکشن ہونے کے سلسلے میں سماج وادی پارٹی کے ذریعہ پی ایل پنیا کے نام پر رضا مندی کے بعد ہی کانگریس نے پنیا کو راجیہ سبھا کا ٹکٹ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔باوسوق ذرائع کے مطابق سماج وادی پارٹی کے سامنے پنیا، بینی ورما اورکانگریس کے دیگر ناموں کی حمایت کرنے پر بھی گفتگوکی گئی تھی۔لیکن ملائم سنگھ یادو نے بینی پرساد ورما کے نام کی زبردست مخالفت کی تھی ۔ ۲۰۱۴ کے پارلیمانی انتخابات سے قبل پی ایل پنیا اورسماج وادی پارٹی حکومت کے وزیر اروند سنگھ گووسماج وادی پارٹی کے دیگر لیڈران سے قرابت کی وجہ سے پنیا کے سماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی بات کو عام کردیا تھا۔اس بات کو اس وقت اورتقویت حاصل ہوئی جب کانگریس کے قدآوروزیر بینی پرساد ورما نے بھی پنیا کو بارہ بنکی سے پارلیمنٹ کا ٹکٹ نہ ملنے اورسماج وادی پارٹی میں شامل ہونے کی قیاس آرائیوں پر حامی بھرلی تھی۔سیاست میں ماہر بینی پرساد ورما بہرحال پنیا کی سیاست کے آگے ناکام ہوگئے۔کانگریس پارٹی کارکن پارلیمنٹ اوردرجہ فہرست ذات واقوام قبائل کا صدر رہتے ہوئے پی ایل پنیا نے کانگریس کے مستقبل اورپارلیمانی انتخاب میں ناکامی کو دیکھ کر راجیہ سبھا جانے کا راستہ تلاشتے ہوئے سماج وادی پارٹی میں اپنا مستقبل تلاشتے ہوئے دوستی قائم کررکھی تھی۔جب کہ بینی پرساد ورما مرکز میں سماج وادی پارٹی کی حمایت سے بنی اور حکومت میں رہتے ہوئے بھی سماج وادی پارٹی کے سربراہ کی تنقید کرتے رہے۔


جنتا دل یونائٹیڈ نے ریاستی گورنر کو عرضداشت ارسال کی

رامپور۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )جنتادل یونائیٹیڈ کے ضلع صدر سلیم خان،ضلع جنرل سکریٹری دلشاد حسن وشانتی پرشاد موریہ کی قیادت میں وفد نے ایک عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کی معرفت ریاستی گورنر کوارسال کی۔ عرضداشت میں گنگا کسانوں کی بقایہ جات کی فوری طورپر ادائیگی،کسانوں کے مفاد میں آراضی قانون ۲۰۱۴ میں تبدیلی نہ کرنے، کسانوں کوآبپاشی کیلئے ڈیژل میں سبسیڈی دینے، بجلی کی پیداوار میں اضافہ اوردیہی علاقوں میں ۱۸؍گھنٹے بجلی کی فراہمی،قرض کی وصولی میں کسانوں کو استحصال نہ کرنے، مرکزی حکومت کے ذریعہ بے روزگار نوجوان کو روزگاردینے کے فیصلے پر جلد سے جلد عمل کرنے ، خواتین استحصال نہ کرنے، اترپردیش کو خشک سالی سے متاثر علاقہ کا اعلان کرنے،مہنگائی پر فوری اثر سے روک لگانے،مرکزی حکومت کے ذریعہ مجوزہ ہائی ٹیکس شہروں کے علاوہ گاؤں میں بجلی ، پانی ،سڑک اورصحت خدمات مہیا کرانے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ وفد میں جنتا دل یونائیٹیڈ کے اقلیتی سیل کے ضلع صدر اظہارالحسن ،ضلع سکریٹری روپ سنگھ ، شہر صدر شہزاد حسن وغیرہ شامل تھے۔


درجہ اول کی طالبہ کی چھڑی سے پٹائی

مظفرنگر۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )نئی منڈی تھانہ علاقہ کے تحت اسلم پور گاؤں میں گھر کا کام پورا نہ کرنے پر درجہ اول میں پڑھنے والی ایک طالبہ کو اس کے اسکول کی پرنسپل نے مبینہ طورپر چھڑی سے پیٹا۔پولیس کے ایک ترجما نے بتایا کہ اسکول میں کل دیپک کمار نے مبینہ طورپر بچی کوچھڑی سے پیٹا ترجمان نے بتایاکہ متاثرہ کے والد نے تھانہ میں شکایت درج کراتے ہوئے الزام عائد کیا ہے کہ اسکول کے پرنسپل نے اس کی بیٹی کو چھڑی سے پیٹا جس کی وجہ سے وہ شدید طور سے زخمی ہوگئی ہے۔


ریلوے لائن کے قریب سے خاتون کی سرکٹی ہوئی لاش برآمد

گورکھپور۔12نومبر(فکروخبر/ذرائع )پپرائچ اسٹیشن کے قریب آج صبح ریلوے لائن کے کنارے ایک خاتون کی سرکٹی ہوئی لاش ملنے سے علاقہ میں سنسنی کا ماحول پید اہوگیا ہے۔خاتون کاسر اس کے جسم سے الگ پڑاہواتھا۔حلقہ تنازعہ کے سبب لاش تقریبا ۱۴؍گھنٹے تک لاوارث پڑی رہی ۔ اعلیٰ افسران کی مداخلت کے بعد جی آرپی نے لاش کو قبضے میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ موصولہ خبر کے مطابق مہاراجی گاؤں کی رہنی والی ارمیلا کے شوہر بندریش کودس سال قبل ممبئی میں قتل کردیا گیاتھا۔ارمیلا کابیٹاراجن مہاراج گنج علاقہ کے منڈیرا میں اپنے ماموں کی گھر پر رہتے ہوئے تعلیم حاصل کرتاہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ گھر میں بھوت پریت کا سایہ ہونے کے سبب ارمیلا تین دن قبل پپرائج کے ایک مندر میں پوجا کرنے کیلئے گئی تھی دوشنبہ کی صبح گاؤں کے لوگوں نے پپرائج ریلوے اسٹیشن کے آؤٹرپرایک عورت کی لاش کو ریلوے لائن کے قریب پڑے ہوئے دیکھا اوراس کی اطلاع اسٹیشن ماسٹرکو دی۔ مہاراجی گاؤں کے لوگوں نے لاش کی شناخت ارمیلا کے طورپر کی اوررشتہ داروں کو اطلاع دی۔شام کو ارمیلا کا بیٹاراجن جائے موقع پر پہنچا۔حادثہ کی جگہ کے سلسلے میں پولیس اورجی آرپی نے تنازعہ کے سبب سات بجے شام تک لاش ریلوے لائن کے قریب پڑی رہی ۔ افسران کی مداخلت کے بعد جی آرپی داروغہ نے لاش کو قبضے میں لے لیا۔جب کہ اہل خانہ نے قتل کا اندیشہ ظاہر کیا ہے ایس پی جی آرپی آر کے چترویدی نے بتایا کہ کافی دیر تک خاتون کی لاش ریلوے لائن کے پاس پڑی رہنے کی وجہ سے اس معاملے کی جانچ کرائی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا