English   /   Kannada   /   Nawayathi

اُردو یونیورسٹی میں دوڑ برائے تعلیم و اُردوکا شاندار انعقاد(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وی وی ایس لکشمن اور جناب اے کے خان مشعل تھامے کچھ دور تک طلبہ کے ساتھ دوڑ میں شامل رہے۔ ڈاکٹر خواجہ محمد شاہد، پرو وائس چانسلر اور پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ، رجسٹرار بھی اس موقع پر موجود تھے۔ سینکڑوں طلبہ ، اساتذہ ارکان اسٹاف اور دلچسپی رکھنے والی عوام نے تین کیلومیٹر طویل دوڑ میں حصہ لیا۔ دوڑ کے آغاز پر بائیوڈائیورسٹی پارک شرکاء سے کھچاکھچ بھر چکا تھا اور میلے کا سماں پیش کررہا تھا۔ دوڑ کے شرکاء براہ کمشنریٹ سائبرآباد، ٹیلی کام نگر، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہاسپٹالٹی اینڈ ٹورزم، یونیورسٹی کیمپس پہنچے۔ دوڑ میں شریک نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھا گیا۔ مانو کے علاوہ دیگر جامعات اور شہر سے بھی کئی افراد نے دوڑ میں حصہ لیا۔ سید وزیر (عثمانیہ یونیورسٹی) نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلا مقام حاصل کیا۔ جی نریش (یونیورسٹی آف حیدرآباد) کو دوسرا اور ٹی ملیشم (یونیورسٹی آف حیدرآباد) کو تیسرا مقام ملا۔ پانچ ترغیبی انعامات حاصل کرنے والوں میں مانو اور دیگر جامعات کے طلبہ شامل تھے۔ بعد ازاں اوپن ایئر آڈیٹوریم میں تقریب انعامات کا انعقاد عمل میں آیا۔ منتظمین پروفیسر آمنہ کشور، مولانا آزاد چیئر اور ڈاکٹر سنیم فاطمہ، صدر شعبۂ مینجمنٹ و کامرس نے دوڑ میں کامیابی حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے بطور خاص اسپانسرس ایم ایس ایجوکیشن اکیڈیمی، ٹاش ٹیکنالوجیز، کانٹنینٹل ہاسپٹل، ایس ایل ڈیاگناسٹکس اور انڈین اوورسیز بینک کا بھی شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر محمد میاں ، وائس چانسلر نے اس موقع پر اپنے خطاب میں کہا کہ اس منفرد دوڑ میں بڑی تعداد میں نوجوانوں کی شرکت تعلیم اور اردو سے ان کی محبت کا اظہار ہے۔ یہ ایک صحت مند آغاز ہے۔ یوم آزاد تقاریب کی رونق میں ایک نیا اضافہ ہے۔ پروفیسر ایس ایم رحمت اللہ نے بھی مخاطب کیا۔طلبہ نے ابتداء میں یونیورسٹی ترانہ پیش کیا۔ شرکاء میں سرٹیفکیٹس کی تقسیم عمل میں آئی۔ پروفیسر عبدالعظیم، ڈین اسکول آف کامرس اینڈ مینجمنٹ اور میر ایوب علی خان، اعزازی میڈیا کو آرڈینیٹر بھی شہہ نشین پر موجود تھے۔ 


 

ہندوستان کا بیلسٹک میزائل اگنی ٹو کا تجربہ

نئی دہلی ۔ 09 نومبر ( فکروخبر/ذرائع) ہندوستان نے اتوار کو زمین سے زمین پر درمیانے فاصلے تک ہدف کو نشانہ بنانے والے بیلسٹک میزائل اگنی ٹو کا تجربہ کیا۔ بھارتی خبر رساں ایجنسی کے مطابق میزائل تجربے ریاست اوڈیشا (اڑیسہ) کے ساتھ ساحلی علاقہ وہیلر آئی لینڈ میں کیا گیا۔ حکام کے مطابق میزائل تجربہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بجکر 40 منٹ پر کیا گیا۔ واضح رہے کہ یہ میزائل 2004ء میں بھارتی فوج کے حوالہ کیا گیا تھا اور بھارتی فوج کا 555 واں میزائل گروپ اسے استعمال کرنے کا مجاز ہے۔


 

ہندوستان کی کابینہ میں 21 نئے وزراء کی شمولیت

نئی دہلی ۔ 09 نومبر ( فکروخبر/ذرائع) بھارت کی کابینہ میں 21 نئے وزراء شامل کئے گئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق صدر پرناب مکھرجی نے اتوار کو کابینہ میں نئے شامل ہونے والے وزراء سے حلف لیا۔ نئے وزراء میں گووا کے سابق وزیراعلی منوہر پاریکر، شیوسینا کے رکن سریش پربھو اور بی جے پی کے سیکرٹری جنرل جے پی نادا بھی شامل ہیں۔ 21 نئے وزراء کی شمولیت کے بعد اب کابینہ 66 ارکان پر مشتمل ہو گئی ہے۔ مودی حکومت کے دور میں کابینہ میں پہلی بار تبدیلی کی گئی ہے۔

ریاست تلنگانہ میں غربت کے باعث ایک اور کسان نے خود کشی کر لی

نئی دہلی ۔ 09 نومبر ( فکروخبر/ذرائع) ریاست تلنگانہ میں غربت اور قرض کے باعث ایک اور کسان نے خود کشی کر لی۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پولیس نے بتایا کہ تلنگانہ کے ضلع میابونگر میں غربت، قرضوں میں جکڑے رہنے اور اقتصادی وجوہات پر ایک اور کسان نے زہریلی گولیاں کھا کر خود کشی کر لی۔ حکام کے مطابق 45 سالہ کسان بے زمین تھا اور اس نے حال ہی میں 5 ایکڑ زمین کرایہ پر لے کر مکئی کی کاشت کی تھی جس میں اسے نقصان ہوا تھا۔ اس علاقہ میں کسانوں میں خود کشی کے واقعات مسلسل بڑھ رہے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا