English   /   Kannada   /   Nawayathi

کارتک گوڈا نے اداکارہ میتھریا کا کیا ریپ؟: مقدمہ درج(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

پولیس نے دفعہ376,420اور 406کے تحت مرکزی وزیرے ریلوے کے فرزند کارتک کے خلاف معاملہ درج کیا ہے۔بنگلور شہر کے پولیس کمشنر ایم این ریڈی نے کہا کہ معاملہ کچھ وقت قبل ہی درج ہوا ہے اور پولیس تحقیقات کرے گی۔ شہر کے رابندر ناتھ ٹیگور تھانے میں کارتک کے خلاف شادی کا جھانسہ دے کر جسمانی تعلقات بنانے کی شکایت درج کرائی ہے۔مسٹر سدانند گوڑا کا کہنا ہے کہ الزامات سے مجھے اور میرے خاندان کو صدمہ پہنچا ہے۔یہ بلیک میل کرنے کی سازش ہے ۔جلد ہی معاملہ کی حقیقت سامنے آجائے گی۔مائتھریا کی شکایت کے مطابق کارتک نے شادی کا جھانسہ دے کر ا سکے ساتھ جنسی تعلقات بنائے ہیں ۔وہ کارتک کومئی سے جانتی ہے ۔کارتک سے مائتھریا کی ملاقات ایک عام دوست کے طورپر ہوئی تھی ۔ساتھ ہی شکایت میں درج کیا ہے کہ ان کی دوستی جلدہی محبت میں بدل گئی اور کارتک نے شادی کا جھانسہ دے کر اس سے جسمانی تعلقات بنائے ۔مائتھریا نے کہا کہ پہلے ا س نے اس کے ساتھ غیر رسمی طورپر شادی کی اور اس کے بعد اس سے تعلقات بنائے۔ساتھ ہی مائتھریا نے کہا کہ کارتک کے والدین کو ان دونوں کے رشتہ کی معلومات ہیں ۔کارتک اسے اپنے گھر لے گیا اور اپنے والدین سے ملوایا تھا۔ لیکن اس کی ماں نے اپنے بیٹے کی بیوی کے طورپر قبول کرنے سے انکار کردیا تھا‘کیونکہ انھوں نے اپنے بیٹے کیلئے6سال قبل ہی کوئی دوسری لڑکی پسند کرلی تھی۔اس کے بعد بھی کارتک نے اسے یقین دلایا کہ وہ اپنے والدین کی مرضی کے خلاف جاکر اس سے شادی کرے گا۔ ‘لیکن کچھ وقت سے وہ اس سے دوری اختیار کرنے لگا ۔مائتھریانے کہا کہ دونوں کی شادی کے ثبوتوں کے طورپر وہ جلد ہی ایک ویڈیو سی ڈی جاری کریں گی ۔


218عازمین حج کی ٹیکہکاری کا پروگرام کابخیروخوبی اختتام

بیدر۔28؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔آل انڈیا حج کمیٹی اور کرناٹک حج کمیٹی کے اشتراک سے آج بیدر ضلع کے تقریباً218عازمین حج کی ٹیکہ اندازی کا پروگرام بخیروخوبی اپنے انجام کو پہنچا۔ صبح 10بجے پروگرام کا آغاز ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر کے دوائی پلانے سے ہوا۔ مہمان خصوصی کے طورپر شریک ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے عازمین حج سے بعدازاں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حج ایک عظیم فریضہ ہے جس کی ادائیگی خوش نصیب لوگوں کو میسر آتی ہے۔ لیکن سب سے اہم بات یہ ہے کہ دوران حج ایک دوسرے کا خصوصی طورپر خیال رکھاجائے۔ کھانے کے معاملہ ہویا دیگر معاملات ۔ خود پر دوسروں کو ترجیح دینے سے ہی حادثات سے ہی بچ سکتے ہیں ۔ اور مومن کے بارے میں سبھی جانتے ہیں کہ وہ خود کو دوسرے کو ترجیح دیاکرتاہے۔ ڈپٹی کمشنر نے حج کے مختلف مقامات پر ہونے والی تکالیف کا بھی ذکر کیا اور ملک و ملت کے لئے خصوصی دعائیں کرنے کی عازمین حج سے اپیل کی۔ صدر مجلس بلدیہ محترمہ فاطمہ انورعلی نے بھی اس موقع پر اپنے سفر حج کے تاثرات بیان کئے اور دعاکرنے کی خصوصیت سے تاکید کی ۔ صحت کا خیال رکھنے اور بیماریوں کے دوران مستقل مزاجی سے کام لینے کو کہا۔ ڈاکٹر ایم اے جبار (ڈی ایس او) نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹر انیل چنتامنی (انچارج ڈی ایچ او) کے ساتھ محکمہ صحت بیدر کے ڈاکٹر س ، نرسیس اور اسٹاف موجودتھا۔ جنہوں نے بڑی سرعت کے ساتھ ٹیکہ اندازی کے اس پروگرام کو سلیقہ سے انجام دیا۔ جناب رؤف الدین کچہری والے رکن کرناٹک حج کمیٹی کی زیرنگرانی منعقدہ اس ٹیکہ اندازی کے پروگرام کی صدارت الحاج سید عبدالماجد شمیم صدر انجمن خادم الحجاج بیدر نے کی جبکہ شہ نشین پرمذکورہ مقررین کے علاوہ، سید منصور احمد قادری سکریڑی انجمن خادم الحجاج اور ٹرینر کرناٹکا اسٹیٹ حج کمیٹی ، سید صغیر احمد نائب صدر انجمن ،غوث قریشی جوائنٹ سکریڑی انجمن، شیخ ابراھیم سابق کمشنربلدیہ موجود تھے۔ جبکہ انجمن خادم الحجاج کے عہدیداران کے علاوہ شفیق احمد کلیم خازن ، اختر محی الدین انجینئر، ڈاکٹر مجاہد مسعود وغیرہ نے انتظامی امور کی دیکھ بھال کی ۔ ***


مولانا محمد عظیم الدین نقشبندی کامل فقہ جامعہ نظامیہ کے سانحہ ارتحال پر تعزیتی بیان 

بیدر۔28؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔مولانا محمد فیاض الدین نظامی نائب قاضی بیدر کامل جامعہ نظامیہ ، مولانا شکیل احمد نظامی شادنگری، کامل جامعہ نظامیہ ، حافظ امان اﷲ نعمانی اور مولانا حافظ صادق نعمانی نے اپنے مشترکہ تعزیتی بیان میں حیدر آباد کے ممتاز عالم دین مولانا محمد عظیم الدین نقشبندی کامل فقہ جامعہ نظامیہ امام وخطیب مسجد غوثیہ حسینی علم حیدرآبادکے سانحہ ارتحال پر اپنے شدید رنج وغم کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا محمد عظیم الدین سچے عاشق رسول تھے اور اولیائے کرام سے عقیدت ومحبت ان کا خاص وصف تھا۔ مولانا محمد عظیم الدین نقشبندی اہل سنت الجماعت کے اہم ستونوں میں ایک ستون تھے انہوں نے اہل سنت الجماعت سلسلہ کو حیدرآباد ہی نہیں بلکہ دکن بھر میں مضبوط کرنے کی تا دم حیات کوشش کرتے رہے۔ ان علمائے دین نے اﷲ تعالی سے دعا کی ہے کہ مولانا کے درجات کو بلند فرمائے اور پسماندگان کو صبر عظیم عطاء فرمائے۔


محترم مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب و امام جامع مسجد بیدر کی شال پوشی

بیدر۔28؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔مرکزی میلاد کمیٹی بیدر محمدآبادکے بموجب مولانا محترم مفتی غلام یزدانی اشاعتی خطیب و امام جامع مسجد بیدر کو جمعیۃ العلماء ہندضلع بیدر کے صدر بنائے جانے پر مرکزی میلاد کمیٹی محمد آباد بیدر کے صدر جناب شاہ سجاد محی الدین قادری سجادہ نشین درگاہ حضرت دادا پیرؒ مولانا کی گُلپوشی کی اور شاہ سعود احمد قادری معتمد عمومی مرکزی میلا کمیٹی محمدآباد بیدرنے شالپوشی کرتے ہوئے مولانا کی دینی کاوشوں اور ان کی دینی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کو تہنیت پیش کی اوران کے تئیں اپنی نیک تمناؤں کا اِظہار کیا۔اس موقع پر مولانا مفتی غلام یزدانی نو منتخب صدر جمعیۃ العلما ہند ضلع بیدر نے مرکزی میلا کمیٹی بیدر محمدآبادکے ذمہ داران سے اِظہارِ تشکر کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت کام خدمتِ خلق کا کام ہے لہذا آپ لوگوں کے تعاون سے ہم خدمت خلق کا کام انجام دے سکتے ہیں ۔آپ تمام لوگوں کی جانب سے میرے لئے مبارکبادی بلند حوصلہ افزائی کی مانند ہے ۔اس موقع پر شاہ اصغر قادری ‘شیخ حاجی سابق رکن بلدیہ بیدر ‘حافظ شاہ اسمعیل قادری ودیگر موجود تھے ۔


30اگست 2014جگن موہن پیالس ، میسور شام 5بجے ’’ محفلِ غزل ‘‘ منعقد 

بیدر۔28؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔جناب مرزا عظمت اللہ رجسٹرارکرناٹک اُردو اکادمی کے بموجب کرناٹک اُردو اکادمی کے زیر اہتمام بروزِہفتہ 30اگست 2014جگن موہن پیالس ، میسور شام 5بجے ’’ محفلِ غزل ‘‘ منعقد کیاگیا ہے۔ اس پروگرام میں شہر بنگلور اور میسور کے معروف غزل فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ جن کے اسماء گرامی حسب ذیل ہیں جناب حامد باقری،بنگلور ،جناب عنایت اللہ شریف بنگلور،جناب اقبال احمدمیسور ، جناب امراللہ شریف میسور ،جناب محمد صادق صاحب میسور ، جناب مرزا عباس علی نوازمیسور۔کرناٹک اردو اکادمی کے چیر پرسن محترمہ ڈاکٹر فوزیہ چودھری اس پروگرام کی صدارت فرمائیں گی ۔ ڈاکٹر یم۔اے۔ سلیم پولیس کمشنر میسور مہمان خصوصی کی حیثیت سے اور الحاج تنویر سیٹھ ایم ۔ایل۔اے و سابق وزیر شری واسویم۔ایل۔اے اور محترمہ سعیدہ عائشہ اسسٹنٹ کمشنرمہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔ اس پروگرام کے کنوینر جناب نعمت اللہ خان ریٹائرڈ پرنسپل و رکن کرناٹک اردو اکادمی ر ہیں گے ۔


غزل پروگرام 30اگست برو زہفتہ دوپہر 3:30بجے چندنا ٹی وی چینل پر نشرکیاجائے گا

بیدر۔28؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔کرناٹک اردو اکیڈمی کی جانب سے بنگلور کے یووانیکاہال میں منعقد شدہ غزل پروگرام 30اگست برو زہفتہ دوپہر 3:30بجے چندنا ٹی وی چینل پر نشرکیاجائے گا۔ محمدیوسف رحیم بیدری رکن کرناٹک اردو اکیڈمی نے غزل گائیکی کے شیدائیوں سے اس پروگرام کوملاحظہ کرنے کی گذارش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا