English   /   Kannada   /   Nawayathi

دگ وجئے سنگھ کون ہے؟ کرناٹک اسمبلی کے اسپیکر مسٹر کاگوڑ تمپا

share with us

انھوں نے کہا کہ وہ نہیں جانتے کہ دگ وجئے سنگھ کون ہیں ۔مسٹر کاگوڑ تمپا عمر83سال ہے پانچ مرتبہ انتخابات میں کامیابی حاصل کی ہے ۔ اور گزشتہ سال مئی میں کرناٹک میں اقتدار میں آنے والی کانگریس نے سدارامیا کو پارٹی اراکین کا لیڈر منتخب کیا تھا جس کے بعد مسٹرکاگوڑ تمپا کو اسمبلی کا اسپیکر منتخب کیا گیا تھا ‘وہ پہلے بھی کانگریس حکومت میں مُختلف وزارت سنبھال چکے ہیں ۔


دگ وجئے سنگھ کی صدارت میں ریاستی سطح کے کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس 

بنگلور۔27؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔کُل ہندکانگریس کمیٹی کے جنرل سکریٹری مسٹر دگ وجئے سنگھ کی صدارت میں بنگلور میں منعقد ریاستی سطح کی کوآرڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں کابینہ کی توسیع یاردوبدل‘پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر ڈاکٹر جی پرمیشور کو ڈپٹی چیف منسٹر بنانے جیسے مسائل پر عام رائے نہیں بن سکی ۔اجلاس میں اسمبلی کے اسپیکر مسٹر کاگوڑ تمپا کی حکومت کے خلاف کئے گئے ویکسن تبصروں کو سنجیدگی سے لیا گیا اور مسٹر سنگھ نے انتظامیہ کو اور چست بنائے جانے کی ہدایت دی۔مسٹر دگ وجئے سنگھ نے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں کہا کہ ڈپٹی چیف منسٹر کا عہدہ تشکیل دیا جائے یا نہیں ‘ا س بارے میں کانگریس صدر سونیا گاندھی اور وزیر اعلی مسٹر سدارامیا فیصلہ کریں گے ۔نچلی سطح سے لے کر اعلی سطح تک کارکنوں کو کارپوریشن بورڈ اور کمیٹیوں کی اقتدار میں حصہ داری دینے کے عمل کو بہت جلد شروع کیا جائے گا۔ انھوں نے بتایا کہ وزیر اعلی مسٹر سدارامیا گنیش تہوار کے بعد دہلی آئیں گے اور پارٹی صدر سونیا گاندھی اور نائب صدر راہول گاندھی کے ساتھ کابینہ میں توسیع بشمول تمام موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے ۔کانگریس کو اب بنگلور میٹرو پولٹین اور ضلع و تعلقہ پنچایتوں کے انتخابات کا سامنا کرنا ہوگا ۔بنگلور میٹرو پولٹین کے انتظامیہ کو فہم بنانے کیلئے اس کی تقسیم کر نامناسب ہوگا۔ اس ضمن میں فیصلے کیلئے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا ایک کمیٹی تشکیل دیں گے ۔کمیٹی کی رپورٹ کی بنیاد پر بنگلور میٹرو پولٹین کی تقسیم کی جائے گی۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ آن لائن کاروبار کرنے والی فلپ کارٹFlipkart‘اماجین کمپنیوں کو ٹیکس میں رعایت دینے پر غور کرنے کیلئے وزیر اعلی سے کہا گیا ہے۔ ان دونوں کمپنیوں کے کاروبار پر ویاٹ لگایا جارہا ہے ‘جس کی مقدار میں کمی کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔کرناٹک کے وزیر اعلی مسٹر سدارامیا نے کہا کہ وہ کانگریس صدر سونیا گاندھی کے ساتھ مشاورت کے بعد ایک ہفتہ میں کابینہ کے چار خالی عہدوں کو پُر کرنے کیلئے کابینہ میں توسیع کریں گے ۔صوبائی اُمور کے انچارج و AICCکے جنرل سکریٹری مسٹر دگ وجئے سنگھ کی صدارت میں منعقد ریاستی سطح کی کوآرڈینیشن کمیٹی میں حصہ لینے سے قبل سدارامیا نے صحافیوں کے ساتھ بات چیت میں کہا کہ کابینہ میں کسی طرح کا رد و بدل نہیں کیا جائے گا اور کسی بھی موجودہ وزیر کو عہدہ سے ہٹایا نہیں جائے گا۔ انھو ں نے کہا کہ ہم سونیا گاندھی کے ساتھ تفصیل سے مشاورت کے بعد کابینہ میں توسیع کریں گے ۔ حالانکہ وزیر کے عہدہ حاصل کرنے کے اُمیدواروں کی فہرست لمبی ہے مگر وزارت کے صرف4عہدہ خالی ہیں ۔ایک سوال کے جواب میں مسٹر سدارامیا نے کہا کہ اسمبلی کے اسپیکر مسٹر کاگوڑ تمپا وزیر کے عہدہ حاصل کرنے کے دعویدار وں کی فہرست میں شامل نہیں ہیں ۔قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ مسٹر کاگوڑ تمپا نے گزشتہ دنوں حکومت کے کام کاج کے طور طریقوں اور دیگر کئی مسائل کو لے کر حکومت پر سخت نکتہ چینی کی تھی۔کابینہ میں توسیع کی اہم وجہ یہ ہے کہ فی الحال وزیر اعلی کے بشمول30وزراء اور224رکنی ایوان میں صرف34وزیر ہی بنائے گئے جاسکتے ہیں ۔***


جمعیت العلماء ہندشاخ ضلع بیدر کے صدر اورجنرل سکریٹری کا انتخاب

بیدر۔27؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک اور صدارت مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک ‘ مولانامحمد شریف مظہری صدر جمعیت علماء ہند ضلع گلبرگہ ‘و دیگر ذمہ داران جمعیت العلماء ہند صوبہ کرنا ٹک کی نگرانی میں آج بیدر شہر کے مغل گارڈن فنکشن ہال میں جمعیت العلماء ہندشاخ ضلع بیدر کے صدر اورجنرل سکریٹری کا انتخاب عمل میںآیا۔تقریبا 300علماء ‘ائمہ اور معززین کی موجود گی میں تمام علماء کی متفقہ رائے سے مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی کو صدر جمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر انتخاب عمل میں آیا۔اسی طرح نو منتخب صدر کی تائید پر مولانا تصدق ندوی کو جمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر جنرل سکریٹری کے عہدہ پر انتخاب عمل میں آیا۔ حاضرین نے ان دو اہم عہدوں کیلئے پر اپنی بہ اتفاق رائے دی ۔ نائب صدور کے عہدہ پر جو پہلے ہی اس عہدہ پرفائز تھے انھیں برقرار رکھا گیا ہے ۔نائب صدور کے نام اس طرح ہیں مولانا شکیل حسامی بیدر تعلقہ‘حافظ فرخندہ علی بسواکلیان تعلقہ‘مولانا غلام ربانی بھالکی تعلقہ ‘مولانا شجاع الدین قاسمی ہمناآباد تعلقہ‘ مولانا عبدالرحمن اوراد تعلقہ شامل ہیں۔ اور خاز ن کی حیثیت سے ڈاکٹر باقی کو برقرار رکھا گیا ہے۔ جبکہ اراکین طور پر حافظ عمر اشاعتی ‘حافظ محمد معز اشاعتی ‘مولانا فرید کمٹھانہ ‘حافظ عبدالحکیم کے نام بتائے گئے ہیں ۔ا س موقع پر مولانا زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک نے نو منتخب صدر و جنرل سکریٹری کو مبارکباد دیتے ہوئے ان کے ناموں کا اعلان کیا ‘اور کہا کہ دین کا ہر کام جو اللہ کی رضا کیلئے ہو کارِ خیر اور باعث اجر و ثواب ہے۔ انہی کاموں میں خدمتِ خلق بھی ۔انھو ں نے کہا کہ مخلوق کی بے لوث خدمت کرنا انسانی اخلاق کا نہایت اعلی جوہرہے ۔جو انسان مخلوق کی خدمت کرتا ہے اور اللہ تعالی کے بندوں سے پیار کرتا ہے اور ان کی کسی غرض اور لالچ کے بغیر خدمت کرتا ہے حق تعالی کے نزد یک اس کا مرتبہ بہت بلند ہوتا ہے۔انھو ں نے نو منتخب صدر اور جنرل سکریٹری کو استقامت کے ساتھ خدمات کرنے کی دعا کی ۔مولانامحمد شریف مظہری صدر جمعیت علماء ہند ضلع گلبرگہ نے جمعیت العلماء ہند کے اغراض و مقاصد اور خدمات کو علماء ائمہ اور مؤذنین کی سامنے مفصل طورپر بیان کیا ۔مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک نے کہا کہ بیدر ضلع میں جمعیت کے قیام و استحکام کیلئے حافظ و قاری محمد صلاح الدین اور جناب قیصر رحمن نے بہت محنت کی ہے اور انھو ں نے کہا کہ ان دونوں معزز شخصیات کی جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر کو سرپرستی رہے گی ۔ انھوں نے کہا کہ معروفِ عالم دین مفتی محفوظ احمد صاحب قاسمی کے انتقال کے بعدجمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر کا صدارتی عہدہ خالی تھا ۔مفتی محفوظ احمد صاحب قاسمی ؒ کی بیش بہا دینی خدمات اور جمعیت العلماء کے صدارت میں رہتے ہوئے ان کی خدمات کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مرحو م مولانا مفتی محفوظ احمد صاحب قاسمیؒ کو اللہ تعالی غریق رحمت عطا کرے اور ان کے پسماندگان کو صبر جمیل عطا کرے ۔مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت علماء ہند ریاست کرناٹک نے کہا کہ جمعیت العلماء ہند کا مقصدصرف اور صرف خدمت خلق اور دین کی اشاعت کیلئے کام کرنا ہے ۔اور یتیموں ‘بے گناہوں ‘ محتاجوں ‘بیماروں ‘نادار و یتیموں کے سر پر ہاتھ رکھنا ہے ۔ایسی خدمات کا جذبہ انہی لوگوں میں ہوتا ہے جو اسلام و ایمان و تقوی سے مشرف ہوں اور خدمتِ خلق سے سرشار ہوں ۔ہمیں چاہئے کی ہماری مصروفیات مسجد و مدارس کے علاوہ خدمتخلق بھی ہونی چاہئے ۔انھوں نے آخر میں کہا کہ ہادی برحق ؐ کی تعلیمات کی برکت تھی کہ مسلمان صحرائے عرب سے نکلے اور دنیا کے چپے چپے کو نور ایمان سے منور کردیا ۔مفتی غلام یزدانی اشاعتی نو منتخب صدر جمعیت العلماء ہند شاخ ضلع بیدر نے ان کے انتخاب پر تمام علماء ائمہ اور معززین سے اِظہار تشکر کرتے ہوئے ان کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کی ۔مولانا تصدق ندوی نو منتخب جنرل سکریٹری نے اس جلسہ کی بحسن خوبی نظامت فرمائی۔ بعد نمازِ ظہر ظہرانہ کا اہتمام کیا گیا تھا ۔***


گنیش اتسو کو امن وسکون اور یکجہتی کے ساتھ منانے کی اپیل

بیدر۔27؍اگست۔(فکرو خبر نیوز)۔گنیش اتسو کے ضمن میں ہونے والے تہوار کوامن وسکون اور یکجہتی کے ساتھ منانے کی عوام سے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر پی سی جعفر نے اپیل کی ہے۔ ایس پی دفتر میں منعقدہ گنیش تہوار کے ضمن میں پیس کمیٹی (امن کمیٹی )کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بات کررہے تھے۔ کبھی کبھا رچھوٹی سی بات بڑ ی ہوکر فتنہ بن جاتی ہے اس طرح کے ضلع کے تمام معاملات کو قابومیں کرنے کیلئے ضروری پولیس بندوبست کرنے کااقدام اٹھایاگیاہے۔ کئی مقامات پر چھوٹی بات بڑی ہوکر مارپیٹ اور جھگڑے تک پہنچ جاتی ہے۔ اس طرح کے واقعات نہ ہو تمام گنیش منڈلیوں کے ایک یا دوممبران دیکھ ریکھ کیلئے کھڑے ہوں ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر نے اجلاس میں حاضر گنیش مہامنڈلیوں کے اراکین اور معززین شہر سے کہی۔ اس موقع پر ایس پی سدھیر کمار ریڈی نے بات کرتے ہوئے بتایاکہ گنیش جہاں کہیں ایستادہ کیاجاتاہے وہاں رات کی پولیس گشت کاانتظام کیاگیاہے۔ اور فی گھنٹہ گنیش منٹپ کادورہ کرکے وہاں رکھی گئی پوائنٹ بک میں دستخط کی جائے گی ۔کسی مقام پر راستہ کے درمیان میں منٹپ ڈالاگیاہو ویسی جگہ رات میں کچھ مسائل کا ہونا ممکن ہے۔ اس ضمن میں منٹپ تعمیر کرتے وقت ٹریفک کو تکلیف نہ ہو ، اس طرح تیا رکیاجائے ۔ جہاں کہیں کھانے کا انتظام ہو ، وہاں آگ بجھانے کے آلات رکھنے کی ہدایت دی گئی ۔ گنیش منڈل رات 11بجے تک ہی مائیک استعمال کرسکتاہے۔ 11بجے کے بعد مائیک استعمال کرنے کی اجاز ت نہیں ہوگی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا