English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمعیت العلما ہند کو کسی بھی موقع پر حکمران طبقہ نظر آنداز کرتا آرہا ہے: مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مولانا نے کہا کہ جب ملک میں دورشاہی تھا اُس وقت عیش وعشرت کا عروج تھا اللہ تعالیٰ نے اسی لئے ظالموں کو ہمارے سروں پر مسلط کیا او ر 1601ء میں انگریز ہندوستان میں داخل ہوگئے اور آہستہ آہستہ اپنی بنیادیں قائم کرنے لگے ۔حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ نے انگریزوں کو ملک عزیز سے باہر نکالنے کیلئے اپنی بہادری و شجاعت کے ساتھ بھر پور اپنی طاقت کا مظاہرہ کیا اور اپنی اور اپنے ساتھوں کی جانوں کی قربانی پیش کر کے شہید ہوئے ۔ جمعیت العلماء ہند اور ملک کے قدآور قائدین نے اس ملک کی آزادی میں اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر انگریزوں کا ڈٹ کر مقابلہ کر کے آزادی حاصل کی۔ مولاناشریف مظاہری صدر جمعیت العلماء گلبرگہ نے کہا کہ جنگ آزادی میں ریشمی رومال تحریک جو جامعہ دیوبند سے شروع ہوکر دہلی سے ہوتے ہوئے لاہورتک کامیابی کے ساتھ انگریزوں کو مقابلہ کیا اور فتح حاصل کی ۔ جمعیت العلمائے کا قیام 1919ء میں اُس وقت کے ممتاز علمائے دین کی قیادت میں عمل میں آیا ۔ موہن داس کرم چند گاندھی ( گاندھی جی ) او امام الہند ر مولانا ابولکلام آزاد ؒ ، حضرت مہدی ؒ ، حضرت ذکریاؒ اور دیگر بے شمار قائدین نے ملک کی تقسیم کے خلاف تھے لیکن ظالم انگریزوں نے پھوٹ ڈالواور حکومت کرو کی پالیسی اپنا کر مذہب اور ذات پات کا بھید بھاو پیدا کر کے آپس پھوٹ ڈال کر ایک دوسرے میں نفرت پیدا کردی اور ملک آزاد ہوا مگر ملک دو حصوں میں تقسیم ہو گیا ۔ مولانا ندیم صدیقی صدر جمعیت العلمائے مہاراشٹرانے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جمعیت العلما ہند آزادی سے پہلے سے اس ملک کی بقاء اور سلامتی کے ساتھ ساتھ اس ملک میں بسنے والے مسلمانوں کی حفاظت اور رہنمائی کیلئے اپنے آپ کو وقف کردیا ۔ شاہ بانو مقدمہ ، مسلم پرسنل لائمیں مداخلت کرنے پر اس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور حکومت کو مجبور کر دیا ۔ بابری مسجد واقعہ سے لیکر آج تک ملک میں بے قصورمسلمانوں کی رہائی کیلئے مصروف ہے اور کئی نوجوانوں کو جیل سے رہا کروایا ہے ۔ مولانا شاکر حسین قاسمی صدر جمعیت العلماء بیجاپور ، مولانا شمس الحق اُودگیر، جناب قیصر رحمن سرپرست جمعیت العلماء بیدر ، عبدالقدیر بانی سکریٹری شاہین اداراہ جات بیدراور دیگر علمائے دین شہ نشین پر موجود تھے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ محمد صلاح الدین سرپرست جمعیت العلماء ہند ضلع بیدر کی قرا ء ت کلام پاک سے ہوا ۔ جناب احمد بودھن نے نعت رسولؐ سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ مولانا مفتی محمد غلام یزدانی صدر جمعیت العلما ء ہند ضلع بیدر نے نظامت کے فرائض بحسن خوبی انجام دئیے۔ نو منتخب صدر مولانا مفتی محمد غلام یزدانی اشاعتی اور مولانا محمد تصدق ندوی معتمد عمومی کو شال وگل پوشیکے ذریعہ مولانا مفتی افتخار احمد قاسمی صدر جمعیت العلماء ہند صدر صوبہ کرناٹک نے تہنیت پیش کی ۔مولانا محمد زین العابدین مظاہری سرپرست جمعیت علماء ہند صوبہ کرناٹک نے دعا فرمائی اور رات دیر گئے جلسہ اختتام کو پہنچا۔ بارش کے باوجود مسلمانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔


مودی سرکار کو پاکستان سے مذاکرات بحال کرنے میں کوئی جلدی نہیں

دہشت گردی ناقابل برداشت، بھارت پرامن ملک ہے/ ششما سوراج 

نئی دہلی۔27اگست(فکرو خبر نیوز)بھارت نے کہا ہے کہ اسے پاکستان کے ساتھ مذاکراتی عمل بحال کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے جب کہ دہشت گردی کا ڈھانچہ پوری طرح ختم کرنے کی ضرورت ہے تاکہ جنوبی ایشیا میں امن کا ماحول قائم کیا جا سکے۔ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ ششما سوراج نے پاکستان کی طرف سے جنگبندی کی خلاف ورزیوں پر شدید ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان فائرنگ کی آڑ میں دراندازوں کو بطھارت کے حصے میں دھکیلنے کی کوششیں لگاتار کر رہا ہے تاہم بھارت بھرپور طریقے سے صورت حال سے نمٹ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی طرف سے بھارت مخالف کاروائیاں مسلسل ہو رہی ہیں جو ناقابل برداشت ہیں۔ و این این کے مطابق نئی دہلی میں جاری ایک بیان میں وزیر خارجہ ششما سوراج نے واضھ کر دیا ہے کہ پاکستان کے ساتھ بھارت کو مذاکرات کا سلسلہ شروع کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ پاکستان پر منحصر ہے کہ وہ اب مذاکرات کے ماحول ساز گار کر ے ورنہ دہشت گردی کے بیچ مذاکرات کا سلسلہ دنیا کے آنکھوں میں دھول جھونکنے کے برابر ہے۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت ایک پرامن ملک ہے اور وہ خطے میں امن کا ماحول دیکھنا چاہتا ہے تاہم ہمارا پڑوسی مسلسل اس قسم کی حرکتیں کر رہا ہے کہ تعلقات میں تلخیاں پیدا ہو جاتی ہیں۔ ششما سوراج نے کہا کہ خطے میں ٹکراؤ کی نہیں بلکہ امن وسکون کی ضرورت ہے۔ تاہم ہمارا پڑوسی ملک لگاتار دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے جس کے نتیجے میں جنوبی ایشیاء میں امن کو خطرہ لاحق ہو گیا تاہم بھارت اپنی وہ کوششیں جاری رکھے گا جو امن کے لیے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ بھارت مذاکرات اور بھائی چارے میں یقین رکھتا ہے تاہم یہ بھی واضح کر دینا چاہتا ہے کہ دہشت گردی اور ہند مخالف کاروائیوں کے دوران بھارت کو پاکستان کے ساتھ بات چیت کرنے میں کوئی جلدی نہیں ہے بلکہ اس کے لیے پاکستان کو اپنا وعدہ پورا کرنا ہو گا۔ 


یورپ کی طرز پر یوپی سیاحت اور یوپی روڈویز مشترکہ چلائیں گے پیکج ٹورسٹ

لکھنؤ۔27اگست(فکرو خبر نیوز)یورپ کی طرز پر جلد ہی یوپی سیاحت اور یوپی روڈویز مل کر ریاست کے بودھ پریپتھ کے ساتھ کچھ دیگر ٹورزم مقامات اور مشہور مذہبی مقامات کے لئے پیکج ٹورسٹ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ان پیکج ٹورسٹ میں سیاح پولیس کے علاوہ گائڈس کا بھی بندوبست ہوگا۔ساتھ ہی جگہ جگہ پر سیاحوں کو من پسند کھانے بھی مہیا کرائے جائیں گے۔یہ پیکج ٹورسٹ روڈویز کی آرام دہ لکزری یا والوؤبسوں میں ہوں گے ان کی آن لائن بکنگ بھی ہو سکے گی ۔پیکج ٹورس کے مسافروں کو یوپی ٹورزم کے ہوٹلوں اور سیاحتی مقامات کے کرائے میں کم سے کم ۲۰؍فیصد کی چھوٹ بھی دی جائے گی۔یو پی ٹورزم کے ڈائریکٹر جنرل جناب امرت ابھیجات اس میں خاص دلچسپی لے رہے ہیں ان کا ماننا ہے کہ ریاست میں نئی سیاحتی پالیسی کے آنے کے بعد سے ریاست میں ٹورزم کا اچھا ماحول بن رہا ہے۔کئی نئے پروگرام شروع کئے جا رہے ہیں۔انقریب ماضی میں کچھ بہت ہی اچھی الوالعزم اسکیمیں نظر آئیں گی،پیکج ٹورسٹ اسی کی بیحد اہم کڑی ہے۔انہوں نے بتایا کہ چاہے بیرون ممالک سے آنے والے سیاح ہوں یاپھر ہند کے مختلف حصوں سے آنے والے سیاح ،انہیںیوپی میں محفوظ سیاحت کا احساس دلانا ضروری ہے۔یوپی روڈویز کے مینجنگ ڈائریکٹر جناب مکیش مہشرام اوریوپی ٹورزم کے ڈائریکٹر جنرل جناب ابھیجات کے درمیان ٹورزم بھون میں اس موضوع پر ایک میٹنگ میں رسمی طور سے پیکج ٹورس پر رضامندی ظاہر کی گئی ہے۔اب یوپی ٹورزم اور یوپی روڈویز کے درمیان ایک ایم او یو جلد ہی سائن کر لیا جائے گا۔پیکج ٹورسٹ کیلئے آئندہ ماہ روڈویز کی نئی بسیں آرہی ہیں ان بسوں کو جدید سہولیات سے لیس کر کے ان پر پولیس کے ساتھ گائڈس کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔ساتھ ساتھ جگہ جگہ پرکھانے کھانے کا انتظامات کئے جائیں گے۔


کانگریس لیڈرفیصل لالہ ضمانت پررہا

رامپور ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع ) تقریباگیارہ دن سے جیل میں قیدی کانگریس لیڈر فیصل لالاکو آخر کار ضمانت مل گئی ہے۔انھیں ۲۵؍اگست کی شام جیل سے رہاکردیاگیا ۔ اس موقع پر جیل کے باہر کانگریس کارکنان کے علاوہ فیصل لالاکے دوست وعزیزجیل کے باہر موجود تھے۔راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خان بھی اپنے حامیوں کے ساتھ پہنچے جیسے ہی فیصل لالا جیل سے باہر آئے کارکنان نے انھیں پھولوں کے ہارپہنائے۔ کارکنان نے جلوس کی شکل میں انھیں لے جانے کی کوشش کی لیکن موقع پر موجود پولیس ملازمین نے انھیں ایسا کرنے سے روکنے کی کوشش کی ۔ پولیس نے بغیر اجازت جلوس نکالنے پر کانگریس وراشٹریہ لوک دل کے کارکنان کو دوڑایا۔ اسی دوران راشٹریہ لوک دل کے ضلع صدر عاصم خان کو پولیس نے گرفتار کرلیا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ پارلیمانی انتخابات کے دوران ہولی سے ایک دن قبل سماج وادی پارٹی و کانگریس کارکنان کے درمیان تنازعہ ہوگیاتھا کانگریس امیدوارورکن اسمبلی نوید میاں کے بیٹے حمزہ بھی اپنے حامیوں کے ساتھ تھانہ گنج علاقہ کے محلہ ٹھوٹھر پہنچ گئے تھے۔ وہاں دونوں پارٹیوں کے درمیان تنازعہ ہوگیا تھا۔فریقین کی جانب سے قتل کی کوشش کے مقدمات بھی درج کرایا گیا تھا۔اس میں فیصل لالا وعاصم خان کو نامزد کیا تھا ۔ اسی معاملے میں فیصل لالا کو گرفتار کیاگیاتھا۔ لیکن اب عاصم خان کوبھی پولیس نے گرفتار کرلیاتھا۔منگل کو انھیں عدالت میں پیش کیاگیاجہاں سے انھیں جیل بھیج دیاگیا۔


بجلی فراہم نہ ہونے پر تحریک کا انتباہ

چندوسی ۔27اگست(فکروخبر/ذرائع )ایک طرف خشک سالی تودوسری طرف ناقص بجلی بندوبست سے کاشتکار پریشان ہیں۔ بھارتیہ کسان یونین نے ایگزیکٹیوانجینئر کو عرضداشت سپرد کرتے ہوئے بجلی بندوبست کے بہتر نہ ہونے پر تحریک کا انتباہ دیا ہے۔عرضداشت میں کہاگیاہے کہ پوانسا ولاکوٹی بجلی گھر کے ذریعہ کسانوں کو صرف ایک یادوگھنٹے کی بجلی فراہم کی جاتی ہے ضلع میں خشک سالی کے سبب فصلیں برباد ہورہی ہیں۔جس کی وجہ سے علاقہ کے کاشتکاروں اورلوگوں میں ناراضگی ہے۔عرضداشت میں مطالبہ کیا گیا ہے پوانسابجلی گھر پر دس ایم بی اے کے ٹرانسفارمر کے بجائے پندرہ ایم بی اے کا ٹرانسفارمر لگایا جائے اورپوانسابجلی گھر کو ڈبل گروپ بجلی گھر سے منسلک کیاجائے ۔سنبھل و لکھوٹی بجلی گھر کے لئے علیحدہ لائن لگائی جائے تاکہ پوانساعلاقہ کے لوگوں کو بہترطریقے سے بجلی کی فراہمی ہوسکے۔چندوسی بجلی گھر سے نرولی فیڈررکے خستہ حالوں کو فوری اثر سے تبدیل کیاجائے اگرمذکورہ مطالبات کو تسلیم نہیں کیاگیاتو بھارتیہ کسان یونین پوانسابجلی گھر کے سامنے غیر معینہ مدت کی تحریک شروع کرنے کیلئے مجبورہوں گے عرضداشت سپرد کرنے والوں میں کنورپال سنگھ،وجیندر سنگھ یادو، ستیہ ویر سنگھ یادواوربرجیش موریہ وغیرہ شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا