English   /   Kannada   /   Nawayathi

نام نہاد\'لو جہاد\' کو لے کر ماحول گرم، بی جے پی پاس کر سکتی ہے تجویز (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

لیکن کانگریس اور سماج وادی پارٹی کے الزامات کی پرواہ کئے بغیر یوپی بی جے پی کی ورکنگ کمیٹی کی میٹنگ میں آج لو جہاد کے ذریعہ تبدیلی مذہب کے معاملے پر بحث ہونا طے ہے. رانچی کی خاتون شوٹر تارا شاہ دیو نے لگایا اپنے شوہر پر تبدیلی مذہب کی کوشش کا الزام یوپی کے وزیر اعلی اکھلیش یادو کا کہنا ہے کہ بی جے پی جان بوجھ کر تنازعہ کھڑا کر رہی ہے. اکھلیش کا کہنا ہے کہ کیا محبت کو روکا جا سکتا ہے. منیش تیواری نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر لکھا ہے: 


شادی کا جھانسہ دے کر آبروریزی 

پی جی آئی علاقے میں بھی شادی کا جھانسہ دے کر ایک لڑکی کا جنسی حملہ کئے جانے کا معاملہ روشنی میں آیا ہے. ایس ایس پی کی ہدایت پر پی جی آئی پولیس نے ملزم کے خلاف رپورٹ درج کی ہے. پی جی آئی علاقے کے باشندے لڑکی (25) کا الزام ہے کہ آبرو ریزی کی، بتھرا باشندے پون نے اس کی ایک سال پہلے ملاقات ہوئی تھی. الزام ہے کہ پون نے اس سے شادی کرنے کا وعدہ کر جسمانی تعلقات بنائے. قریب ایک سال تک وہ اس کا جنسی حملہ کرتا رہا. لڑکی کے حاملہ ہونے پر پون پر شادی کرنے کا دباؤ بنایا تو وہ جہیز میں لاکھوں روپے کا مطالبہ کرنے لگا. لڑکی نے اس کی شکایت پی جی آئی تھانے پر کی پر اسے بیرگ لوٹا دیا گیا. تب لڑکی نے جمعہ کو براہ راست ایس ایس پی پروین کمار سے انصاف کی فریاد کی. ایس ایس پی کی ہدایت پر اب پی جی آئی پولیس ملزم کے خلاف جرم سمیت دیگر دفعات میں رپورٹ درج کر معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے. 


پچھڑوں دلتوں کو ان کی آبادی کے تناسب سے حصہ داری ملے:پچھڑاسماج مہا سبھا 

۱۵ستمبرکو دہلی میں صدر جمہوریہ ہند،وزیراعظم کو میمورنڈم دے گا مہا سبھا

لکھنؤ۔24اگست(فکروخبر/ذرائع )پچھڑا سماج مہا سبھا کے صدر دفتر میں مہا سبھا کی میٹنگ آج مہا سبھا کے قومی صدر احسان الحق ملک کی صدارت میں ہوئی۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے احسان الحق ملک نے کہا کہ پچھڑوں دلتوں کو ان کی آبادی کے تناسب کے حصہ دار ملے۔اسمبلی،فوج،پیراملیکٹری،راجیہ سبھا،نجی چھیتر،غیر ملکی کمپنیوں میں حصہ دیا جائے ۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے مہا سبھا کے قومی جنرل سکریٹری شیونارائن کشواہا نے کہا کہ دلت مسلم،عیسائیوں کو ریزرویشن دلانے کے لئے ۱۵ستمبر کودہلی میں صدر جمہوریہ کو مہا سبھا میمورنڈم دے گا۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے قومی سکریٹری کرپا شنکرسوتا نے کہا کہ جب تک ملک میں تعلیم ایک یکساں نہیں کی جاتی تب تک غریب سماج کے لوگ ترقی نہیں کر سکتے ہیں۔میٹنگ کو خطاب کرتے قومی نائب صدردویندرسنگھ ایڈووکیٹ نے کہا کہ آج ملک صحت بندوبست ختم ہو چکی ہے۔دواؤں کی قیمت اتنی بڑھ چکی ہے کہ غریبوں کو دوا خریدنامشکل ہو گیا ہے۔سنگھ نے دواؤں کی قیمت 50فیصد کم کرنے کی مانگ کی ہے۔میٹنگ کو خطاب کرتے ہوئے وشو شدھ مہا سبھا کے صدرجگدیش پٹیل نے کہا کہ کہ پارٹیاں پچھڑوں ودلتوں کا ووٹ لیکرجب سرکار بناتے ہیں تو اس سماج کے لوگوں کے مسائل کو حل نہیں کرتے ہیں۔میٹنگ کو خطاب کرنے والوں میں لالتا پرساد موریہ،زبیراحمد،اظہاراحمد ،گنگا رام چودھری، ہریکیش ویدیگر لوگ موجو دتھے ۔


روزانہ ہی انسانی جسم میں داخل ہورہاہے زہر

کانپورشہر۔24اگست (فکروخبر/ذرائع )یہ بات سمجھنے یاسننے میں عجیب محسو س ہولیکن اگر اس بات پر سنجیدگی سے غور نہیں کیا گیا تو لوگوں کو مختلف بیماریوں کاسامناکرنا پڑے گا۔جس میں دوائیں بھی کارگر ثابت نہیں ہوں گے۔ روز مرہ استعمال میں کی جانے والی خوردنی اشیاء اخبار کے لفافوں میں رکھ کر فروخت کی جارہی ہیں۔جب کہ بازاروں میں ٹھیلوں کے ذریعہ جو سامان فروخت کیاجارہاہے وہ بھی اخبار کے لفافوں میں ہوتاہے۔ مٹھائی کی دکانوپر جلیبی ، پوری،خستہ اورسموسے سے لیکرکرانہ کی دکانوں سے روزانہ استعمال ہونے والی اشیاء کو اخباری لفافوں میں رکھ کر فروخت کیاجارہاہے اسی طرح پالیتھین میں رکھی گئی اشیاء بھی آلودہ ہوتی ہے۔ اخباروں کی سیاہی مختلف طرح کے نقصان دیہہ کیمیکل سے تیار کی جاتی ہے جو انسانی صحت کیلئے مضر ہیں۔اسی طرح پالیتھین بیگ کو رنگین بنانے کیلئے جو رنگ استعمال کیاجارہاہے وہ بھی کیمیکل سے تیارہوتاہے جو براہ راست صحت کیلئے نہایت مضرہے ۔ ماہرین صحت کے مطابق اخباری وپالیتھین بیگ میں استعمال رنگوں وسیاہی میں نقصان دہ کیمیکل ملائے جاتے ہیں جوروزانہ کھانے کے ذریعہ ہماری جسم میں داخل ہوجاتے ہیں ا وریہ کیمکل زہر کے طورپر کام کرتاہے۔ مذکورہ نقصان دہ کیمیکل کے جسم میں پہنچنے سے جلد اورسانس سے متعلق امراض ہوتے ہیں ۔صحیح وجہ معلوم نہ ہونے اور اخباروں کے کاغذ میں خوردنی اشیاء کے مسلسل استعمال سے انسان انسانی صحت کو خطر ہ پیدا ہورہاہے۔اس سلسلے میں ڈاکٹر گریش شرما نے بتایاکہ بازار سے جب بھی لوگ سامان خریدیں تواس کیلئے کپڑے کے تھیلے کا استعمال کریں۔زیادہ سے زیادہ خوردنی اشیاء کو اخبار کے لفافوں میں رکھنے کی مخالفت کریں۔


مشتبہ حالات میں معمرعیسائی خاتون کی موت

گورکھپور۔24اگست (فکروخبر/ذرائع )بشارت پورمیں ر ہنے والی ایک بزرگ خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ خاتون کی خون آلودہ لاش بسترپرپڑی ہوئی ملی ۔ان کے ایک ہاتھ کی نس کٹی ہوئی تھی اورجسم پرزخم کے نشان تھے۔اہل خانہ نے اندیشہ ظاہرکرتے ہوئے کہا کہ وہ طویل عرصہ سے بیمار تھی اسلئے پریشان ہوکر انھوں نے خود کشی کرلی۔موصولہ خبر کے مطابق شاہ پورعلاقہ کے بشارت پورسینٹ جان چرچ کے قریب رہنے والی ایلسی پاٹھک(۸۳)کے بیٹے انڈریوپاٹرکانوینٹ اسکول میں ٹیچر ہیں ایلسی گزشتہ کئی برسوں سے بیمار تھی اوران کا علاج بھی کرایاجارہاتھا۔بیٹے اوربہو کے ملازمت پر جانے کے بعد ایلسی گھر پر تنہا تھی۔دوپہر جب ان کی بہوسنیتا گھر پہنچی تو انھوں نے ایلسی کوشدید زخمی حالت پر بستر پر پڑی ہوئی دیکھا گھر کاسامان صحیح حالت پر تھا۔ سنیتا نے اپنے شوہر کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔گھر پہنچنے کے بعد ایلسی کے بیٹے ا نٹریو نے پولیس اوررشتہ داروں کو اطلاع دی۔موقع پر پہنچنے کے بعد ایس پی سٹی ستیندر کمار سنگھ وسی او اجے کمار نے ابتدائی تفتیش کی۔اہل خانہ نے پولیس کو بتایاکہ اسکول جانے کے بعد انھوں نے گھر کے باہر کا دروازہ بند کردیاتھا۔مکان کاپچھلا حصہ ہمیشہ بند رہتاہے۔دروازہ ہلکے سے کھولنے پر کھل جاتاہے اوراسی راستے سے وہ گھر میں جاتے تھے۔الٹرویو نے بتایاکہ ایلسی طویل عرصہ سے بیمار تھی انھوں نے اندیشہ ظاہر کیا کہ اپنی بیماری سے پریشان ہو کر انھوں نے خود کشی کرلی۔ ایس پی سٹی نے بتایاکہ ابتدائی تفتیش کے دوران خود کشی کرنے کی بات سامنے آرہی ہے۔فی الحال پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کا انتظار ہے اس کے بعدہی موت کی وجہ معلوم ہوسکے گی۔


ضلع مجسٹریٹ نے بجلی بندوبست کا لیاجائزہ

کانپور۔24اگست (فکروخبر/ذرائع )شہر:منیجنگ ڈائر یکٹر کیسکو؍ضلع مجسٹریٹ ڈاکٹر روشن جیکب نے کیسکودفتر میں تمام سرکل ڈیویژ نوں وبجلی گھروں کے تحت بجلی تخفیف ،خرابیوں کو دور کرنے اورخصوصی کامبنگ مہم میں بجلی کنکشنوں کا جائزہ لیا۔ ضلع مجسٹریٹ نے نئے بجلی کنکشن کیلئے التوامعاملات کو فوری اثر سے حل کرنے کی سخت ہدایت دی۔انھوں نے ہدایت دی کہ سڑک پر رکھے ہوئے ٹرانسفارمروں کو کھمبوں کے اوپر رکھوائے جائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا