English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریاست کیرالہ کی حکومت کا تمام شراب خانے بند کرنے کا فیصلہ(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

فیصلے کے مطابق ریاست کے 312 بار اور شراب خانوں کے لائسنس میں 31 مارچ 2015 کے بعد توسیع نہیں کی جائے گی اور یکم اپریل 2015 سے صرف فائیو اسٹار ہوٹلز کو بار کے لائسنس جاری کئے جائیں گے تاہم اس فیصلے کا اطلاق ریاستی کابینہ کی توثیق کے بعد ہوگا۔


ریاست بہار میں 4 نوجوانوں کی شادی شدہ خاتون سے خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی

پٹنہ ۔ 22 اگست (فکروخبر/ذرائع) ریاست بہار کے ضلع نوادا میں 4 نوجوان شادی شدہ خاتون سے اس کے خاوند کے سامنے اجتماعی زیادتی کرنے کے بعد فرار ہوگئے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ضلع نوادا کے نواحی گاؤں پپرا کے قریب 25 سالہ خاتون اپنے خاوند کے ہمراہ گھر واپس آرہی تھی کہ راستہ میں کھڑے 4 نوجوانوں نے انھیں گھیرے میں لیکر خاوند کو درخت سے باندھ دیا اور خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی ۔ مقامی پولیس نے خاتون اوراس کے خاوند کی رپورٹ پر اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی ۔ پولیس کے ضلعی سپرنٹنڈنٹ چندر پرساد نے بتایا کہ پولیس نوجوان ملزمان کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے ماررہی ہے۔


کاشتکار کی لاش درخت سے لٹکتی ملی 

لکھنؤ۔22اگست(فکروخبر/ذرائع )مڑیاؤں علاقے میں رہنے والے ایک کاشتکار کی لاش پیر کی دوپہر ایک باغ میں درخت سے لٹکتی ملی۔ پولیس کا کہناہے کہ کاشتکارنے پھانسی لگاکر اپنی جان دی ہے۔ مڑیاؤں کے دھوبیلا گاؤں کا باشندہ ۳۰ سالاکاشتکار اپنے کنبہ کے ساتھ رہتا تھا بتایا جاتا ہے کہ پیر کی شب وہ گھر سے شہر جانے کی بات کہہ کرنکلاتھا۔ اس بعد وہ گھر نہیں پہنچا دوپہر کوگاؤں کے لوگوں نے ونود کی لاش دگور کے رہنے مہیندر سنگھ کے باغ میں درخت سے لٹکتی ملی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی پولیس نے تفتیش کرکے لاش کو طبی معائنے کیلئے روانہ کردیا۔ونود نے خودکشی کیوں کی فی الحال اس بات کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔ ونود کے کنبے میں بیوی کے علاوہ ۵ بچے ہیں۔


امت شاہ کی لکھنؤ آمد پر راہ گیر ہوئے پریشان 

لکھنؤ۔22اگست(فکروخبر/ذرائع )راجدھانی میں آج بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کی آمد پر شہر کے اہم راستوں پر گاڑیوں کی لمبی قطار لگ گئی۔ ٹریفک پولیس بھی کچھ دیر بعد بے بس نظر آئی لیکن راہ گیروں کوجام سے نجات نہیں مل سکی۔ بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ صبح تقریباً سوا دس بجے اموسی ایئر پورٹ پہنچے۔ ایئر پورٹ پر ہزاروں کی تعداد میں موجود پارٹی کارکنوں نے ان کا خیر مقدم کیا۔ ایئر پورٹ نکلنے کے بعد امت شاہ کے ساتھ سیکڑوں گاڑیوں کا قافلہ چل رہا تھا۔ عالم باغ چوراہا، مویا تراہا، مہارانا پرتاپ چوراہا، برلنگٹن چوراہا، رائل ہوٹل چوراہا، ودھان سبھا مارگ سے امت شاہ کے گزرنے کے وقت ہزاروں کی تعداد میں گاڑیوں کی قطار لگ گئی۔ جو راہ گیر جہاں پر کھڑا تھا وہ گھنٹوں وہیں کھڑا رہا اسے ہلنے تک کا موقع نہیں مل سکا۔ حضرت گنج چوراہے سے حسین گنج کی طرف اور مہا تما گاندھی مارگ پر گاڑیوں کی لمبی قطاریں دیکھنے کو ملیں۔ ٹریفک پولیس بھی راہ گیروں کے ساتھ جام سے نجات حاصل کرنے کی کوشش کرتی رہی لیکن اسے کامیابی حاصل نہیں ہوئی۔ گیارہ بجے سے دوپہر بعد تک حضرت گنج کے آس پاس کا علاقہ جام کی صورتحال کا سامنا کرتا رہا۔ اسکول کی وین ہو یا پھر ایمبولنس اس بات کا کسی نیتا کی صحت پر کوئی اثر نہیں پڑتا ہے، بچے دھوپ میں پریشان رہے، وہیں ایمبولنس میں مریض تڑپتے نظر آئے لیکن پولیس نے انہیں جام سے نکلوانے کی کوئی کوشش نہیں کی ۔


چوری کی موٹر سائیکل کے ساتھ دو چور گرفتار

لکھنؤ۔22اگست(فکروخبر/ذرائع )یاؤں پولیس نے دوگاڑی چوروں کو گرفتار کرتے ہوئے ان کے پاس سے چوری کی ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے۔مڑیاؤں پولیس نے اتوار کی شب بھرت نگر چورہے کے نزدیک ایک موٹر سائیکل سوار دو مشتبہ لوگوں کوپکڑا۔ پولیس نے جب ان سے موٹر سائیکل کے کاغذات مانگے تو وہ ایک بھی کاغذنہیں دیکھا سکے۔ شک ہونے پر پولیس نے جب دونوں سے پوچھ گچھ کی تو دونوں نے بتایا کہ مذکورہ موٹر سائیکل چوری کی ہے۔ پوچھ گچھ میں پکڑے گئے ملزمین نے اپنا نام کھیری کا بانشندہ سنتوش اور سیتاپور کا باشندہ شرون کمار بتایا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا