English   /   Kannada   /   Nawayathi

خاتون سے بار بار اجتماعی عصمت دری کرنے اور دھمکانے کاجرم (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جرمانے کی رقم متاثرہ کو دینے کے لیے کہا گیا ہے۔عدالت نے خاتون کی گواہی پر بھروسہ ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بیان ٹھوس اور قابل اعتماد ہے۔ سماعت کے دوران مان اور سنگھ نے خاتون کی طرف سے لگائے گئے الزامات سے انکار کیا تھا۔سنگھ نے اس بنیاد پر عدالت سے سخاوت برتے جانے کی اپیل کی تھی کہ وہ بزرگ اور بیمار ہیں ایک تعلیم یافتہ اور مہذب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے سات بچے ہیں۔


حکومت نے اجناس کے ضیاع اوران کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے پینل تشکیل دیا

نئی دہلی ۔ 21 اگست (فکروخبر/ذرائع) حکومت نے اجناس کے ضیاع اوران کی قیمتوں میں اضافے کو روکنے کیلئے ایک پینل تشکیل دیا ہے جو سرکاری ادارہ برائے گرین پروکیورمنٹ کے نظام میں اصلاحات کی سفارشات بھی مرتب کرے گا۔ بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نے اپنی انتخائی مہم کے دوران فوڈ کارپوریشن آف انڈیا کو تین مرکزی حصوں پروکیورمنٹ، منیجمنٹ اور ڈسٹری بیوشن میں تقسیم کرنے کا وعدہ کیا تھا جس کے تحت پینل کی تشکیل عمل میں لائی گئی ہے۔ پینل کے سربراہ سابق وزیرخوراک شانتاکمار ہیں جنہوں نے تین ماہ میں اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرنی ہے۔ گذشتہ ماہ جولائی میں بھارت میں اجناس کی قیمتوں میں جون کی نسبت 9.16فیصد اضافہ ہوا ہے۔


بھارتی فلم سنسر بورڈ کے سربراہ رشوت خوری کے الزام میں عہدے سے برطرف۔ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا

نئی دہلی۔ 21 اگست (فکروخبر/ذرائع) بھارت نے فلم سنسر بورڈ کے سربراہ کو فلم سکریننگ کیلئے ایک فلم کو سرٹیفیکیٹ دینے کیلئے رشوت خوری کے الزام میں ان کے عہدے سے برطرف کردیا۔ فلم سنسر بورڈ کے سربراہ راکیش کمارکو ممبئی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے ان پر ایک فلم کیلئے فلم سرٹیفیکیٹ کلیئرنس دینے کیلئے 70 ہزار روپے رشوت لینے کے الزامات ثابت ہوئے ہیں۔ بھارتی وزارت اطلاعات و نشریات نے ان کو ان کے عہدے سے برطرف کردینے کی تصدیق کی ہے۔ راکیش کمار کے ساتھ بورڈ کے دو دوسرے اہلکاروں کوبھی گرفتار کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا