English   /   Kannada   /   Nawayathi

فٹ پاتھ پر سورہے 13لوگوں پر کارچڑھا دی،ملزم گرفتار(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

مشرف علی فاروقی کو آل انڈیا سطح پر یو پی ایس سی میں 80واں رینک حاصل ہونے پر

بیدر میں تہنیت اور ورکشاپ کاانعقاد

بیدر۔18؍اگست۔(فکروخبر/ذرائع)شاہین ادارہ جات بیدر‘بیدر ڈیولپمنٹ فورم ‘روٹری کلب بیدر اور بیدر ضلع انتظامیہ کی جانب سے آج یہاں رنگ مندر میں آئی اے ایس امتحان میں شاندار کامیابی حاصل کرنے والے مشرف علی فاروقی کو تہنیت پیش کی گئی ۔جناب مشرف علی فاروقی نے یو پی ایس سی امتحان میں ملک میں80واں اور آندھرا پردیش دوسرا مقام حاصل کیا ہے ۔آج رنگ میں بیدر میں جناب مشرف علی نے پُر ہجوم طلباء و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کسی بھی میدان میں کامیابی یو ں ہی نہیں حاصل ہوتی بلکہ اس کیلئے بلند مقاصد کو مدِ نظر رکھتے ہوئے پُرعز م ہو کر دل سے سخت محنت کرنا پڑتا ہے ۔انھو ں نے کہا کہ انسان کی سب بڑی کمزوری نااُمیدی ہے اور یہی نااُمیدی کامیابی سے دو رکرتی ہے۔آج کے اس مسابقتی دور میں تعلیم کی اہمیت کو سمجھ کر حصولِ تعلیم کیلئے کوشاں رہتے ہیں تو ہی بلند مقاصد کے ساتھ کامیابی کیلئے کوئی چیز حائل نہیں ہوسکتی ۔انھو ں نے کہا کہ تعلیمی صلاحیت کو پروان چڑھانے کیلئے سخت محنت ‘کھوج‘اور پُرعز م ہو کرسچی لگن اور جستجوہونا انتہائی ضروری ہے ۔ اگر ہمارے اندر خوف اور مقابلہ کیلئے نامکمل تیاری کے ساتھ ساتھ عدم دلچسپی ہوگی تو کامیابی ہم سے کوسوں دور چلے جائے گی‘ جس کے سبب ہمارے اندر تعمیری مقاصد کیلئے کوئی جگہ نہیں رہتی اور ناکامی کا منہ دیکھتے رہ جاتے ہیں ۔انھو ں نے طلباء کو مشورہ دیا کہ حصولِ تعلیم کے بعد اگر مقاصد بیرون ممالک جاکر دولت کمانا ہو تویہ محدود ‘صرف اور صرف اپنے اور اور اپنے خاندان کیلئے فائدہ پہنچا سکتے ہیں‘اس سے بہت تو یہ ہوگا کہ ملک کے سرکاری ڈھانچہ میں شامل ہوکر ملک و قوم کی تعمیرمیں بہتر کردار ادا کیا جاسکتا ہے ۔اکثر دیکھا جاتا ہے کہ تعلیم حاصل کرنے کے بعد اپنے اور اپنے اہل و عیال کیلئے بیرون ممالک دولت کی خاطر روزگار سے مربوط ہوتے ہیں جس سے ہماری صلاحیتیں اپنے ملک اور قوم کیلئے محدود ہوکر رہ جاتی ہیں ۔اس سے بہتر ہے کہ ہم ہمارے ملک میں ایسی پُر وقار زندگی بسر کرتے ہوئے ملک و قوم کی خدمات کرسکتے ہیں۔اس موقع پر طلباء و طالبات نے جناب مشرف علی سے یو پی ایس سی سے متعلق مُختلف سوالات کئے ‘ جس کا موصوف نے تشفی بخش جواب دیا۔ڈاکٹرراجند رکمار آئی اے ایس نے اپنے خطاب میں بتایا کہ حصول تعلیم میں مطالعہ کے وقت کا تعین ‘ہمہ مقاصد منصوبہ بندی‘وقت کی قدر اور احتسابی عمل ضروری ہے ۔جب تک ہم اس پر عمل پیرا نہیں ہوں گے کامیابی ہمیں نہیں مل سکتی ۔سخت محنت بلند مقاصد کے ساتھ ساتھ اپنی شخصیت کو پروان چڑھانے کیلئے سچی جستجو و لگن ضروری ہے اور مادری زبان کے ساتھ ساتھہمیں دیگر زبان کے اوپر بھی عبوریت رکھنا چاہئے ۔ا س موقع پر ڈاکٹر خواجہ پروفیسر ویٹرنری یونیورسٹی بیدرنے اپنے خطاب میں بتایا کہ Education Achievement کیلئے اپنے اندر خود اعتمادی پیدا کرنا اورکسی دوسرے پر تکیہ کرنا نہیں چاہئے ۔جناب مشرف علی فاروقی کے والد جناب مرتضی علی فاروقی نے ظلباء سے پُر زور انداز میں کہا کہ خود کو فائدہ کی سوچ کو بدلیں اور ملک و قوم کی تعمیرمیں اپنا حصہ ادا کریں ۔انھو ں نے کہا کہ دوران تعلیم میں ہم نے مشرف علی فاروقی کو دیکھا کہ دس گھنٹوں تک تعلیم میں مصروف رہتے۔اور انھو ں حصولِ تعلیممیں کبھی پیچھے پلٹ کر نہیں دیکھا ۔ان کی کامیابی میں سب سے بڑاا رول پُر عزم ہوکر سخت محنت کے ساتھ تعلیمی میدان میں صرف اور صرف کامیابی حاصل کرنا تھا ۔اور اسی کامیابی کو پوری صلاحیتوں کے ساتھ ملک و قوم کیلئے وقف کرنا تھا۔ان کی یہیں جستجو نے آج انھیں اس مقام پر پہنچایا ہے۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے اپنے خیالات کا اِظہار کرتے ہوئے اس بات پھر زور دیا کہ یو پی ایس سی کیلئے طلباء کو تیار کرنے کیلئے ضلع انتظامیہ کی جانب سے خصوصی دلچسپی دی جارہی ہے۔ تقریبا دو سال سے ضلع انتظامیہ یو پی ایس ایس سی کیلئے تیاری کے ضمن میں مُختلف جگہوں پر کوچنگ کا انعقاد کررہا ہے مگر افسوس کہ اقلیتی طبقہ سے کوئی طالبِ علم اس جانب اپنی توجہ نہیں کرپارہے ہیں ۔آج حصول تعلیم کیلئے ہونہار ذہن طلباء کو مُختلف ادارہ جات‘ضلع انتظامیہ اور حکومتوں کی جانب سے مالی مدد کی جارہی ہے تاکہ طلباء کی تعلیم میں کوئی رکاؤٹ پیدا نہ ہو پائے ۔ان تمام سہولیات کے بعد بھی ہمارے طلباء اس سنہری موقعوں سے فائدہ حاصل کرنے میں کوئی دلچسپی کا اِظہار نہیں کررہے ہیں۔انھو ں نے کہا کہ ضلع انتظامیہ کی جانب سے بیدر ضلع کے بسواکلیان میں یو پی ایس سی کیلئے مع اقامتی کوچنگ طلباء کو تیار کیا جارہا ہے جہاں بسواکلیان کی اسسٹنٹ کمشنر ہپشیبا رانی آئی اے ایس آفیسر وقت دے رہی ہیں ۔طلباء کیلئے یہ تمام محنت اسی لئے کی جارہی ہے کہ علاقہ حیدرآبادکرناٹک کے پسماندہ ضلع بیدر میں تعلیمی معیاربہتر انداز میں پروان چڑھ سکے۔جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات نے اولیاء سرپرست کی متوجہ کرتے ہوئے کہا کہ بچوں کو دولت کمانے کا ذریعہ نہ سمجھیں ‘بلکہ اپنے بچوں کیلئے والدین و سرپرست جو قربانیاں پیش کی ہیں وہ ملک و قوم اور دیگر کیلئے مشعل راہ بنے ۔ا س موقع پر ڈپٹی کمشنر بیدر ڈاکٹر پی سی جعفر اور مسٹراجول کمار گھوش چیف ایکزیکٹیو آفیسر بیدر ضلع پنچایت نے بھی خطاب کرتے ہوئے مفید مشوروں اور فائدہ مند منصوبوں کااِظہا رکیا۔مسٹر رشی کیش بہار نمائندہ دی ہند بیدر نے استقبالیہ خطاب کیا ۔آخر میں جناب مشرف علی فاروقی کو یو پی ایس سی امتحا میں نمایاں و پُر وقار کامیابی پربھر پو رتہنیت پیش کی گئی ۔جناب محمد خورشید معلم شاہین ہائی اسکول نے نظامت کے فرائض انجام دئیے اور انہی کے شکریہ پر تہنیتی جلسہ اختتام کو پہنچا۔


25فیصداقلیتی آبادی ورکرس و ہیلرس کے آنگن واڑی سنٹر کھولنے کا حکومت کرناٹک کا منصوبہ 

بیدر۔18؍اگست۔(فکروخبر/ذرائع)محمود خان موظف ونگ کمانڈر ‘مسلم محمدویہ فورم شیواجی نگر بنگلور نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ کو آڈیٹنگ کمیٹی کی کوششوں کے بعد کرناٹک حکومت نے ایک G.O نمبر؍89؍ICO؍ 2014ء مورخہ -19 اپریل 2014ء کو جاری کیا ہے جس کے تحت ریاست میں کسی بھی بلدی وارڈ میں 25؍ فیصد اور اس سے زیادہ اقلیتی آبادی ہے، اور وہاں آج پیدا ہونے والے بچے سے لیکر 6؍ سال تک کم سے کم 25؍ بچے موجود ہیں، وہاں اردو اور کنڑا پڑھے ہوئے ورکرس و ہیلپرس کا تقرر کیا جائے۔ لہٰذا ہم تمام مساجد؍ آرگنائزیشن؍ اردو اسکولوں، اردو ٹیچرس کونسل؍ کراٹا کے سرپرستوں، خطیب و اماموں، سوشیل ورکرس، وظیفہ یاب ورکرس سے درخواست کرتے ہیں کہ وہ اپنے اپنے ایسے محلہ جات ‘ بلدی وارڈس میں والینٹرس کے ذریعے ان تمام بچوں کی فہرست جو اب تک کسی بھی آنگن واڑی میں داخلہ نہیں لئے ہیں۔ 0-6؍ سال عمر والوں کے نام، پیدائشی تاریخ ماں اور باپ کا نام پتہ دستخط کالے رنگ کے PEN سے لکھ کر اس فہرست کی 6؍ کاپیاں زیراکس کرلیں اس کے بعد سیٹ تیار کرنے والے کا نام، دستخط پتہ موبائل نمبر لکھ کر BEO/EO سے تصدیق کرواکر اپنے لیٹر پیڈ پر درخواست لکھیں کے ایک آنگن واڑی سنٹر پہلے محلے کی گورنمنٹ اردو اسکول میں کھولیں۔ اس میں لکھیں کے یہ بچے کسی اور آنگن واڑی میں نہیں پڑھ رہے ہیں اور وہاں کی آبادی 25؍ فیصد سے زیادہ ہے۔ صرف اردو ورکرس اور ہیلپرس کے ساتھ ہونا چاہئے۔ اردو اسکول کی SDMC کے پاس سے ان کے لیٹر پیڈ پر ایک RESOLUTION لکھوا کر لے لیں کہ وہ آنگن واڑی مع اردو۔ ورکر س ہیلپر کیلئے ایک کلاس روم دیں گے۔ بچوں کی فہرست اور اسکول کا لیٹر لگا کر ایک کاپی CDPO اور ڈپٹی ڈائریکٹر ICDS کو دیکر ان کے کلرک سے دستخط لے لیں۔ ایک سٹ ڈائریکٹر وومن وچائلڈ ڈپارٹمنٹ۔ دوسرا فلور، یم ایس بلڈنگ، امبیڈ کر ویدھی، بنگلور کو رجسٹرڈ کنالیج ڈیو سے روانہ کریں اور ایک سیٹ لیٹر کے بیچ اڈریس ونگ کمانڈر محمود خان مؤظف کو آرڈنٹنگ کمیٹی فارپرموشن آف اردو چاندنی چوک روڈ ‘ شیواجی نگر، بنگلور لکھ کر آرڈینری پوسٹ سے روانہ کردیں۔ آپ کے محلہ جات میں اور کتنے اردو اسکول میں اردو ، ورکرس و ہیلپرس یا صرف کنڑا ورکرس و ہیلپرس کے ساتھ صرف اردو بچوں کیلئے یا اردو اور کنڑا بچوں کی علیحدہ تعداد کے ساتھ پتہ، ورکرس و ہیلپرس کے نام، موبائل نمبرس، کب سے یہ چل رہے ہیں۔ وہاں پر اردو بچوں کو اردو کی چلی پلی، چھے کتابیں ملی ہیں اور وہ برابر پڑھا رہے ہیں یا کنڑا ہی میں سب کو پڑھا رہے ہیں۔ صبح میں دعائیں کیا کیا پڑھارہے ہیں ان کتابوں کے نام وغیرہ اپنے لیٹر پیڈ میں لکھ کر دستخط کے ساتھ اوپر کے لیٹر کے ساتھ ہمکو روانہ کردیں۔ بہت سے جگہوں پر حکومت کی طرف سے آنگن واڑی نہ ہونے کی وجہ سے چند ادارے اسکو چلا رہے ہیں۔ ان کے پتے، بچوں کے ناموں کی فہرست مع پیدائشی تاریخ، ورکرس و ہیلپرس کے نام و پتے موبائل نمبر، کب سے یہ چل رہے ہیں وغیرہ لکھ کرا گروہ اسویشن دے رہی ہے تو بہتر ہے۔ اگر نہیں دینا چاہتے ہے تو اپنے لیٹر پیڈ میں لکھ کر اوپر کے خطوط کے ساتھ روانہ کریں۔ انشاء اللہ ان تمام کے رد و بدل کیلئے کوشش کی جائیگی۔ یہ تمام کام ایک ہفتے کے اندر ہو جائے تو بہتر ہے۔ اگر کسی کو بھی کسی آفیسر سے یا کسی سے بھی رکاوٹ پیش آرہی ہے تو فوراً ہم سے موبائل پر اسی جگہ سے رابطہ کریں۔ G.O کی کاپی کیلئے اپنا ای میل (Email) نمبر Smsکے ذریعے روانہ کریں انشاء اللہ کاپی روانہ کی جائے گی۔ اگر کوئی بھی سوال دل میں آئے تو بھی فوراً رابطہ کریں۔ اردو ریسورس (Resource) پرسن؍EO؍ BEO، کی مدد ضرور لیں۔ محلہ میں ایک بڑی کلاس روم مع بیت الخلاء، رسوئی گھر کے دلانے کیلئے CD Po-Rent کی مدد کریں۔ اس کی کاپی دوسروں تک پہنچائیں اور ثواب کے حقدار بن جائیں۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا