English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا کے وزیرِ اعلیٰ ہندی کو ہندو سمجھ بیٹھے (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اسی پر وزیر اعلی پاریرکر نے رانا کو ٹوکتے ہوئے کہا کہ خلیج ممالک میں تو ہندوستانی مسلمانوں کو بھی ہندو بولا جاتا ہے. غور طلب ہے کہ کچھ دنوں پہلے گوا کے کارپوریشن وزیر دیپک دھولیکر نے کہا تھا کہ سب کو وزیر اعظم نریندر مودی کی حمایت کرنا چاہئے کیونکہ انہی کی قیادت میں بھارت ہندو قوم بن سکتا ہے. اس سے پہلے آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا تھا کہ ہندوستان میں رہنے والے تمام لوگ ہندو ہیں. انہوں نے کہا تھا کہ جب انگلینڈ کے رہنے والے شہری انگلش ہوتے ہیں، جرمنی کے رہنے والے شہری جرمن اور امریکہ کے رہنے والے شہری امریکی کہلاتے ہیں تب ہندوستان کے رہنے والے سارے شہریوں کو ہندو کیوں نہیں کہا جاتا. بھاگوت کے اس بیان کا شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکرے نے بھی حمایت کی ہے. ادھو نے کہا ہے کہ بھاگوت کے بیان میں غلط کیا اور اپنے والد بالا صاحب ٹھاکرے کو اس کا حامی بتایا ہے. 


پارلیمنٹ کے ممبران کا مذاق اڑانے والوں پر کارروائی ہوگی 

 نئی دہلی ۔14اگست(فکروخبر/ذرائع) : حکومت نے کہا ہے کہ ممبران پارلیمنٹ کا مذاق اڑانے یا ان کی آوازیں نکالنے والے ایف ایم آرجی پر اب کارروائی کی جائے گی. سماج وادی پارٹی کی راجیہ سبھا ممبر جیا بچن نے یہ مسئلہ اٹھاتے ہوئے ریڈیو جاکی کے خلاف کارروائی کی مانگ کی تھی. جیا بچن نے ایوان میں پرائیویٹ ایف ایم ریڈیو کی جاکی پر سخت اعتراض درج کراتے ہوا کہا کہ یہ بہت ہی غلط الفاظ کا استعمال کرتے ہیں. جیا نے معلومات اور نشریات وزیر پرکاش جاوڑیکر سے اس معاملے میں سخت قدم اٹھانے کی درخواست کی. راجیہ سبھا میں جیا بچن نے ممبران پارلیمنٹ یا لیڈروں کا مذاق اڑانے والے ایف ایم ریڈیو جاکی کا مسئلہ اٹھایا. انہوں نے کہا کہ یہ لوگ نازیبا زبان کا استعمال کرتے ہیں. بچن نے کہا، \'پرائیویٹ چینلز پر ریڈیو جاکی جس طرح کی زبان کا استعمال کرتے ہیں وہ بے حد قابل اعتراض ہے. اب انہوں نے پارلیمنٹ کی خبریں دینا شروع کر دیا ہے اور وہ بہت سارے ممبران پارلیمنٹ کی نقل کرتے ہیں. میں جاننا چاہتی ہوں کہ حکومت اس کے بارے میں کچھ کرے گی یا نہیں. \'


پھولن دیوی کے قتل کے لئے رانا کو عمر قید 

پھولن دیوی۔.14اگست(فکروخبر/ذرائع) : قتل کے مجرم شعر سنگھ رانا کو عمر قید کی سزا سنائی گئی ہے. دہلی کی پٹیالہ ہاؤس عدالت نے یہ فیصلہ سنایا. ساتھ ہی ان پر ایک لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے. 160 شیر سنگھ رانا اس قتل واقعہ میں کل 12 ملزم تھے جن میں سے ایک کی تہاڑ جیل میں دل کا دورہ پڑنے سے ہلاک ہو گئی تھی.


جنتر منتر پر دھرنا دیں گے پٹری دکاندار ، دوستی کر کے لڑکی نے تاجر کوکیا بدنام

لکھنؤ۔.14اگست(فکروخبر/ذرائع)عالم باغ کے رہنے والے ایک تاجر کی جولائی ماہ میں ایک لڑکی سے دوستی ہوئی۔ فومن اور انٹر نیٹ پر دونوں کے درمیان بات چیت کا سلسلہ شروع ہوا۔ اس کے بعد لڑکی نے تاجر سے مہنگے تحائف کا مطالبہ کرنا شروع کر دیا۔ اس پر تاجر نے اس کو نظر انداز کیا تو لڑکی نے تاجر کی فحش تصویریں اس کی فرضی فیس بک آئی ڈی بناکر پوسٹ کر دیں۔ اس بات کا پتہ چلنے پر تاجر نے سائبر کرائم سیل سے شکایت کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ عالم باغ کے رہنے والے ایک تاجر کی جولائی ماہ میں ایک لڑکی سے دوستی ہوئی۔ تاجر کو اپنے دفتر کیلئے ایک ٹیلی کالر کی ضرورت تھی۔ لڑکی نے اپنی بڑی بہن کو نوکری دلانے کی بات کہی تو تاجر نے اس کی بڑی بہن کو نوکری دے دی۔اس کے بعد تاجر اور لڑکی کے درمیان فون اور انٹرنیٹ سے بات چیت کاسلسلہ چہتا رہا۔ ادھر لڑکی نے تاجر سے مہنگے تحفے مانگنا شروع کر دیا۔ تاجر کو لڑکی کی ان حرکتوں پر شک ہوا تو اس نے لڑکی سے بات چیت کرنا کم کر دیا۔ گزشتہ چار اگست کو تاجر کے پاس لڑکی نے سیکڑوں مرتبہ فون کیا اور میسیج کر کے اس کو دو لاکھ روپئے دینے کی بات رکھی۔ اس کے بعد تاجر نے لڑکی سے بات چیت بالکل بند کردی۔ تاجر کو اس وقت سب سے بڑا جھٹکا لگا جب لڑکی نے تاجر کی فرضی فیس بک آئی ڈی بنائی اور اس کی فحش تصویریں اپ لوڈ کر دیں ۔ لڑکی کی اس حرکت کا پتہ چلنے پر تاجر نے ۸؍اگست کو اس معاملہ میں سائبر کرائم سیل سے شکایت کی ہے۔ پولیس نے تفتیش کی تو پتہ چلا کہ لڑکی مانک نگر علاقہ کی رہنے والی ہے، فی الحال ابھی اس معاملہ میں کوئی رپورٹ درج نہیں کرائی گئی ہے۔ 


امت شاہ کا رشتہ دار بن کر ٹھگی کرنے والا جعلساز گرفتار

لکھنؤ۔.14اگست(فکروخبر/ذرائع) بی جے پی کے قومی صدر امت شاہ کا رشتہ دار بتا کر ایک جعلساز لوگوں کو ضمنی انتخابات میں ٹکٹ اور دیگرعہدوں پر تقرری کیلئے لاکھوں روپئے اینٹھ رہا تھا اس بات کی شکایت بی جے پی ہیڈ کوارٹر انچارج بھارت دکشت نے حضرت گنج پولیس سے کی۔ اس اطلاع پر حضرت گنج پولیس نے گذشتہ شب ملزم کو گومتی ہوٹل کے ایک کمرے سے گرفتارکر لیا۔ ایس ایس پی پروین کمارنے بتایا کہ بی جے پی صدر دفتر انچارج بھارت دکشت نے حضرت گنج پولیس سے شکایت کی تھی کہ ایک شخص خود کو پارٹی صدر امت شاہ کا رشتہ دار بتا کرلوگوں سے رقم اینٹھ رہا ہے۔اس اطلاع پر حضرت گنج پولیس حرکت میں آئی۔ تفتیش شروع کی گئی تو پتہ چلا کہ پنکج شاہ نام کا ایک شخص خود کو امت شاہ کا رشتہ دار بتا کر لوگوں کو بی جے پی سے ٹکٹ دلانے اوربی جے پی کے دیگر تنظیمی عہدیدار بنانے کے نام پر روپئے وصول کر ہا ہے اس کے بعد پولیس نے سرویلانس کا جال بچھایا تو منگل کی رات ایس ایس پی کی رہائش گاہ کے سامنے واقع گومتی ہوٹل کے کمرہ نمبر۳۲۱ سے ملزم پنکج شاہ کو پولیس نے گرفتارکر لیا۔پوچھ گچھ کی گئی تو پتہ چلا کہ ملزم کا نام اصل میں پنکج شاہ نہیں بلکہ چودھری کنور سنگھ ہے اور وہ شراوستی ضلع کا رہنے والا ہے گومتی نگر کے وبھو کھنڈ میں کرائے کے مکان میں رہتا ہے۔ پولیس نے ملزم کے قبضے سے ۰۵۷۵۵۴روپئے، زیورات، ایک آئی۔۰۱ کار، کئی اے ٹی ایم کارڈ پنکج شاہ کے نام سے بنا جعلی پین کارڈ، کئی لوگوں کے بایوڈاٹا، مہر ، بی جے پی کی رسید بک اور دستاویز برآمد کئے ہیں۔ایس ایس پی نے بتایا کہ ملزم چودھری کنور سنگھ نے بہرائچ ضلع میں رہنے والے راجن نام کے ایک شخص سے ضمنی انتخابات میں ٹکٹ دلانے کے نام پر پانچ لاکھ روپئے ٹھگے تھے۔ وہیں وہ پریم چندر چودھری اور رادھو نام کے لوگوں سے بھی ٹکٹ دلانے کی بات کر رہا تھا۔ 


وزیراعلیٰ کے ذریعہ پارٹی عہدیداران کو ہدایات جاری 

چندوسی۔.14اگست(فکروخبر/ذرائع)وزیر اعلیٰ اکھیلش داس یادو نے تنظیم کے عہدے داران کو عوام کے مسائل حل کرنے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ ریاست میں سماج وادی پارٹی کی حکومت کے ذریعہ گذشتہ ۲۸ماہ میں مختلف عوامی بہبوداسکیمیں اورپروگرام شروع کئے گئے ہیں۔جن کافائدہ ضرورت مندافراد تک پہنچانے کی ذمہ داری سرکاری افسران اور ملازمین کی ہے وہیں سماج وادی پارٹی کے عہدے داران اور کارکنان کا بھی فرض ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرنے میں تعاون دیں۔ انھوں نے کہا کہ اس بات کویقینی بنایاجائے کہ ضرورت مندافراد اسکیموں سے محروم نہ رہیں۔ جنتا دربار میں عوام کے ذریعہ یہ بتایا جاتا ہے کہ مختلف مقامات پرضرورت مندافراد کے ساتھ انصاف نہیں کیاجاتااور لوگوں کواپنے مسائل حل کرانے کے لئے دردر بھٹکناپڑتا ہے ۔ اس لئے عوام کے مسائل کوحل کرنا پارٹی کے عہدیداران وکارکنان کافرض ہے۔ انھوں نے کہا کہ ہر ماہ کے دوشنبہ کواسمبلی حلقہ پارٹی کے دفتر پرمسائل کی معلومات حاصل کرنے کادن مقرر کیا جارہاہے ۔ اس دن علاقے کے لوگ اپنے مسئلے کی اطلاع زبانی یا تحریری طور پر دے سکتے ہیں۔ اسمبلی حلقہ دفترپررکن اسمبلی یاسابق رکن اسمبلی واسمبلی حلقہ صدر اور تنظیم کاایک عہدیدار صبح دس بجے سے دو بجے تک لازمی طور پرموجود رہتے ہوئے عوام کے مسائل معلوم کریں گے ۔تمام اسمبلی حلقہ علاقوں کے پارٹی دفافتر میں شکایات کی تفصیل ایک رجسٹر میں درج کی جائیں گی ۔ رجسٹر میں کارروائی بھی درج کی جائے گی۔ اس طرح ضلع ومہانگر دفاترمیں بھی شکایات حل کرنے کی تفصیل کیلئے رجسٹر رکھاجائے گا۔ مذکورہ ہدایات کے مطابق متاثرہ افراد کو لکھنؤ جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔ اور پارٹی کے تعاون سے ان کے مسائل حل کردئے جائیں گے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا