English   /   Kannada   /   Nawayathi

تما م ہندوستانی ہندو ہیں .. ...(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جس میں انہوں نے کہا تھا کہ تمام ہندوستانیوں کی ثقافتی شناخت ہندوتو ہے۔سوامی نے بھاگوت کے بیان کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں تمام لوگ یا تو ہندو ہیں یا پھر ہندوؤں کے خاندان کے ہیں۔جب سوامی سے یہ سوال کیا گیا کہ کیا ان کے بیان سے مودی کابینہ کی وزیر نجمہ ہپت اللہ اتفاق رکھتی ہیں تو انہوں نے کہا کہ اس کو ثابت کرنے کے لئے وہ نجمہ ہپت اللہ کا ڈی این اے ٹیسٹ کروائیں گے۔


 

کرگل میں فوجی گاڑی کھائی میں گرگئی، دو اہلکار ہلاک 

سرینگر ۔ 13 اگست (فکروخبر/ذرائع) کشمیر کے علاقے کرگل میں فوج کی ایک گاڑی کھائی میں گرنے سے 2اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوگیا۔ذرائع ے مطابق بٹالک کے علاقے دراس سے آنے والی فوجی گاڑی جس میں تین اہلکار سوار تھے ہمبوٹنگ کے مقام پر تودہ گرنے سے 80 فٹ گہری کھائی میں گر گئی جس سے تینوں اہلکار شدید زخمی ہو گئے جنہیں ہسپتال لے جانے کی کوشش کی گئی تاہم ان میں سے دو راستے میں ہی دم توڑ گئے ۔ ادھر پلوامہ کے علاقے ملنگ پورہ میں مسلح افراد نے ریلوے کے ہیڈ کانسٹیبل راجندر سنگھ کوریل کی پٹری پر گولی مار کر شدید زخمی کردیا ۔پولیس کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق زخمی اہلکار کو پامپور میں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔


 

نامزد ملزم پرچھیڑخانی کا الزام

اٹاوہ۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )کوتوالی شہر علاقہ کے تحت پرانی چوگرزی میں نامزد ملزم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ایک گھر میں گھس کر لڑکی کے ساتھ نہ صرف چھیڑخانی کی بلکہ اسے جان سے مارنے کی دھمکی دیتے ہوئے برہنہ کردیا۔لڑکی کی ماں کی تحریرپر پولیس نے مقدمہ کو درج کرلیا ہے لیکن ملزمین کو گرفتارنہیں کیا گیاہے۔


 

بجلی تخفیف سے پریشان تاجروں کا ضلع مجسٹریٹ دفتر پر مظاہرہ

فتح پور۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )بجلی تخفیف اورخستہ حال تاروں کے مسئلہ کے سلسلے میں ضلع تاجریونین نے تین نقاطی مطالبات سے متعلق عرضداشت ضلع مجسٹریٹ کو سپرد کی ہے ۔ ضلع تاجریونین صدر کشن مہروتراکی قیادت میں عہدیداران نے بجلی تخفیف اورخستہ حال تاروں کوتبدیل کرنے کے سلسلے میں کلکٹریٹ صدر دفترپر مظاہرہ کیا اورعرضداشت سپردکی۔


 

منمانے طریقے سے فیس وصول کرنے کی شکایت

بارہ بنکی۔13اگست(فکروخبر/ذرائع)من مانے طریقے سے فیس وصول کرنے اورفیس اداکرنے سے قاصرطلباوطالبات کو فیل کرنے کی دھمکی کے ساتھ ساتھ یہ بھی کہا گیاکہ وہ اپنا داخلہ کسی دیگر تربیتی ادارے میں کرالیں۔مذکورہ الزام سیٹھ وشمبھر ناتھ انسٹی ٹیوٹ آف ہائراسٹڈیز سفیدآباد کے بی ٹی سی تربیت حاصل کرنے والے طلبا نے ضلع مجسٹریٹ یوگیشور رام مشرا سے تحریری طورپر عائد کیاہے۔طلبا نے الزام عائد کیاہے کہ حکومت کے ذریعہ مفت سیٹ کیلئے ۲۲؍ہزاراورپیڈسیٹ کیلئے ۴۴؍ہزار روپئے فیس مقررکی گئی ہے۔جب کہ کالج انتظامیہ کے ذریعہ پنکھا، پانی ، یونیفارم اورلائبریری کیلئے ۳۰؍ہزارروپئے اضافی مانگے جارہے ہیں طلبہ نے کہا کہ ان کے مالی حالات بہتر نہیں ہے اس لئے وہ اضافہ فیس اداکرنے سے قاصر ہیں کچھ طلبا بی پی ایل کارڈ حاملین ہیں۔اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ نے ضلع اسکول انسپکٹر سے جانچ رپورٹ دینے کیلئے کہا ہے۔ضلع مجسٹریٹ نے کہا کہ یوپی ٹی یورجسٹرار سے اس سلسلے میں گفتگوکی جا ئے گی ۔عرضداشت سپرد کرنے والوں میں آشوتوش ،ونودکمار، نریند ر تیوار ی ،ارچنا،راگنی ورما،انکیتا ورما، سرون ایس یادو،آرکنوجیہ،راجیش مشرا ، سدھارتھ شکلا اورہریندرکمار شامل تھے۔


 

لکھنؤ پولیس کو ملی کیمرہ وسرولانس سے لیس گاڑی

لکھنؤ۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )پولیس جنرل ڈائریکٹر آنند لال بنرجی نے کیمرہ وسرولانس جیسی سہولیات سے لیس گاڑی لکھنؤ پولیس کے سپرد کی ہے۔ اس گاڑی میں لگے آلات کی خاصیت یہ ہے کہ پٹرولنگ کے وقت سڑک پر ہورہی تمام حرکتوں کو قائم جدید کنٹرول روم کو انٹرنیٹ کے ذریعے براہ راست نشر کرے گا۔ گاڑی میں نصب ۲۲ایکس آپٹیکل زوم کیمرہ ہے جو دن میں پانچ سو میٹر اندھیرے میں ۱۰۰سے ۱۵۰میٹر بارش میں بھی ویڈیو دکھانے ، ریکارڈنگ کرنے میں اہل ہے۔ اس کی ریکارڈنگ گاڑی وکنٹرول روم دونوں میں محفوظ رہے گی۔اس سے پولیس کو سڑک پر ہونے والے جرائم ،دھرنا ومظاہرہ اور نظم ونسق کومخالف حالات اور اچانک ہونے والی حرکتوں کی معلومات فوری مل جائے گی۔ جس سے پولیس کو مؤثر کارروائی کرنے و جرائم ونظم ونسق پر قابو رکھنے میں فائدہ مند ثابت ہوگی۔ 


 

ریاست میں بجلی بحران کیلئے وزیراعلیٰ ذمہ دار 

لکھنؤ۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )ریاست میں بجلی بحران پر ریاستی کانگریس نے الزام عائد کیا ہے کہ بجلی بندوبست کومعمول پر لانے کیلئے حکومت نے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا۔ ریاست کے عوام جہاں قدرتی آفات سے پریشان ہیں وہیں حکومت کی غیر سنجیدگی اور نااہلی کے سبب بجلی بحران سے بھی پریشان ہیں۔ ریاستی ترجمان اشوک کمارسنگھ نے کہا کہ انپراپاریچھا اور ہردوا گنج دکے تقریباً چھ یونٹوں نے کام کرنا بند کردیا۔ جس کے سبب ریاست کے تمام اضلاع اندھیرے میں ہے۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ ۲۵برسوں سے جب سے غیر کانگریسی حکومت اقتدارمیں آئی ہے۔بجلی پیداوار کے لئے بجلی اکائیوں کا قیام نہیں ہوا۔ حکومتوں کی غیر سنجیدگی کے کمی کے سبب بجلی اکائیوں کی صلاحیت کم ہوگئی ہے اور بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئی ہے۔ پیداوار یونٹوں کی حالت یہ ہے کہ روزانہ ایک نہ ایک پیداوار اکائی کام کرنا بند کررہی ہے۔ جس کا خمیازہ ریاست کے عوام بھگت رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی پول سے مل رہی بجلی رام پور کے علاوہ ان اضلاع کو دی جارہی جہاں سے سماجوادی پارٹی کے رکن پارلیمنٹ ہیں۔ مسٹر سنگھ نے الزام عائد کیا کہ بجلی نظام کو درست کرنے کیلئے وزیراعلیٰ محض افسران کے ساتھ جلسہ کررہے ہیں۔ بجلی نظام کو درست کرنے کیلئے اب تک کوئی ٹھوس قدم نہیں اٹھایا گیا جس کے سبب اکثر کوئی نہ کوئی گرڈ فیل ہورہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وزیراعلیٰ کے پاس محکمہ نہ ہونے سے بجلی بحران کیلئے خود وزیراعلیٰ ذمہ دار ہیں۔


 

کال سینٹر میں بجلی مستری نے کی خودکشی

لکھنؤ۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )حضرت گنج کے ایک کال سینٹر میں کام کرنے والے بجلی مستری نے دفتر کی چھت پر بنی پانی کی ٹنکی میں رسی کے سہارے لٹک کر اپنی جان دے دی۔ پولیس کو اس کے پاس سے ایک خودکشی نوٹ برآمد ہوا ہے۔ نوٹ میں اس نے اپنی موت کا ذمہ دار خود کو بتایا ہے۔ پارہ کے سوریہ نگر کالونی کاباشندہ ۳۵سالہ راجو سنگھ نے لو میرج کی تھی۔ آپسی من مٹاؤ کے سبب کچھ عرصہ قبل میاں بیوی کے درمیان طلاق ہوگیا تھا۔ راجو شکتی بھون کے پیچھے بنے ایجز نام کے ایک کال سینٹر میں بطور بجلی مستری کام کرتا تھا۔ بتایا جاتا ہے کہ پیر کو اس کی نائٹ ڈیوٹی تھی وہ گھر سے اپنی ڈیوٹی کیلئے دفتر پہنچا ۔منگل کی صبح راجو کی لاش دفتر کی چھت پر بنی پانی کی ٹنکی میں رسی کے سہارے لٹکتی ملی۔ دفتر کے ملازمین نے جب اس کی لاش لٹکتی دیکھی تواطلاع حضرت گنج پولیس اور راجو کے کنبہ والوں کودی۔ خبر پاکر موقع پر حضرت گنج پولیس اور کنبہ کے لوگ بھی پہنچ گئے ۔ تفتیش کے دوران پولیس کو راجو کے کپڑے سے ایک خودکشی نوٹ ملا۔ نوٹ میں راجو نے اپنی مرضی سے خودکشی کرنے اور جو وہ بننا چاہتا تھا نہ بن پانے کی بات لکھی ہے۔ تفتیش کے بعد پولیس نے لاش کو طبی معائنہ کیلئے بھیج دیا۔


 

مشتبہ حالت میں نوجوان کی موت

لکھنؤ۔13اگست(فکروخبر/ذرائع )گوسائیں گنج علاقے کے رحمت نگر کے پاس ریلوے لائن پر ایک نوجوان ٹرین کی زد میں آگیا۔ جس سے نوجوان کی موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ وہیں کنبہ والوں نے نوجوان کی موت پر شک ظاہر کیا ہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق بگڑیاگاؤں کا باشندہ ونود کمار راوت (۲۸)کسی کام کے سلسلے میں اولاد علی پوروا گاؤں جانے کی بات کہہ کر گھر سے نکلا تھا۔ رحمت نگر ریلوے لائن پر صبح اس کی مشتبہ حالت میں لاش ملی۔ اطلاع پاکر موقع پر پہنچی گوسائیں گنج پولیس نے لاش کی شناخت کرنے کے بعد پوسٹ مارٹم کیلئے بھیج دیا۔ مقامی پولیس وذرائع کے مطابق نوجوان نے خودکشی کی ہے لیکن کنبہ کے لوگ نوجوان کی موت کو مشتبہ بتارہے ہیں۔ مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ طبی معائنہ کے بعد کارروائی کی جائے گی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا