English   /   Kannada   /   Nawayathi

لمبے انتظار کے بعد بیدر شہر بارش کی بوندوں سے بھیگ گیا(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

جہاں کسانوں کیلئے بارش فائدہ مند رہی وہیں شہروں میں مجلسِ بلدیہ کی اور ضلع انتظامیہ کی لاپرواہی کے سبب بارش کا پانی شہر کی اہم سڑکوں اور گلیوں کی سڑکوں میں جمع ہوگیا ۔بارش کے پانی کی نکاسی کا قبل از وقت بارش کوئی نظم نہیں کیا گیا ۔گزشتہ شب کی بارش میں بیدر ضلع کے کئی نشیبی علاقوں میں پانی گھروں میں آگیا ہے ۔سڑکیں اور گلیاں ندی اور نالوں کی منظر پیش کررہی ہے ۔ دیہاتوں سے کچے مکانات کے گرنے کی اِطلاعات موصول ہوئی ہیں ۔بارش نے مجلس بلدیہ کی پول کھول دی ہے ۔جگہ جگہ کچرے کے انبار ‘نالیوں کی عدم صفائی کے علاوہ شہر میں سڑکوں کی کشادگی اور زیرِ زمین ڈرینیج سسٹم کے تعمیری کام کی وجہ سے قدیم شہر بیدر کے کچھ محلہ جات میں راہ گیروں کو کافی تکلیف کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔رمضان المبارک کے اس متبرک مہینے میں قدیم شہر کے کچھ محلہ جات میں راستوں کی حالات اتنی خستہ ہے کہ مصلیانِ مسجد کو مسجد جانے کیلئے کافی دشواری کا سامنا ہے ۔***


سورنا جیوتی شہری روزگار اسکیم کے تحت مُختلف دستکاری و دیگر گھریلو دست کاری کی تربیت

بیدر۔14؍جولائی۔(فکروخبرنیوز)۔مجلسِ بلدیہ بیدر کی جانب سے 2012-13سال میں سورنا جیوتی شہری روزگار اسکیم کے تحت مُختلف دستکاری و دیگر گھریلو دست کاری کی تربیت دی گئی تھی ۔تربیتی یافتہ لوگوں کو ٹولس کِڈس اور سرٹیفکیٹ دینا تھا مگر وہ نہیں دیا جاسکا تھا ۔محترمہ فاطمہ انور صدر مجلس بلدیہ بیدر کی صدارت میں آج 2012-13کے مذکورہ اسکیم کے تربیت یافتہ لوگوں کو ٹولس کِڈس اور سرٹیفکیٹ دیا گیا ۔اس موقع پر محترمہ فاطمہ انور صدر مجلس بلدیہبیدر نے بتایا اس اسکیم کا مقصد شہری علاقوں میں غریب خاندانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنا ‘ان کے رہن سہن کی سطح میں شامل بہتر بنانے ‘ان کی بستیوں میں تمام بنیادی سہولیات کو پہنچانے ‘خواتین و اطفال کو مناسب مقام دینے کیلئے ان کے اقتصادی ‘ سماجی ترقی کی سطح میں اِضافہ کرنا ہے ۔اس موقع پر مسٹر جگدیش نائیک کمشنر مجلسِ بلدیہ بیدر‘و نائب صدر مجلس بلدیہ بیدر کے علاوہ ارکانِ بلدیہ بھی موجود تھے ۔سرٹیفکیٹ کی تقسیم محترمہ فاطمہ انور صدر مجلسِ بلدیہ بیدر ‘نائب صدر مجلسِ بلدیہ بیدر اور مسٹر جگدیش نائیک کمشنر مجلس بلدیہ بیدر کے علاوہ تمام ارکانِ بلدیہ کے ہاتھوں تربیت یافتہ میں ٹولس کِڈس اور سرٹیفکیٹ تقسیم کئے گئے ۔***


16رمضان المبارک بروز منگل بوقت بعد نمازِ عصر دینی اجتماع

بیدر۔14؍جولائی۔(فکروخبرنیوز)۔مسٹر راجندر کمار گندگے صدر‘ جناب محمد عقیق احمد انجینئر نائب صدر اور جناب محمد اعجاز احمد خازن کرناٹک گورنمنٹ ایمپلائز اسو سی ایشن شاخ ضلع بیدر نے ایک پریس نوٹ جاری کرکے بتایا ہے کہ اسو سی ایشن ہذا کی جانب سے ماہِ رمضان المبارک کی متبرک ساعتوں کی پیشِ نظر مورخہ 15جولائی مطابق16رمضان المبارک بروز منگل بوقت بعد نمازِ عصر بمقام سمودائے بھؤن پرتاپ نگر نوآباد بیدر میں دینی اجتماع و دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا ہے ۔اس موقع پر مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی امام و خطیب جامع مسجد بیدر اور محمد نظام الدین پررنسپل رینوکہ کالج بیدر کا خصوصی خطاب ہوگا ۔اس دینی اجماع و دعوتِ افطار میں شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔


NAACکی جانب سی بی ڈگری کالج کوAگریڈ کا درجہ 

بیدر۔14؍جولائی۔(فکروخبرنیوز)۔ضلع بیدر کا قدیم ترین کالج سی بی ڈگری کالج کو یونیورسٹی گرانٹس کمیشن نئی دہلی کے معاون ادارہ NAACکی جانب سے کالج کی تعلیمی خدمات کو سراہتے ہوئےAگریڈ سے نوازا گیا ہے ۔اس پُر مسرت موقع پر صدر سوسائٹی مسٹر ایشور کھنڈرے رکن اسمبلی بھالکی‘ پرنسپال کالج ڈاکٹر ایس این برادر اور کوآرڈینیٹر NAACپروفیسر سید حفیظ الدین قادری صدر شعبہ نباتات کی کاؤشوں کے اعتراف میں کالج ہذا ک آڈیوٹیوریم میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس پُر مسرت موقع پر جناب عبدالقدیر سکریٹری شاہین ادارہ جات بیدر‘ڈاکٹر محمد افتخار الدین اختر کوآرڈینیٹر ہمناآباد ‘پروفیسر ابھئے کمار پاٹل ‘پروفیسر شام کانت کلکرنی ‘ڈاکٹر حشمت فاتحہ خوانی صدر شعبہ اُردو کرناٹک کالج بیدر اور محمد ظہر احمد خان لیکچرر کرناٹک کالج نے صدر سوسائٹی پرنسپل ‘کوآرڈینیٹر اور تمام اسٹاف کو دلی مبارکباد پیش کی ۔***


آٹوڈرائیورس اسو سی ایشن کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام

بیدر۔14؍جولائی۔(فکروخبرنیوز)۔بیدر شہر کے نئی کمان علاقہ میں واقع آٹو اسٹانڈ کے آٹوڈرائیورس اسو سی ایشن کی جانب سے دعوتِ افطار کا اہتمام کیا گیا تھا ۔اس دعوتِ افطار میں جناب محمد قیصر رحمن صدر آٹو ڈرائیورس اسو سی ایشن بیدر ‘کارگزار صدر سید وحید لکھن ‘ ‘ٹرافک سرکل انسپکٹرمسٹر پربھو اور جنابّ علی صاحب سرکل انسپکٹر رورل پولیس اسٹیشن بیدر مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے ۔اس موقع پر مولانا حافظ کلیم نے خطاب میں بتایا کہ رمضان مقدس مہینہ ہے جس میں قرآن نازل ہوا۔ اس سے پہلے انسان اپنی من چاہی زندگی گذارتاتھا، قرآن کے نزول کے ذریعہ حق اور باطل میں فرق ، حلال اور حرام کی تمیز ، رشتہ داروں کے ساتھ تعلقات کی نوعیت اور نکاح کیسے اور کن رشتوں کے ساتھ ہو، وراثت کی تقسیم کاکیا احوال ہوں ،ہروہ مسئلہ بتایاگیاجو روزمرہ زندگی میں انسانوں کو درپیش ہواکرتاتھا۔ اور ان سب سے بڑھ کر اللہ کی عبادت اور رسول اکرمؐکی اطاعت کا طریقہ قرآن نے بتایا۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن جیسی نعمت کو رمضان میں نازل کیا، اسی نعمت کے شکر کے طورپر رمضان میں مسلمان جشن مناتے ہیں ۔ جبکہ روزہ افطار صرف کھجور یا پانی سے کیاجاسکتاہے۔ دُعاؤں کی فضیلت کے بارے میں موصوف نے بتایاکہ دُعا تواللہ تعالیٰ ہرمومن بندے کی قبول کرتاہے ۔ بشرطیکہ بندہٌ مومن دعا کی قبولیت میں جلدی نہ کرے۔ کیونکہ نبی کریم ؐ کا ارشاد ہے کہ ہم جو بھی دعا مانگتے ہیں اللہ تعالیٰ اس کو تین انداز سے شرفِ قبولیت بخشتا ہے۔ ایک تو یہ کہ جو دعا کرتے ہیں اس کو فوراًقبول کرلیتاہے ۔ دوسرے اس دعا کے بدلے دیگر مصائب کو ہماری زندگی سے دور کرتا ہے۔ تیسرے حشر کے میدان میں جب ہمارے نامۂ اعمال کو تولا جائے گا اور ہماری نیکیوں کے پلڑے میں کچھ نیکیوں کی کمی واقع ہوگی تو وہاں دعائیں کام آئیں گی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا