English   /   Kannada   /   Nawayathi

49دنوں کی حکومت پھر لوٹ کر آئے گی؟؟(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

اب کانگریس ہمارا ساتھ دے گی یا پھر ان کے کچھ رکن اسمبلی ٹوٹ کر ہمارے ساتھ آئیں گے، یہ تو آنے والا وقت ہی بتائے گا.غور طلب ہے کہ اس سال فروری میں اروند کیجریوال کی قیادت والی حکومت صرف 49 دنوں میں اس وقت گر گئی جب کانگریس نے جنلوکپال بل پر حمایت سے انکار کر دیا تھا.معلوم ہو کہ حال کے لوک سبھا انتخابات میں بی جے پی نے دہلی کی تمام سات سیٹوں پر جیت درج کی. اس وجہ سے کانگریس اور آپ کو ایک بار پھر قریب آ گئے ہیں. دونوں جماعتوں کے گئی ممبران اسمبلی کا کہنا ہے کہ وہ فی الحال انتخاب نہیں لڑنا چاہتے ہیں. آپ لیڈر نے اخبار سے کہا کہ کانگریس کو ڈر ہے کہ اس کا ووٹ شیئر اور نیچے جا سکتا ہے. وہیں آپ کے پاس بھی اتنے وسائل نہیں ہے کہ وہ صرف سات ماہ میں تیسرا انتخاب لڑ سکے.


گجرات میں 8 لوگوں نے شادی شدہ خاتون سے کیا گینگریپ

بھروچ۔10جون(فکروخبر/ذرائع) گجرات کے بھروچ ضلع میں 26 سالہ ایک شادی شدہ عورت سے مبینہ طور پر آٹھ افراد نے دو ماہ میں تین بار عصمت دری کی. پولیس نے بتایا کہ جھاگڈیا تعلقہ کے ہالود گاؤں رہائشی خاتون نے بھروچ ضلع کے جھاگڈیا پولیس تھانے میں پیر کو آٹھ افراد کے خلاف شکایت درج کرائی.خاتون نے شکایت میں کہا کہ دو ماہ پہلے جب وہ قریب کے ایک گاؤں جا رہی تو اقبال ٹریکٹروالا نام کے ایک شخص نے اسے اپنی موٹر سائیکل پر لفٹ کی پیشکش کی. چونکہ وہ اسے جانتی تھی اس لئے وہ اس کی موٹر سائیکل پر بیٹھ گئی. اقبال اس راجپردی گاؤں کے پاس ایک سنسان مقام پر لے گیا اور اس سے عصمت دری کی. اس نے اسے دھمکی دی کہ اس نے اگر اس بارے میں کسی کو بتایا تو اس کے سنگین نتائج ہوں گے. دو ہفتے پہلے اقبال کے بھائی ابران اور اس کے پانچ دوستوں نے اس کی خاموشی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس سے مبینہ طور پر گاؤں کے باہر اجتماعی عصمت دری کی.خاتون نے اپنی شکایت میں کہا کہ ان تمام نے اسے دھمکی دی کہ وہ اپنا منہ بند رکھے نہیں تو وہ اس کے بچوں کو قتل کر دیں گے. چھ ملزمان اور ایک اور شخص اشرف نے اس سے راجپردی گاؤں کے پاس ایک ہفتے پہلے پھر اجتماعی عصمت دری کی.جھاگاڑیا پولیس تھانے کے انسپکٹر بی آر باریا نے کہا، بالآخر عورت نے اس بارے میں اپنے شوہر کو بتایا اور دونوں آج ہمارے پاس آئے. ابتدائی جانچ کے بعد ہم نے پایا کہ جو اس نے کہا اس میں کچھ بنیاد ہے. ہم نے آٹھوں افراد کے خلاف عصمت دری اور مجرمانہ دھمکی کی شکایت درج کر کے معاملے کی تحقیقات شروع کر دی.


 

آسارام کیس میں اہم گواہ پرجاپتی کا قتل،

چیلوں پر لگا قتل کا الزام

راجکوٹ۔10جون(فکروخبر/ذرائع) نابالغ لڑکیوں سے بدکاری کے ملزم آسارام کے کیس میں اہم گواہ کا قتل کر دیاگیا ہے. آبروریزی کیس میں اہم گواہ مانے جانے والے امرت کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا. قتل کا الزام آسارام کے 6 چیلوں پر لگا ہے.دراصل امرت پرجاپتی کو 23 مئی کو راجکوٹ میں گولی ماری گئی تھی. جہاں ان کا علاج راجکوٹ کے ہی اسپتال میں چل رہا تھا. لیکن آج علاج کے دوران میں ہی ان کی موت ہو گئی.کون تھے امرت پرجا پتی؟امرت پرجاپتی آسارام کے وید تھے. وہ ان کا علاج کرتے تھے. آسارام کے کیس میں پرجاپتی نے ان کے خلاف گواہی دی تھی. وہ اس کیس کے اہم گواہ مانے جا رہے تھے. آگے بھی ان کی گواہی ہونی تھی، جسے لے کر آسارام کے حامیوں میں کھلبلی تھی. بتایا جا رہا ہے کہ پرجاپتی کو گواہی نہ دینے کے لئے ان کا قتل کروایاگیا ہے جس کا الزام آسارام کے 6 چیلوں پر لگا ہے.


بدایوں گینگریپ: دھرنے پر بیٹھے متاثرین کے لواحقین

بدایوں۔10جون(فکروخبر/ذرائع) گینگریپ میں ریاستی حکومت سے ناخوش اور سی بی آئی جانچ میں ہو رہی تاخیر کو لے کر متاثرین کے لواحقین دھرنے پر بیٹھ گئے ہیں. اہل خانہ حکم کے بعد بھی سی بی آئی کی جانچ میں ہو رہی تاخیر سے خفا ہیں.اس سے پہلے سی بی آئی جانچ کے حکم کے بعد بھی تفتیش شروع نہیں ہونے سے خفا شکار کے گھر والوں نے خبردار کیا ہے کہ منگل سے آمرن انشن شروع کر د یا جائے گا. ضلع کانگریس بھی خاندان کے ساتھ آ گئی ہے. ضلع صدر اومکار سنگھ اور پردیش وزیر برجپال سنگھ بھی دھرنے پر بیٹھے ہیں. کٹرا سہادتگج سانحہ کے بعد سے متاثرہ خاندان کا بھروسہ یوپی پولیس، ایس آئی ٹی اور فارنسک ٹیم کی جانچ سے اٹھ گیا ہے. یہ بات اہل خانہ نے کانگریس ضلع صدر اومکار سنگھ اور پردیش وزیر برجپال سنگھ شاکی کو بتائی. اس کے بعد دونوں رہنما متاثرہ خاندان اور دیہاتیوں کے ساتھ پیر کو اسی باغ میں دھرنے پر بیٹھ گئے جہاں درندوں نے دونوں بیٹیوں کو گیگریپ کے بعد زندہ پھانسی پر لٹکایا تھا.دونوں بیٹیوں کے پتاو نے کہا کہ سپاہی سے لے کر ڈی جی پی تک اس معاملے کو آنر کلنگ ثابت کرنے پر تلے ہیں. سی بی آئی جو بھی فیصلہ سنائے گی انہیں وہی منظور ہوگا. کانگریس ضلع صدر اومکار سنگھ نے کہا جب تک سی بی آئی یہاں جانچ کے لئے نہیں پہنچ جاتی پارٹی دھرنے پر بیٹھ کر متاثرین کو انصاف دلانے کا مطالبہ کرے گی. وہ منگل سے بھوک ہڑتال شروع کریں گے. اس موقع پر پہنچے نواگت ایس ایس پی ایلار کمار نے اہل خانہ اور کانگریسی لیڈروں کو سمجھانے کی کوشش کی، لیکن وہ ٹس سے مس نہیں ہوئے. انہوں نے کہا کہ سی بی آئی جانچ شروع ہونے پر ہی وہ تحریک ختم کریں گے.


دہلی میں بجلی بحران پر’’آپ ‘‘ممبران اسمبلی کا ہرش وردھن کی رہائش گاہ کے باہر احتجاج

نئی دہلی۔10جون (فکروخبر/ذرائع )دہلی میں مسلسل ہونے والی طویل بجلی کی کٹوتی کے درمیان عام آدمی پارٹی کے 20سے زیادہ اراکین اسمبلی نے آج مرکزی وزیر ہرش ووردھن کی مشرقی دہلی میں واقع رہائش گاہ کے باہر مظاہرہ کیا اور شہر میں بجلی کی سپلائی کو بہتر بنانے کے لئے مرکز کی طرف سے ضروری اقدامات کئے جانے کا مطالبہ کیا۔سینئر لیڈر منیش سسودیا نے کہا کہ دہلی مرکز کی حکومت کے تحت ہے اس لئے عوام کو عام سہولیات سمیت کافی نظام حکومت دستیاب کروانا مرکز کی ذمہ داری ہے۔’’آپ‘‘ اسمبلی ممبران کو وردھن کی رہائش گاہ پر لے جانے والے سسودیا نے نامہ نگاروں کو بتایاکہ بی جے پی مرکز میں اقتدار میں ہے اور وردھن دہلی بی جے پی کے صدر ہونے کے ساتھ ساتھ مرکزی وزیر بھی ہیں۔دہلی میں بجلی کی فراہمی کے مسئلہ کو حل کرنا مرکز میں حکمراں جماعت کی ذمہ داری ہے۔اس لئے ہم یہاں آئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ 22آپ ممبران اسمبلی وردھن کے گھر پر آئے اور انہوں نے ان کے ذاتی عملے کو ایک میمورنڈم خط سونپا۔احتجاج کرنے والے نے سابق وزراء میں ستیندر جین، سومناتھ بھارتی، گریش سونی اور سورو بھاردواج شامل تھے۔’’آپ‘‘ کے ممبران اسمبلی صبح تقریبا ساڑھے آٹھ بجے آئے۔یہاں انہوں نے ایک علامتی مظاہرہ کیا، میمورنڈم سونپا اور پھر کچھ دیر بعد چلے گئے۔’’آپ‘‘ ممبران اسمبلی کے آنے سے تقریبا دس منٹ پہلے ہی وردھن اپنے گھر سے نکلے تھے۔شہر میں آئے شدید طوفان کے باعث بجلی ٹرانسمیشن کرنے والی لائنوں کے خراب ہو جانے کی وجہ سے دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے زیادہ وقت سے ایک سے چھ گھنٹے تک کی بجلی کٹوتی ہو رہی ہے۔بجلی کٹوتی کے لئے بی جے پی کو ذمہ دار بتا رہی کانگریس اور ’’آپ‘‘ کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت اپنی ذمہ داری سے بھاگ نہیں سکتی۔وردھن نے بعد میں تنقید کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں بجلی کی صورتحال کے لئے کانگریس اور ’’آپ‘‘ کو مل کر ذمہ داری لینی چاہئے۔وردھن نے کہاکہ کانگریس 15سال تک اقتدارمیں تھی۔’’آپ‘‘ 49دن تک اقتدار میں تھی۔اس صورت حال کے لئے انہیں ذمہ دار ٹھہرایا جانا چاہئے نہ کہ بی جے پی کو۔کیونکہ ہماری پارٹی تو دہلی میں اب تک اقتدار میں ہی نہیں آئی ہے۔بجلی کی صورتحال کل اس وقت اور بگڑ گئی جب بجلی کی فراہمی کی وہ لائنیں ٹھپ پڑ گئیں جن کی مرمت دہلی حکومت کے ادارے دہلی ٹراسکو لمیٹڈ نے کی تھی۔ڈی ٹی ایل کو 30مئی کو آئے طوفان میں تباہ ہوئی تمام ٹرانسمیشن لائنوں کی مرمت ابھی کرنی ہے۔کانگریس کے ممبران اسمبلی اور سابق اراکین اسمبلی نے کل بجلی کی صورت حال کو بہتر بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے چیف سکریٹری کو ان کے کمرے میں بند کر کے ڈیڑھ گھنٹے سے زیادہ وقت کے لئے دہلی سیکرٹریٹ پر مظاہرہ کیا۔

بچوں کے ساتھ خودکشی کرنے کا انتباہ 

ہاپوڑ۔10جون(فکروخبر/ذرائع): تھانہ بابو گڑھ علاقہ کے گاؤں بنکنڈھا میں گزشتہ ۲۴؍اپریل کو آرٹی آئی ایسوسی ایشن کے قومی صدر منگل سنگھ قتل کے واقعہ کا پولیس تقریباً دوماہ کے بعد بھی انکشاف کرنے میں کامیاب نہیں ہوپائی ہے اس کی وجہ سے ناراض متوفی کی بہو نے وزیر اعلیٰ اکھلیش یادو کو ارسال کردہ خط میں قتل کے واردات کے انکشاف کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے انتباہ دیا ہے کہ آئندہ ۲۰جون تک اگر واردات کا انکشاف نہیں کیا گیا تو وہ اپنے چاربچوں کے ساتھ خودکشی کرلیں گی۔ واضح رہے کہ آرٹی آئی ایسوسی ایشن کے صدر منگل سنگھ کا ۱۴؍اپریل کو ان کے گھر کے باہر نامعلوم بدمعاشوں نے گولی مار کر قتل کردیا ہے۔ اس کے باوجود پولیس نامعلوم بدمعاشوں کا سراغ حاصل کرنے میں ناکام ثابت ہوگئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ متوفی نے ۱۴ہزار آرٹی آئی و۶ہزار خطوط کے ذریعہ بدعنوانی معاملات کا انکشاف یاتھا۔


کاکوری علاقہ میں شہ زوربھائیوں نے پراپرٹی ڈیلر کوماری گولی

لکھنؤ۔10جون(فکروخبر/ذرائع) کاکوری علاقہ میں ہینڈ پمپ سے پانی بھرنے کے سلسلہ میں پراپرٹی ڈیلر اور ہوم گارڈ محکمہ میں کلرک کے درمیان جھگڑا ہوگیا۔ دیکھتے ہی دیکھتے کلرک اور اس کے کنبہ کے لوگ لائسنسی اسلحہ لے کر جمع ہو گئے۔ ملزمان نے ہوائی فائرنگ کی اور پھر پراپرٹی ڈیلر کو دوڑا کر گولی مار دی۔ ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایاکہ سرائے پریم راج گاؤں میں پراپرٹی ڈیلر ونود شرما اور ہوم گارڈ محکمہ میں کلرک سشیل دکشت اپنے کنبہ کے ساتھ رہتے ہیں۔ بتایاجاتا ہے کہ گاؤں میں مندر کے نزدیک ایک ہینڈ پمپ لگا ہے اس ہینڈ پمپ پر سشیل اور اس کے کنبہ کے لوگ اپنا قبضہ بتاتے ہیں۔ وہ لوگ ہینڈ پمپ پر کسی کو نہانے نہیں دیتے ہیں۔ لوگوں کو صرف ہینڈ پمپ سے پانی بھرنے کی اجازت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ دوشنبہ کو پراپرٹی ڈیلر ونود شرما کے رشتہ کا بھائی کلو ہینڈ پمپ پر غسل کر رہا تھا۔ یہ دیکھ کر سشیل دکشت اوراس کا چچا زاد بھائی اوم پرکاش وہاں پہنچ گیا۔ ان لوگوں نے کلو کو وہاں سے بھگادیا۔ اس بات کا پتہ چلنے پر ونودشرما وہاں پہنچ گئے اورونود کا دونوں شہ زور بھائیوں سے وہاں جھگڑا ہونے لگا۔ دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑا اتنا بڑھ گیا کہ سشیل اور اس کا بھائی اوم پرکاش لائسنسی ریوالور اور بندوق گھر سے لے کر آگئے۔ اسی درمیان پراپرٹی ڈیلر ونود کے کنبہ کے لوگ بھی وہاں جمع ہو گئے۔ دونوں میں مارپیٹ ہوئی اس کے بعد شہ زور سشیل اور اوم پرکاش نے لائسنسی اسلحہ سے فائرنگ شروع کر دی۔ لوگ اپنی جان بچا کر بھاگنے لگے ۔ اس درمیان ملزم بھائیوں نے پراپرٹی ڈیلر ونود کو دوڑا کر گولی ماردی جو اس کی گردن پر لگی اور وہ لہو لہان ہوکر گر پڑا۔ اطلاع ملنے پر پہنچی کاکوری پولیس نے شدیدطور سے زخمی ونود شرما کو ٹراما سینٹر میں داخل کرایا۔ پولیس نے سشیل اور اس کے بھائی اوم پرکاش کو گرفتارکر تے ہوئے لائسنسی اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔ایس پی دیہات سومتر یادو نے بتایا کہ سشیل اور اوم پرکاش کے گھر میں موجود اسلحہ کا لائسنس منسوخ کرایاجائے گا۔ پولیس اب اس سلسلہ میں لائسنس منسوخی کی رپورٹ ضلع مجسٹریٹ کو بھیجے گی۔


ایک کروڑ کی ہیروئن کے ساتھ اسمگلر گرفتار

لکھنؤ۔10جون(فکروخبر/ذرائع) چنہٹ پولیس نے دوشنبہ کو ایک اسمگلر کو گرفتار کر تے ہوئے اس کے قبضے سے ایک کروڑ کی ہیروئن برآمد کی ہے۔ سی او گومتی نگر ودیا ساگر مشرا نے بتایا کہ چنہٹ پولیس نے دوشنبہ کی صبح جانچ کے دوران کٹھوتا جیل کے نزدیک سے ایک مشتبہ شخص کو پڑا تلاشی کے دوران پولیس کو اس کے قبضے سے۰۰۵گرام ہیروئن ملی۔ پوچھ گچھ میں ملزم نے اپنا نام ایٹہ کا سریش آچاریہ بتایا۔ ملزم نے بتایا کہ وہ ہیروئن دہلی فروخت کیلئے لے جارہا تھا۔ برآمد ہیروئن کی قیمت بین الاقوامی بازار میں ایک کروڑ روپئے بتائی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا