English   /   Kannada   /   Nawayathi

ریل بجٹ میں کرناٹک کے ساتھ اُتر پردیش کی ریل منصوبوں کو ترجیحی بنیاد (مزید اہم ترین خبریں)

share with us

اور ترجیحی بنیاد پر مکمل کی جانے والے ریل منصوبوں کی فہرست پیش کرنے کو کہاہے۔ایک اطلاع کے مطابق ریل کے منصوبوں میں50فیصد حصہ داری ادا کرنے اور اراضی فراہم کرنے والی ریاستوں کی ریل منصوبوں کو ترجیح دی جائے گی۔مسٹر سدانند گوڑا سابق مرکزی وزیر مسٹر ملیکارجن کھرگے کے دور میں شروع کئے گئے ریل منصوبوں کو جاری رکھنے کے ساتھ ہی ریل خصوصیات سے محروم اضلاع تک ریل نیٹ ورک پہنچانے کو ترجیح دیں گے ۔میسور ‘تالواڑی‘منگلور کے بشمول ریل منڈل بنانے ‘بنگلور کے مسافروں کیلئے ورتل ریل ‘میٹرو ریل منصوبہ کے کام کو فوری تیز رفتار سے مکمل کروانے‘ بنگلور ۔منگلور کے درمیان نئی انٹر سٹی ٹرین شروع کرنے‘ بنگلور ریلوے اسٹیشن کو بین الاقوامی سطح کی سہولت فراہم کرنے اور کے آر پورم اور ملیشورم ریلوے اسٹیشنوں کو جدید سہولیات فراہم کرنے کو ریل بجٹ میں ترجیح ملے گی۔اسی طرح ہبلی ریل منڈل کے اپ گریڈ‘ بنگلور۔ ممبئی کے درمیان خصوصی ٹرین ‘دہلی ۔بنگلور کے درمیان ریل نیٹ ورک بڑھانے کو ریل بجٹ میں ترجیح ملے گی۔


مدرسہ فیض القُرآن ملتانی کالونی بیدر میں حفظ قُرآن مجید کیلئے داخلوں کا آغاز

بیدر۔9؍ جون۔ (فکروخبرنیوز)۔حافظ محمد مظہر احمد و حافظ و قاری مولانا محمد شاکر احمد کی پریس نوٹ کے بموجب مدرسہ فیض القُرآن ملتانی کالونی بیدر میں حفظ قُرآن مجید کیلئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔مدرسہ ہذا میں ناظرہ قُرآن مجید مع تجوید کے ساتھ ساتھ حفظِ قُرآن مجید کیلئے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے ۔آج یعنی10؍جون سے باضابطہ حفظِ قُرآنِ مجید کا آغاز عمل میں آئے گا۔پریس نوٹ میں بتایا گیا ہے کہ بہت ہی قلیل مدت میں اللہ کے فضل و کرم سے تمام کے مُخلصانہ تعاون و دعاؤں سے مدرسہ ہذا الحمدللہ ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔ اور اُمید ہے کہ مدرسہ ہذا کو مزید ترقی کی طرف گامزن کرنے اور نفع بخش دین کی صحیح تعلیم کی اشاعت کیلئے آپ تمام کی دعائیں انشاء اللہ ہمیشہ مدرسہ ہذا کے ساتھ رہیں گی ۔***


ریاستی وزیر برائے ریونیو مسٹر شرینواس پرساد کی 10؍جون کو بیدر آمد

بیدر۔9؍ جون۔ (فکروخبرنیوز)۔مسٹر اروند کما راڑلی جنرل سیکریٹری بیدر ضلع کانگریس کمیٹی آئی کی پر یس نوٹ کے بموجب ریاستی وزیر برائے ریونیو مسٹر شرینواس پرساد آج 10؍جون کو 10بجے صبح بیدر ضلع کانگریس دفتر میں پارٹی کارکنان کے اجلاس میں شرکت کریں گے ۔11بجے بیدر کے ڈپٹی کمشنر دفتر میں ترقیاتی کاموں سے متعلق طلب کردہ اجلاس میں شرکت کریں گے ۔*** 


حکومت اب تک تخم اور کھاد سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں: قائد محمد اسمعیل

بیدر۔9؍ جون۔ (فکروخبرنیوز)۔ ریاست کے معروف کسان قائد محمد اسمعیل کا کہنا ہے کہ ریاست میں مانسون کے پیشِ نظر ریاست کے کسان پوری طرح تیار ہیں کہ اپنی زرعی سرگرمیوں کو جاری رکھیں ‘ حکومت کو چاہئے کہ وہ کسانوں کی ضرورت کو مدنظر رکھ کر ترجیحی بنیادوں پر بعجلت ممکنہ اقدامات کرے اور اب تک تخم اور کھاد سے متعلق کوئی اقدامات نہیں کئے ہیں بلکہ امسال اگر بارش اچھی ہوگی تو کسانوں کیلئے نہایت ہی خوش آئند بات ہوسکتی ‘ مگر افسوس کے حکومت کسانوں کی ضروریات سے آنکھیں موندے بیٹھی ہے۔ریاست میں کپاس اور سورج مکھی کے تخم کی شدید قلت ہے ‘ حکومت نے اب تک ان کسانوں کو معاوضہ تک ادا نہیں کیا جس کی فصلیں تباہ ہوئی ہیں۔ ایسی صورت حال میں حکومت کوکہنے کا حق کہاں پہنچتا ہے کہ ان کی حکومت کسانوں کی ہمدرد ہے‘ اور جنگلی جانوروں کے ذریعہ تباہ ہونے والی فصل کیلئے بطور معاوضہ حکومت کی جانب سے نہایت ہی قلیل رقم دی گئی ہے ‘ اور سینکڑوں کسانوں نے اس سلسلہ میں اپنی فصلوں کے تباہ ہونے پر معاوضہ کیلئے درخواستیں دی تھیں لیکن صرف گنے چنے کسانوں کو وہ بھی بہت ہی قلیل معاوضہ دیا گیا ہے ۔ریاست کے بیشتر علاقوں میں خشک سالی اور ژالہ باری کی وجہ سے کسانوں کو جو نقصان ہوا ہے اس کی حکومت کی جانب سے خاطر خواہ مدد نہیں کی گئی ہے ۔دو سال قبل ریاست بھر میں کسانوں کو جون کے دوسرے ہفتہ میں مفت پودے تقسیم کئے گئے تھے مگر اس مرتبہ ابھی تک حکومت کی جانب سے ایسا کوئی اعلان نہیں کیا گیا ۔***


آوارہ کتوں سے عوام پریشان :

کیا ضلع انتظامیہ توجہ دے گی؟؟

بیدر۔9؍ جون۔ (فکروخبرنیوز)۔بیدر میں رات کے اوقات میں شہر کے تقریبا مقامات پر کتّے ٹولیوں کی شکل بھونکتے ہوئے نظر آنا عام بات ہوگئی ہے۔ اس سلسلہ میں بیدر شہر کے سماجی کارکنان نے مجلس بلدیہ میں بارہا شکایات درج کرائی کہ شہر بیدر میں سگ گزیدگی کے واقعات میں بے حد اضافہ ہورہا ہے جس کا شکار معصوم بچے اور سائیکل موٹر سوار ہورہے ہیں ۔ پیدل چلنے والے راہ گیر تو کافی پریشان ہیں ۔ اسکے باوجود میونسپل حکام کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔دن کے اوقات میں بھی کتوں کی یہی حالت ہے۔ مدارس کا آغاز ہوگیا ہے ‘ مدارس کو جانے اور آنے والے معصوم طلباء اکثر ان کا نشانہ بنتے جارہے ہیں ۔ اس کے علاوہ پالتو مویشی گائے‘ بھینس ‘ بکریوں کو بھی کتے کاٹ لیتے ہیں۔ رات کے اوقات میں بس اسٹانڈ‘ ریلوے اسٹیشن یا رات د یر گئے اپنے کاموں سے واپس لوٹنے والوں بالخصوص سائیکل موٹر سواروں کا کتے دور تک پیچھا کرتے ہیں ۔روزانہ سرکاری دواخانہ ‘خانگی دواخانہ اور سرکاری دواخانہ حیوانات میں کتوں کی زد میں آکر زخمی انسانوں اور مویشیوں کو رجوع کیا جارہا ۔جہاں سرکاری طورپر انجکشن سربراہ تو کئے جاتے ہیں لیکن ان انجکشن کو خریدنا پڑتا ہے۔ یا باہر خرید کر لانا پڑتا ہے۔ انجکشن پانچ سو روپیے سے زائد قیمت پر میڈیکل شاپس میں دستیاب ہوتے ہیں۔ ایک بالغ سگ گزیدگی سے متاثرہ مریض کو کم از کم تین انجکشن لگانے پڑتے ہیں یعنی اگر کسی کو کتا کاٹ لیا تو اُسے فی الفور مبلغ2ہزار روپیے قریب علاج کیلئے صرف کرنا پڑتا ہے اور یہی علاج اگر کسی خانگی دواخانہ میں کروایا جاتا ہے تو تقریبا2500سے زائد روپئے کا خرچ برداشت کرنا پڑتاہے اور ماہر حکیموں کے مطابق کتے کے کاٹنے سے لاپرواہی کنزاز نامی لا علاج بیماری میں تبدیل ہوسکتی ہے۔جس میں مریض کی موت واقع ہوسکتی ہے۔کئی مضافاتی و دیہی علاقوں سے بھی موصولہ اطلاعات کے مطابق معصوم اور چھوٹے بچے جو اب کتوں کے غول کے نرغہ میں پھنس جاتے ہیں تو کتے انھیں بری طرح زخمی کردیتے ہیں ۔یہاں تک کہ ان کی موت واقع ہوجاتی ہے۔ ضلع انتظامیہ کو چاہئے کہ بیدر شہر میں اس سگ گزیدگی کے معاملات کو روکنے کیلئے کوئی مثبت اقدام اُٹھایا جائے۔ ***


کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ میں گریجویٹس کیلئے 86عہدوںکے درخواستیں مطلوب

بیدر۔9؍ جون۔ (فکروخبرنیوز)۔کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ میں گریجویٹس کیلئے 86 عہدوں  کے درخواستیں مطلوب ہیں ۔ یہ تقررات اسسٹنٹ ایڈمنسٹریشن اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس کے عہدوں کئے جانے ہیں ۔اسسٹنٹ ایڈمنسٹریشن عہدہ پر45اور اسسٹنٹ اکاؤنٹس کے 41 عہدوں پر تقررات کئے جانے ہیں ۔ان عہدوں کیلئے کسی بھی گریجویٹ اُمیدوار درخواست دے سکتا ہے۔ گریجویشن تسلیم شدہ بورڈ یا یونویرسٹی سے ہونا چاہئے ۔کم از کم عمر کی حد18سال اور زیادہ سے زیادہ 35سال مقرر کی گئی ہے۔او بی سی اُمیدواروں کیلئے تین سال اور ایس سی ‘ایس ٹی طبقے کے اُمیدواروں کو پانچ سال کی چھوٹ دی گئی ہے۔دلچسپی رکھنے والے اُمیدواردرخواست داخل کرسکتے ہیں ۔درخواست داخل کرنے اور اس سے متعلق مزید تفصیلات کیلئے آپ کرناٹک پاور کارپوریشن لمیٹیڈ کی ویب سائیٹ http://www.karnatakapower.com/wrecruit.aspسے حاصل کرسکتے ہیں ۔درخواست داخل کرنے کی آحری تاریخ 21؍جون ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا