English   /   Kannada   /   Nawayathi

نئی ریاست تلنگانہ کے وجود میں آنے پر حید رآباد میں جشن (مزید اہم ترین خبریں )

share with us

توقع ہے کہ آنے والے ہفتوں میں کابینہ میں توسیع کی جائے گی۔ 63سالہ چندرشیکھرراؤ نے 2001سے علیحدہ تلنگانہ ریاست کیلئے تحریک کی قیادت کی ہے ۔ ان پارٹی ٹی آر ایس اسمبلی اور لوک سبھا انتخابات میں جو کی 30اپریل کو کرائے گئے تھے ۔ اسمبلی 63اور لوک سبھا کی 11نشستوں پر کامیاب ہوئی ہے ۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر راؤ کو ہندوستان کی سب سے نوعمر ریاست کیلئے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے حلف لینے پر مباکباد دی ہے ۔ مودی نے کہاہے کہ ہندوستان کو ایک نئی ریاست ملی ہے ۔ ہم 29ویں ریاست کی حیثیت سے تلنگانہ کا خیرمقد م کرتے ہیں انھوں نے کہاہے کہ تلنگانہ آنے والے برسوں میں ہماری ترقی کے سفر کو اور زیادہ قوت بخشے گا۔ تلنگانہ کی پہلے وزیراعلیٰ کی حیثیت سے چندر شیکھرراؤ گاروکو تلنگانہ کے پہلے وزیراعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے کیلئے مبارکباد کے پیغامات مل رہے ہیں ۔ مودی نے اپنے ٹیوئٹ میں کہاہے کہ ریاست کی ترقی کے سفر کیلئے میں اس کے عوام کو اپنی بہترین نیک خواہشات پیش کرتاہوں ۔ تاہم مسٹر راؤ نے حلف برداری تقریب کیلئے کسی مرکزی لیڈر کو مدعو نہیں کیا ۔ وہ اسی ہفتے کے شروع میں پلاورم پروجیکٹ پر ایک آرڈیننس کے لئے مرکز کے فیصلے کے خلاف تھے ۔ نریندرمودی سرکارنے پلاورم پروجیکٹ کے ذریعے گھروں سے اجڑنے والوں کی باز آباد کاری اور دوبارہ بسائے جانے سے نمٹنے کی کوشش کی ۔ سیماآندھراکے ساتھ تلنگانہ کے کچھ دیہاتوں اور منڈلوں کا انضمام کرنے کیلئے ایک آرڈیننس کی منظوری دی ہے ۔ حلف لینے سے پہلے چندر شیکھر راؤ نے حیدرآباد کے گن پار ک میں تلنگانہ کے شہیدوں کو خراج عقید پیش کیا ۔ آندھراپردیش کے گورنر ای ایس ایل نرسمہن نے آج تلنگانہ کے گورنرکی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف لیا۔ آندھراپردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کلیان جیوتی سین گپتانے نرسمہن کو عہدے اور راز داری کا حلف دلایا جو تلنگانہ اور ریزیڈیوری آندھراپردیش کے مشترکہ گورنرہوں گے ۔ وزارت داخلہ نے چندر شیکھر راؤ کے حلف سے پہلے تلنگانہ میں نافذ صدر راج اٹھایاتھا۔گورنرراج کانگریس کے وزیراعلیٰ این کرن کمار ریڈی کے استعفیٰ کے بعد نافذ کیاگیاتھا۔ ریڈی نے تلنگانہ کو علیحدہ ریاست کا درجہ دینے کے مرکز کے فیصلے کے خلاف احتجا ج کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے عہدے سے استعفیٰ دیا۔ حیدرآباد دس سالوں تک تلنگانہ اور آندھراپردیش دونوں کے لیے ایک مشترکہ راجدھانی کے مقصد کو پورا کرے ۔آندھراپردیش کی علیحدہ راجدھانی دس برسوں کے اندر تعمیر کی جائے گی۔ تلنگانہ کے گورنر نے نئی راجدھانی کیلئے آندھراپردیش حکومت کی منتقلی تک حید رآباد کے ناظم کی حیثیت سے اپنے فرائض انجام دیں گے ۔ 

کابینہ سیکریٹری اجیت سیٹھ کو مزید چھ مہینے ملے 

نئی دہلی ۔2جون (فکروخبر/ذرائع )کابینی سکریٹری اجیت سیٹھ جو اس مہینے ریٹائر ہونے والے ہیں انھیں آج مزید چھ مہینے کی توسیع دی گئی ہے ۔62سالہ مسٹر سیٹھ سروس میں توسیع کی منظوری وزیراعظم نریندرمودی کی سربرہی والی کابینہ کی تقررات کمیٹی کی جانب سے کی گئی ہے ۔ وہ اترپردیش کیڈر کے آئی اے ایس افسر ہیں ۔ حکومت نے کابینہ سکریٹری کے حیثیت سے مسٹر سیٹھ کی سروس میں توسیع اگلے احکامات تک 14جون نے سے مزید چھ مہینوں کیلئے کی ہے ۔ انھوں نے 2011میں کابینہ سیکریٹری کی حیثیت سے عہدے کی ذمہ داریاں سنبھالی ۔ پچھلی یو پی اے سرکار نے ان کی مدت کار بڑھادی تھی ۔ 


اقوام متحدہ نے بدایوں گینگ ریپ کی مذمت کی ، انصاف کے لئے کہا

لکھنؤ ۔2جون (فکروخبر/ذرائع )اقوام متحدہ نے آج اترپردیش کے ضلع بدایوں میں دولڑکیوں کی اجتماعی عصمت دری اور قتل کی مذمت کی ہے ۔ اورفوری طورپر سازشیوں کے خلاف کارروائی کرنے اور ہندوستان بھر میں عورتوں کے خلاف تشدد پر توجہ دینے کیلئے کہاہے ۔ ایک بیان میں ہندوستان میں اقوام متحدہ نظام کے ریزیڈنٹ کوآرڈی نیٹر لسی گراندی نے ایک بیان میں کہاہے کہ دونوں کمسن لڑکیوں کے کنبوں کیلئے انصاف ملنا چاہئے اور تمام خواتین اور لڑکیوں جن کا تعلق چھوٹی ذاتوں اور فرقوں سے ہے انھیں تحفظ ملنا چاہئے۔ دیہی ہندوستان میں آسانی کے ساتھ نشانہ بیاناجاتاہے اور عزت لوٹی جاتی ہے بیان میں مزید کہا گیاہے ۔کہ خواتین کے خلاف تشدد خواتین کا معاملہ نہیں ہے ۔ بلکہ یہ انسانی حقوق کا ایک معاملہ ہے اور اس پر فوری توجہ دئے جانے کی ضرورت ہے ۔ بیان میں مزید کہاگیاہے کہ ہندوستان میں اقوام متحدہ نظام ملک بھرمیں عوام کے ساتھ متحدہوکر کام کرنے کیلئے کھڑاہواہے ۔ اور کیا یہ یقینی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہرعورت اور لڑکی باحفاظت اور پورے وقار کے ساتھ زندہ رہ سکتی ہے ۔ ہرلڑکی اور عورت کو محفوظ طریقے سے زندہ رہنے کا حق ہوناچاہئے ۔ وہ خود کو محفوظ سمجھیں اور بڑھتے ہوئے تشدد سے آزاد رہیں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا