English   /   Kannada   /   Nawayathi

نریندر مودی فرقہ وارانہ شخص ہیں: مورتی کو چھوتے ہی مورتی میلی ہوگئی(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ نریندر مودی فرقہ وارانہ شخص ہیں اور سماج کو تقسیم کرنے کا کام کرتے ہیں لہذا ان کے چھونے سے مورتی میلی ہو گئی . غور طلب ہے کہ روڈ شو کے دوران مودی نے مدن موہن مالویہ ، سردار پٹیل ، مالک وویکا نند اور ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتیوں پرپھول چڑھایاتھا .مودی صبح قریب 10.30 بجے وارانسی ایئر پورٹ پہنچے اور پھر ہیلی کاپٹر کے ذریعے بی ا یچیو پہنچے . پنڈت مدن موہن مالویہ کی مورتی پرپھول چڑھانے کے بعد مودی ایک بار پھر ہیلی کاپٹر سے کاشی ودیاپیٹھ پہنچے جہاں انہوں نے سردار پٹیل کی مورتی پرپھول چڑھانے کے بعد روڈ شو شروع کیا . راستے میں سوامی وویکا نند اور ڈاکٹر امبیڈکر کی مورتی پرپھول چڑھاتے ہوئے وہ کچہری پہنچے .


رام دیو ٹرسٹ کے اکاونٹس کی جانچ ۔ الیکشن کمیشن

 دہرا دون۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع) یوگ گرُ رام دیو کے تین ٹرسٹوں کے بینک اکاؤنٹ الیکشن کمیشن کی تفتیش کے دائرے میں آ گئے ہیں . الزام ہے کہ ملک میں جاری پارلیمانی انتخابات میں سیاسی جماعتوں پر کافی رقم خرچ کی جا رہی ہے . ہریدوار کے ڈی ایم ڈی سیتھل پانڈین نے بتایا کہ انکم ٹیکس ڈپارٹمنٹ سے رام دیو کے ٹرسٹوں کے بینک اکاونٹس سے حالیہ مہینوں میں ہوئے دولت کے لین دین کی جانچ کرنے کو کہا گیا ہے . ہریدوار کے انتخابات افسر پانڈین نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حکم کے تحت تفتیش کی جا رہی ہے . اس بارے میں یہ شکایت ملی تھی کہ یوگ گر کے الہی یوگا مندر ٹرسٹ ، بھارت سوابھی مان ٹرسٹ اور پتن جلی یوگ پیٹھ ٹرسٹ مبینہ طور پر کچھ سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں پیسے دے رہے ہیں . کمیشن کی ویب سائٹ پر کرناٹک کے بیجا پور کے بالا صاحب پاٹل کی طرف سے درج شکایت میں کہا گیا ہے کہ ان ٹرسٹوں کے ذریعے سیاسی جماعتوں پر انتخابات میں بھاری رقم خرچ کی جا رہی ہے .


ملائم سنگھ یادوواکھلیش یادوانتخابی جلسوں کو خطاب کریں گے

کانپورشہر۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع)کانپورشہر پارلیمانی نشست سے سماج وادی پارٹی کے پارلیمانی امیدوار سریندرموہن اگروال کی حمایت میں سماج وادی پارٹی کے سربراہ ملائم سنگھ یادو۲۶؍اپریل کو کانپورپہنچ رہے ہیں۔ملائم سنگھ یادو بابوپورواعیدگاہ کے قریب انتخابی جلسہ کو خطاب کریں گے اس کے علاوہ وزیراعلیٰ اکھلیش یادو۲۷؍اپریل کو پریڈگراؤنڈ میں عوامی جلسہ کوخطاب کریں گے۔واضح رہے کہ وزیراعلی کے عوامی جلسہ کے لئے سماج وادی پارٹی کارکنان نے مول گنج چوراہے پر جلسہ کیلئے ضلع انتظامیہ سے اجازت مانگی تھی لیکن انتظامیہ نے اس کی اجازت نہیں دی۔سماج وادی پارٹی امیدوار کی حمایت میں بابوپوروا وارڈ۳۱؍کی کونسلر سائنہ ا پنے شوہر وایک سوحامیوں کے ساتھ سماج وادی پارٹی میں شامل ہوگئے۔


پنیاپر ذاتی مفاد کی خاطرکانگریس کو توڑنے کاالزام

بارہ بنکی ۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع) بی ایس پی امیدواروسابق رکن پارلیمنٹ کملا پرشاد راوت نے کہا ہے کہ پی ایل پنیااپنے ہی بنائے ہوئے جال میں پھنس گئے ہیں۔یہ بات کملا پرشاد راوت نے بارہ بنکی اسمبلی حلقہ کے پیربٹاون ،بریل میں عوامی رابطہ مہم کے دوران کہی۔انھوں نے کہا کہ ہریانہ کے نوکرشاہ کو ضلع کے ایک سینئر کانگریس لیڈرکی بدولت رکن پارلیمنٹ بننے کاموقع ملاتھا لیکن رکن پارلیمنٹ بننے کے بعدانھوں نے جال بچھانا شروع کردیاتھا۔جس کاثبوت ۷؍جنوری کو دفترپرضلع صدر وبہرائچ کے رکن اسمبلی اور ٹھلن کی موجودگی میں ان کے خوشآمد پسندساتھیوں نے سینئر کانگریس لیڈران کے ساتھ مارپیٹ کے ذریعہ دیاتھا۔یہ سبب انھوں نے اس لئے کرایا تھا کہ ان کا ضلع میں دبدبہ قائم ہوسکے۔دوسرامعاملہ لکھپیڑاباغ واقعہ لان میں اپنے لوگوں کو بھیج کر کانگریس مشاہد کے سامنے کرسیوں کو توڑنا اورسینئر کانگریس لیڈرکو زخمی کرنے کا ہے۔اس واقع میں سینئر کانگریس شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے۔ گزشتہ اسمبلی انتخابات میں بھی ٹکٹ تقسیم میں انھیں نظرانداز کردیاگیاتھا جس کی وجہ سے انھوں نے اسی امیدوارکی حمایت نہیں کی تھی بلکہ وہ سماج وادی پارٹی کی مدد کرتے ہوئے نظرآئے۔انھوں نے کہا کہ ان کے رویہ کی وجہ سے ہی پارلیمانی انتخابات سے قبل سینئر کانگریسی پارٹی کو چھوڑ کر جارہے ہیں اس کے علاوہ ان کی بدسلوکی کے سبب پارٹی کے عہدے داران اورکارکنان نے بھی پارٹی کی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کردیا ہے کیونکہ انھیں معلوم ہے کہ وہ انتخابی جنگ میں ناکام ہونے والے ہیں۔وہ صرف اقلیتی ووٹ حاصل کرکے بی جے پی کو کامیاب کرنا چاہتے ہیں۔جب کہ ان کی پہلی پسند بی ایس پی ہے۔اس موقع پر رضوان احمد صدیقی ، برجیس راوت ، سنجے ، ابھیلاس موریہ ، علی عباس، کشن بہاری مشرا،وارث علی اوردنیش ورما وغیرہ موجود ہے۔ 


ترقی کے دعوے پر سونیا گاندھی کی نکتہ چینی

رائے بریلی۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع)نہروگاندھی کنبے گڑھ رائے بریلی نشست پر کانگریس صدر سونیا گاندھی کے مخالف ان کے خلاف شہر کے نامکمل ترقی کے سلسلے میں نقطہ چینی کررہے ہیں۔ واضح رہے کہ سونیاگاندھی رائے بریلی پارلیمانی نشست سے چوتھی مرتبہ الیکشن لڑ رہی ہیں۔رائے بریلی میں تعلیمی ادارے تو ہیں لیکن پرائمری اسکولوں میں اساتذہ کی کمی ہے ۔ رائے بریلی میں چارقومی شاہ راہ ہیں لیکن سڑکوں کی حالت کافی خراب ہے۔مذکورہ کچھ ایسی مثالیں ہیں جو اودھ کے تاریخی علاقہ میں چودہ لاکھ رائے دہندگان کے سامنے اہم ثابت ہوں گی۔یہاں پر ۳۰؍اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے ۔بی جے پی امیدواراجے اگروال نے کہا کہ شہر کی سڑکوں پر گڈھے ہیں سڑکوں کی حالت بہت خستہ ہیں اورسڑکیں گاڑی واسکوٹرچلانے کے قابل نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ اگر آپ گاؤں میں جاتے ہیں توزیادہ ترگھر ایسے ملیں گے جو مٹی سے تعمیر کئے گئے ہیں سونیا گاندھی کی مخالفت میں کہا کہ رائے بریلی میں ۲۷؍ سوکروٖڑروپئے کی لاگت سے ریل کوچ فیکٹری کی تعمیر کی ہے لیکن نوجوانوں کو روزگار کیلئے دوسرے مقامات پر جاناپڑتاہے۔


یونس صدیقی کے ساتھ مختلف پارٹیوں کے کارکنان کانگریس میں شامل 

لکھنؤ۔25اپریل(فکروخبر/ذرائع)محمد یونس صدیقی نے باقاعدہ طور پر کانگریس کی رکن سازی اختیار کر لی۔ انہوں نے کہا کہ وہ راہل گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی میں رہتے ہوئے ریتا بہوگناجوشی کو کامیاب بنائیں گے۔ محمد یونس صدیقی گزشتہ ۱۵ برسوں سے عوامی خدمت اور چھوٹی صنعتوں کو ترقی دینے کیلئے کوشاں رہے ہیں۔ مسٹر صدیقی انڈسٹریز ویلفیئر ایسوسی ایشن اترپردیش کے ریاستی صدر ہیں۔ اس کے علاوہ وہ تالکٹورہ انڈسٹریل اسٹیٹ انڈسٹریز اونرس ایسوسی ایشن اور اسٹیل فرنیچر کلسٹر ڈیولپمنٹ لکھنؤ ایسوسی ایشن کے صدر ہیں۔ محمد یونس صدیقی کے ساتھ مختلف پارٹیوں کے سرگرم کارکنان بھی کانگریس پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا