English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجرنگ دل اور اے این ایف کے مابین دوستی بے نقاب؟

share with us

شرنگیری میں اینٹی نکسل فورس کے نوجوان کا کبیر پر گولی چلانا اس کے بعد اس کی میت لینے جارہے اس کے بھائی اور اہل خاندان پر بجرنگیوں کے ایک گروپ کا جان لیوا حملہ۔پھر اس کے بعد کومو سوہاردا ویدکے صدر پر بجرنگیوں کا گوبر حملہ ۔دوسرے ہی دن کرانتی سینا نامی ایک ہندو تنظیم کے لیڈر پرانا ونندا کا نکسل فورس کے نواجون کو ایک لاکھ روپئے انعام دئے جان کا اعلان۔یہ تمام تصاویر جو گنجھلک نہیں ہیں یہ ثابت کررہے ہیں کہ بجرنگ دل اور اینٹی نکسل فورس کے گٹھ جوڑ کی وجہ سے مسلم نوجوانوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا جارہا ہے۔ اخبار لکھتا ہے کہ اس طرح کے الزامات پی یو سی ایل، کومو سوہاردا ویدکے تنظیموں کی جانب سے لگائے جاتے رہے ہیں اور مطالبہ کیا گیاتھا کہ کبیر شوٹ آؤٹ معاملہ سی بی آئی کے حوالے کیا جائے۔ فیس بک میں یہ تصاویر زیادہ تعداد میں ایک دوسرے کو بھیجا جارہا ہے ۔ جب کہ بعض لوگوں نے اس متنازعہ تصویرکو لے کر یہ بیان دیا ہے کہ چک منگلور کے دادا پہاڑ (بابابڈن گری)کی جانب جب بجرنگیوں نے قصد کیا تھا اس وقت یہ نکسل فورس کے ساتھ تصویر لی گئی تھی۔ جب کہ بجرنگیوں نے اس الزام کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصویر جو دکھائی جارہی ہے اس کی پوری ویڈیو ان کے پاس موجود ہے اس تصویر میں موجود اینٹی نکسل فورس کے نوجوان نہیں بلکہ دوسرے کوئی اور ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا