English   /   Kannada   /   Nawayathi

’’نریندر مودی میری ہلاکت کے بعد میری چھ سالہ بیٹی کو پالیں‘‘(مزید اہم ترین خبریں )

share with us

وہ اپنے خاندان کیساتھ اترپردیش کے علاقے غازی آباد میں رہتا تھا۔ پولیس کے مطابق آنجہانی نے مودی کے نام خط میں لکھا کہ ڈیئر نریندر مودی جی آپ بھارت کے وزیراعظم بننے والے ہو۔ میں مالی مشکلات کی وجہ سے خود کشی کر رہا ہوں، میں آپ سے درخواست کرتا ہوں کہ میری موت کے بعد میری بیٹی کا خیال رکھیں۔


مینڈھر کے بعد سیالکوٹ سیکٹر میں گولیوں کی گن گرج 

مینڈھر سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا 

جموں ۔23 اپریل (فکروخبر/ذرائع) سیالکوٹ سیکٹر میں ہندو پاک فوجیوں کے درمیان مختصر مدت کے لیے گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے جب کہ اس سے قبل مینڈھر سیکٹر میں فوج نے دراندازی کی ایک کوشش ناکام بنانے کا دعویٰ کیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق پاکستانی فوج کے ایک ترجمان نے بتایا کہ سیالکوٹ کے بجوات سیکٹر میں فوج نے پاکستانی پوسٹوں پر بلا جواز فائرنگ کی ہے جس کا جواب دیا گیا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ اشتعال انگیز تھی جب کہ چناب رینجرس نے فوج کی طرف سے فائرنگ کا بھر پور جواب دیا۔ یہ با ت قابل ذکر ہے کہ چند روز قبل مینڈھر سیکٹر کی بمبر گلی میں بی ایس ایف اہلکاروں نے دراندازوں کی ایک کوشش ناکام بنادی۔فوجی ذرائع کے مطابق 20جیٹ ریجمنٹ سے وابستہ اہلکار 499نمبر پوسٹ تعینات تھے جنہوں نے دراندازوں کو بھاگنے پر مجبور کر دیا تاہم محض دوگھنٹے بعد 4بجے کے قریب جنگجوؤں کی نقل وحمل پھر دیکھی گئی اور انہوں نے 495پوسٹ پر گولیاں چلائیں جب کہ اہلکاروں نے بھی واپس فائرنگ کی یہ سلسلہ چند منٹوں تک جاری رہا تاہم اس دوران کوئی جانی نقصان نہ ہوا جب کہ درانداز سرحد کے اُس پار واپس چلے گئے۔ تاہم فوج نے ان خدشات کے پیش نظر نزدیکی جنگلوں میں بڑے پیمانے پر تلاشی مہم شروع کر دی کہ وہاں دراندازی چھپے ہو سکتے ہیں۔ 


بانہال میں بیوی کو قتل کرنے والا شخص پولیس کے شکنجے میں 

نئی دہلی ۔23 اپریل (فکروخبر/ذرائع) بانہال کے مضافاتی علاقے میں پولیس نے شوہر کو اپنی بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار کرکے معاملے کی تحقیقات باریک بینی سے شروع کردی ۔ ذرائع کو پولیس ذرائع نے بتایا کہ 20مارچ 2014کو غلام محمد ہجام نے پولیس اسٹیشن میں رپورٹ درج کی کہ اس کی بیوی رحیمہ بیگم کئی جار ہی تھی کہ ریچھ نے اس پر حملہ کرکے اس کی چیر پھاڑ کی اور وہ اسپتال میں دم توڑ بیٹھی ۔ مذکورہ شخص نے پولیس کو یہ بھی بتایا کہ ریچھ کے چنگل سے چھڑانے کیلئے اس نے اپنی بیوی کو بچانے کی بھرپورکوشش کی اور اس دوران وہ بھی شدید طور پر زخمی ہوا۔ بانہال پولیس نے اس سلسلے میں پوچھ تاچھ باریک بینی سے شرو ع کرکے مذکورہ شخص کو پولیس اسٹیشن طلب کرکے اسے باریک بینی سے معاملے کے بارے میں جانکاری مانگی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق پوچھ تاچھ کے دوران مذکورہ شخص نے اپنی بیوی کو قتل کرنے کا انکشاف کرتے ہوئے کہاکہ دوسری شادی رچانے کے سلسلے میں اس نے اپنی بیوی کو قتل کر ڈالا ۔ پولیس ذرائع نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ شخص کے خلاف ایف آئی آر زیر نمبر 22/2014زیر دفعہ 302درج کرکے مزید تحقیقات شروع کردی۔


دیہات کی محض 10فیصد جب کہ 90فیصد شہری خواتین موٹاپے کا شکار

سروے رپورٹ میں انکشاف، طریقہ زندگی میں تبدیلی کا مشورہ 

سرنگر ۔23 اپریل (فکروخبر/ذرائع) وادی میں 90فیصد سے زیادہ شہری خواتین موٹاپے کی شکار ہیں جب کہ اس کے برعکس دیہاتوں کی زندگی اس کے بالکل برعکس ہے جہاں محض 10فیصد خواتین موٹاپے میں مبتلا ہیں۔ذرائع کے مطابق جسمانی ورزش کی کمی اور کھانے پینے کے شارٹ کٹ کے استعمال سے شہری خواتین مختلف بیماریوں کی شکار ہو رہی ہیں۔ وادی کی ایک سرکردہ زنانہ ڈاکٹرنے بتایا کہ سروے کے دوران تقریباً 14سے 70سال کی ایک ہزار خواتین کے جانچ کے نمونوں سے پتہ چلا کہ 90فیصد شہری خواتین موٹاپے (Obesty)میں مبتلا ہے تاہم اس کے مقابلے میں دیہات میں یہ شرح صرف دس فیصد ہے۔ انہوں نے بتایا کہ دیہات کے مقابلے شہری آبادی کی خواتین طرززندگی میں شارٹ کٹ استعمال کر رہی ہیں جب کہ گاؤں کے مقابلے میں وہ جسمانی کاموں میں بہت کم حصہ لیتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مختلف فاسٹ فوڈ بڑے پیمانے پر استعمال ہونے لگا ہے اور اس طرح کھانے پینے کی عادت سے بھی موٹاپے میں اضافہ ہو رہا ہے ۔ ڈاکٹر زاہدہ نے بتایا کہ موٹاپے سے وادی کی خواتین مختلف بیماریوں کی شکار ہو جاتی ہیں۔ موٹاپا، ہائپر ٹینشن اور PCOC (Poly cystic orarian Diseases)بھی شامل ہے۔ انہوں نے موٹاپے کی شکار خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ موٹاپے کم کرنے کے لیے شارٹ کٹ طور طریقوں خاص کر ڈائٹ پلز اور بیلٹ وغیرہ کا استعمال نہ کریں۔ 


مولانا اسرار الحق قاسمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں ۔۔ امام کونسل آف انڈیا 

نئی دہلی ۔23اپریل(فکروخبر/ذرائع)امام کونسل آف انڈیا کے عہدیداران و اراکین نے کشن گنج بہار سے کانگریس کے لوک سبھا امیدوار اور فعال ملی رہنما جناب مولانا اسرار الحق قاسمی کو بھاری اکثریت سے کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے ، اوکھلا وہار نئی دہلی میں منعقد ہونے والی کونسل کی میٹنگ میں جناب ڈاکٹر مولانا مقصود الحسن قاسمی نے کہا کہ مولانا اسرار الحق قاسمی صاحب در حقیقت مولانا آزاد ، مولانا محمد علی جوہر اور مولانا حفظ الرحمن سیوہاری جیسے اکابر رہنماؤں کی یاد تازہ کر دینے والی شخصیت ہیں جو شب و روز ملت اسلامیہ ہند کی تعلیمی و سماجی پسماندگی کو دور کرنے مین مصروف رہتے ہیں ، پارلیمنٹ میں بے خوف مسلم نمایندگی کرتے ہیں انہوں نے بھر پور جد و جہد اور مخالف ماحول کے با وجود کشن گنج میں علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کی شاخ کو قائم کرنے میں قائدانہ کردار ادا کیا ۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کونین حیدر باقری نے کہا کہ مولانا اسرارالحق کی پوری زندگی ان اوصاف سے آراستہ وپیراستہ ہے ۔وہ جس خلوص اور نیک نیتی کے ساتھ اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں اور جس انداز سے قوم و ملت کی فلاح و بہبود کی ترقی کے لئے سرگرم عمل ہیں وہ اپنے آپ میں ایک مثال ہے ۔ یوں تووہ بنیادی طور پر ایک باصلاحیت اور باشرع عالم دین ہیں مگر حقیقت یہ ہے کہ ان کی شخصیت کی کئی جہتیں او رپرتیں ہیں ۔وہ ایک طرف ممتاز عالم دین ہیں تو دوسری طرف ایک منفرد اور قدآور سیاسی لیڈر بھی ہیں ،تو تیسری طرف مصنف وصحافی بھی ،سماجی خدمت گزارہیں تو عظیم خطیب ومقرربھی۔یہ ان کا کمال ہے کہ وہ بدنام زمانہ اور گندی سیاست کے دور میں بھی پورے عالمانہ وقار ، خاندانی وضعداری ،تہذیب و اقتدار کی پاسداری اورایمان و اخلاق کی بلندی کے ساتھ نظر آتے ہیں ۔میٹنگ میں خصوصی شرکاء میں مولانا محمود الحسن ندوی ، فتح محمد ندوی ، کونین حیدر باقری ، ارشاد علی اور محمد سرور قابل ذکر ہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا