English   /   Kannada   /   Nawayathi

آپریشن کے دوران ایک تاجر کے پیٹ سے سوناکی 12انٹیں برآمد(مزید اہم ترین خبریں)

share with us

آپریشن کرنے والے ڈاکٹروں نے غیر ملکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ پولیس اور کسٹم حکام نے تاجر سے پوچھ گچھ کی ہے اور سونے کو اپنے قبضے میں لیا ہے۔ڈاکٹر نے کہا کہ یہ پہلی دفعہ ہے کہ میں نے کسی مریض کے پیٹ سے سونا نکلا ہے لیکن ایک مریض کے پیٹ میں سونا ایک ناقابلِ یقین بات ہے ۔دہلی کے سر گنگا رام ہسپتال میں سینیئر سرجن ڈاکٹر سی ایس رام چندرن نے کہا کہ انھوں نے اپنی زندگی میں اس قسم کا کیس نہیں دیکھا۔انھوں نے کہا کہ یہ تھکا دینے والا تین گھنٹے کا آپریش تھا۔ وہ ایک بزرگ مریض تھا اور ہمیں احتیاط سے کام لینا تھا۔ ہمیں ان کی پیٹ سے سونے کی 12 اینٹوں کا ڈھیر ملا۔ڈاکٹر رام چندراں نے کہا کہ ماضی میں اس تاجر کے پیٹ کے چار آپریش ہو چکے ہیں اور وہ شوگر کا مریض ہے جنھیں اس مہینے کے اوائل میں آنتڑیوں میں تکلیف کی وجہ سے ہپستال میں داخل کرایا گیا تھا۔


 

۱۵؍ہزار ملازمین الیکشن ڈیوٹی پرمامور ، اورنگ آبا د میں ۲۴؍اپریل کو رائے دہی 

اورنگ آباد۔19اپریل( فکروخبر/ذرائع )اورنگ آبادپارلیمانی حلقہ کیلئے ۲۴؍اپریل کو رائے دہی ہونی ہے جس کیلئے انتظامیہ پوری طرح مستعد ہوگیاہے ۔تقریبا ۱۵؍ہزار سرکاری کارکنان اس الیکشن میں اپنی ذمہ داریاں انجام دیں گے ۔ان کارکنان کی دوسری تربیتی نشست ۱۸؍اپریل کومقررکی گئی تھی۔ضلع انتظامیہ سے موصولہ تفصیلات کے مطابق الیکشن کے کام کو انجام دینے کیلئے الیکشن کمیشن نے ۱۸؍ہزار سرکاری ملازمین کو مکتوب ارسال کیے تھے جن میں سے 2200 نے اس کام سے معذرت کی درخواست کی تھی جن میں سے 1100 کی درخواستیں منظورکرلی گئی ہیں۔ضرورت پڑنے پر یہ منظوری منسوخ بھی کی جاسکتی ہے اس طرح کی معلومات ضلع کلکٹر وانتخابی آفسیر وکرم کمار نے دی ۔۱۷۰۰؍بی ایل او کی نامزدگی کا آج سے آغاز کیاگیاہے جنھیں پول چٹ، الیکشن کارڈ ودیگر دستاویزات گھر گھر پہنچ کرتقسیم کرنے ہیں۔اس کے علاوہ ضلع کے 2635 پولنگ بوتھس پر بوتھ آفیسرس کی خدمات بھی انجام دینی ہے۔1713 پولنگ بوتھ اورنگ آباد ضلع کے ہیں ۔واضح رہے کہ ضلع اورنگ آباد میں ۱۵؍لاکھ ۸۵؍ہزاررائے دہندگان ہیں ۔الیکشن کیلئے سرکاری ملازمین کی تربیتی نشست ۱۸؍اپریل کو منعقد کی گئی تھی تاکہ انتخابی عمل میں کوئی رکاوٹ نہ ہوسکے۔


 

بے موسم بارش اورژالہ باری سے مہاوترن کا مراٹھواڑہ میں ساڑھے آٹھ کروڑ کانقصان 

، مہاوترن کوحکومت سے نقصان بھرپائی مطلوب 

اورنگ آباد۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع )فروری اورمارچ میں بے موسم بارش اور ژالہ باری کے باعث نہ صرف کسانوں کی فصلوں کا نقصان ہوا بلکہ مراٹھواڑہ میں مہاوتر ن کی مراٹھواڑ ہ میں ساڑھے آٹھ کروڑ کی مشنری بھی بربادہوگئی ۔مہاوترن ذرائع کے مطابق نقصان شدہ اشیاء میں بجلی کے کھمبے، ٹوٹے ہوئے تار، ڈی پی ،اوربجلی سپلائی مشنری شامل ہے ۔ اس طرح کسانوں کے ساتھ ساتھ طوفانی بارش نے مہاوترن کو بھی کافی مالی نقصان پہنچایاہے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق مراٹھواڑہ میں بے موسم بارش اورژالہ باری نے گذشتہ مہینوں تباہی مچادی تھی جس میں کسانوں کی تقریبا ہزار کروڑ کی فصلوں کا نقصان ہوا تھا اور کئی اموات بھی واقع ہوئی تھیں۔لیکن دیہی علاقوں میں مہاوترن کے بجلی سپلائی سسٹم بھی پوری طرح سے بندہوگیا تھا ۔اس بارش نے کئی بجلی کے کھمبوں کو اکھاڑ پھینکا اور کئی کلومیٹر پر مشتمل بجلی کے تار ٹوٹ گئے اورڈی پی بھی جل گئی ۔ٹرانسفارمرس کو بھی بھاری نقصان ہوااورکھیتوں میں موٹر پر لگائے گئے بجلی میٹر بھی بڑی تعداد میں تباہ ہوگئے۔ پانچ ہزار کے قریب کسانوں کے زرعی پمپوں کا نقصان بھی ہوا۔ اورنگ آباد کے ساتھ ناندیڑ ،لاتو ر ،امراؤتی ڈویژنس میں کو ملاکر تیرہ کروڑ دس لاکھ تین ہزارروپئے کا نقصان ہواہے۔ مہاوترن بھی اب ریاستی حکومت سے نقصانات کی بھرپائی کاخواہاں ہے۔ 


 

تعطیلات کے دوران ایکسپریس اورپسنجر گاڑیوں کا ریزرویشن کاٹارگیٹ مکمل

اورنگ آباد ۔19اپریل(فکروخبر/ذرائع ) سکولوں کی تعطیلات ،شادیوں کا سیزن اورملک بھر میں پارلیمانی انتخابات کی گہما گہمی کے باعث اورنگ آبادسے دوردراز علاقوں کیلئے جانے والی ٹرینیں ابھی سے ہاؤس فل ہوچکی ہیں۔مئی اورجون ماہ میں مسافرین کی تعداد بڑھنے کے باعث ساؤتھ سینٹرل ریلوے پربوجھ بڑھتاجارہاہے۔دوماہ قبل ہی آدھی سے زائد ٹرینوں کا ریزرویشن ابھی سے بک ہوچکاہے۔ ریلوئے انتظامیہ نے ہمارے نمائندہ کو بتایاکہ اورنگ آبادریلوے اسٹیشن سے تعطیلات میں مسافر ین کی تعداد میں اضافہ ہونابھی کوئی نئی بات نہیں ۔بتایاجاتاہے کہ اورنگ آبادریلوے اسٹیشن سے ۲۶؍ایکسپریس ٹرینیں چلائی جاتی ہیں۔جبکہ ۱۲؍مسافرگاڑیاں یومیہ چلتی ہیں۔جس میں اورنگ آبادحیدرآباد، منماڑ سکندرآباد،نظام آبادپورناکے سلیپر کلاس ریزرویشن دوماہ قبل ہی ہوچکاہے۔ہفتہ میں ایک بار چلنے والی چنئی نگر سول ایکسپریس،حیدرآباداجمیر، پونہ سوپر فاسٹ، کاکی ناڑہ سائی نگر، وجئے واڑہ سائی نگر، اجنی لوک مانیہ تلک،نرساپورنگرسول، وشاکھا پٹنم سائی نگر، دھنبادرامیشوراوکھا، ان ایکسپریس ٹرینوں کا بھی ریزرویشن ابھی سے فل بتایاجارہاہے ۔سکندر آباد منماڑ(اجنتا ایکسپریس)ناندیڑ امرتسر(سچکھنڈ ایکسپریس)ناندیڑ ممبئی (تپون ایکسپریس)ناگپور ممبئی (نندی گرام ایکسپریس)سکندر آبادممبئی(دیوگیری ایکسپریس)ان گاڑیوں کا ریزرویشن اپریل مئی جون ماہ کیلئے مکمل ہوچکا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا