English   /   Kannada   /   Nawayathi

کا نگریس آئی اور بی جے پی کی لڑائی دو۔ نظریات کی لڑائی ہے

share with us

وہ آج شام ۴۵.۵ بجے لوک سبھا جالنہ کے امیدوار ولاس اوتاڑے کے جلسہ عام سے خطاب کرنے کیلئے جالنہ تشریف لائے تھے ۔ اس موقع پر انہو ں نے جلسہ عام سے خطاب کیا ۔ انہو ں نے اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ریاست مہاراشٹر اور آپ کاضلع پہلے خشک سالی کاسامنا کررہاتھا۔ او ربے موسمی بارش اور ژالہ باری سے متاثر ہوا۔ مرکزی اور ریاستی حکومتو ں نے کسانوں کی اعانت کی ۔انہیں پیشہ او رمتعدد ترقیاتی کام کئے۔ ۲۰ منٹ تک چلی تقریر میں موصوف نے کہاکہ ہم نے کسانو ں کے قرض معاف کئے۔بے موسمی اورژالہ باری سے متاثرہ کسانوں میں ۴۰۰ کروڑ روپے بطو راعانت پیش کئے ۔ موصوف نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ آج ہم دیکھ رہے ہیں کہ مصنوعات پر ’’میڈ ان انڈیا ‘‘ لکھاہوتاہے ۔لیکن اب ان مصنوعات پر ’ ’ میڈ ان مہاراشٹر اور ’ ’ میڈ ان انڈیا لکھاجائے گا۔ اسی طرح دہلی سے ممبئی، ممبئی سے بنگلور ، چینی، انڈسٹریل کو ریڈور تیار کیاجائے گا۔جس سے ہزاروں نوجوانوں کو فائدہ ہوگا ، روزگار ملے گا۔ انہو ں نے مزید کہاکہ دلی میں بی جے پی کا پوسٹر دیکھا’’ مہیلا کو شکتی دیناہے‘‘انہوں نے بنگلور میں خواتین کی پٹائی کی۔مدھیہ پردیش میں ۲۰ہزار خواتین غائب ہوگئیں۔ ریاست گجرات میں خواین کے فون ٹیپ کرتے ہیں۔ خواتین کے پاس بہت شکتی ہے۔ ان کو عز ت دو، پوسٹر پر لکھنا الگ ہے ۔پنچایتی راج میں ۵۰ فیصد ریزرویشن ، اسمبلی اور پارلیمنٹ میں ۳۳فیصد ریزرویشن دینے پر ترجیح د ی جائے گی۔ راہول گاندھی نے مزید کہا کہ گجرات میں ماڈ ل کی بات کی جاتی ہے۔ مہاراشٹر ترقی تیز ی سے ہوئی ہے ۔ کیوں کہ مہاراشٹر کی عوا م نے اس کو آگے بڑھایاہے۔ اسی طرح گجرات کی عوام نے گجرات کو آگے بڑھایاہے۔ لیکن اس کاسہرا صرف موودی اپنے سررکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کی زمین چھین لی جاتی ہے تو ہم اپنی سرکار سے چارگنا معاوضہ دیتے ہیں۔جبکہ نریندرمودی نے ایک ادانی کو ۴۵ہزار ایکر زمین دیا۔ آپ کے شہر اورنگ آباد میں جتنی زمین صرف ایک روپیہ میٹر سے دے دیا۔ ایک روپیہ میں کیا ملتاہے ایک ٹافی ملتی ہے۔ ۱۰سال پہلے ۳ہزار کی ادانی کمپنی ۴۰ہزار کی بن گئی بن گئی۔ کسانوں کی زمین چھین کر ، کسان مررہاہے گجرات میں صنعتیں لائی گئیں لیکن کسان کو برباد کرکے۔ انہو ں نے واضح کیاکہ نرنیدرمودی جیسا آدمی اکیلا حکومت کرناچاہتا ہے۔ جو عوام کو قابل قبول نہیں ہے ۔ انہو ں نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ۲۴؍اپریل کو جالنہ کے کانگریس آئی کے امیدوار ولاس اوتاڑے کے حق میں ووٹ ڈال کر ان کو کامیاب کریں ۔واضح رہے کہ راہول گاندھی کو سننے کیلئے جالنہ شہر کی عوام کثیر تعدا د میں موجودتھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا