English   /   Kannada   /   Nawayathi

چترادرگہ : مسافر سلیپر بس آگ حادثے کی شکار

share with us

اطلاع کے مطابق بس کے عین پچھلے سیٹ پر آگ لگی اور دیکھتے ہی دیکھتے آگ پوری بس کو اپنے لپیٹ میں لے لیا۔ رات گہری ہونے کی وجہ سے مسافر سخت نیند کی حالت میں تھے، تیس مسافروں میں سے چھ مسافر زندہ جل کر موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگئے جب کہ بقیہ افراد ادھ جلے حالات میں بس سے کود کر جان بچانے میں کامیاب ہوئے جب کہ آگ کی وجہ سے ڈرائیور سے بس بے قابو ہوکر کھائی میں پلٹ گئی تھی۔ حادثے کی شکار بس سی پی آر ٹراویلس ہے اور یہ بس والو نہیں بلکہ جنرل اسلیپر کوچ والی بس ہے۔ یہ داونگیرے سے بنگلور کی جانب جارہی تھی کہ یہاں ہری یور نامی علاقے کے قریب این ایچ4 پررات قریب تین بجے آگ حادثے کی شکار ہوئی ۔ موقع واردات کے معائنہ کے بعد چترادرگہ کے ایس پی مسٹر روی کمار نے یہاں کئی میڈیا احباب سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ آگ حادثے کی وجوہات کا پتہ نہیں چل سکا، جب کہ سیکشن 304کے تحت بس آپریٹر اور بس ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جو کہ موقع واردات سے فرار ہیں، چھ جلی ہوئی لاشوں کو نکال لیا گیا، زخمیوں کو قریبی مختلف اسپتالوں میں داخل کردیا گیا ہے کہ جب کہ انہی کے بیان کے مطابق زخمیوں میں پانچ کی حالت سخت نازک ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا