English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل کی ترقیات کو دیکھ کر لگتا ہے کہ یہ اگلے دنوں میں ضلع کی شکل اختیا ر کرے گا

share with us

کئی سارے سوالات کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں ایک عام آدمی ہوں اور اسی حلقہ میں میری پرورش ہوئی ہے ۔ بھٹکل سے خاص لگاؤ ہے اور یہاں کے لوگوں سے بھی مگر ہر بار مجھے یہ افسوس ہوتا ہے کہ یہاں کئی ساری کالجس اور تعلیمی ادارے ہونے کے باجود کوئی کمپنی چاہے چھوٹی یا بڑی صنعت کی ہو موجود نہیں ہے۔ ایف ڈی آئی یاسرکاری اسکیمیں مہیا کرائی جائیں تو یہاں کے نوجوانوں کو روزگاری کے لیے بیرون ملک جانے کی ضرورت نہیں اور ان بنیادی چیزوں کو مہیا کرانا حکومت کی ذمہ داری ہے مگر ایسا کسی بھی حکومت نہیں کیا دراصل موصوف اُمیدوار کانگریس اور بی جے پی کو تنقید کا نشانہ بنارہے تھے ۔ انہوں نے کہا ان چیزوں کے مہیا کرانے سے ہم ترقی کرسکتے ہیں اور ہمارے انتخابی منشور میں بھی اسی کا ہم نے تذکرہ کیا ہے۔ ایسا ہونے سے دسیوں لوگوں کو نوکری مل جائے گی اور ہمیں اس ملک کو اور ضلع کوچھوڑنے کی بھی ضرورت بھی نہیں ہوگی ۔شہر بھٹکل میں کام کوئی اور کررہا ہے اور نام کوئی اور لے رہا ہے۔ میرا ماننا ہے کہ ترقی اگر ہونی ہو تو ہر جگہ ہو ایسا نہ ہو کہ بھٹکل میں ترقی ہو اور دوسری جگہ نہ ہو ۔ عوام کو اتنی پریشانیوں کا سامنا ہے کہ اگر میں بتانے بیٹھ جاؤں تو ختم نہ ہو ۔ پانی کا مسئلہ ہے ، ڈرینیج اور دیگر کئی مسائل ہیں جو یہاں بھی اور دوسری جگہوں پر بھی ہے ۔ 
موصوف نے اس موقع پراپنی اُمیدواری کا مقصد بیان کرتے ہوئے کہا کہ عام آدمی کو چاہئے کہ وہ آواز اُٹھائے اور ہماری پارٹی بھی یہی چاہتی ہے کہ ہر عام آدمی کو اس کا حق ملے،اپنے انتخابی منشور میں موجود مسائل کے حل کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ روزگاری، آئی ٹی بی ٹی کمپنیوں کا انعقاد، بہترین تعلیمی ادارے، پانی کے مسائل کا حل، چھوٹے صنعت کے مسائل کا حل، راستہ کشادگی مسائل، فوجی اڈے کے لیے جن احباب نے اپنی زمین دی ہے ان کے لیے بہترین معاوضہ، مچھلی شکار کے لئے درپیش مسائل، ٹرین روٹ ، ہوائی اڈہ کا انعقاد وغیرہ ہے۔انہوں نے اخیر میں عام آدمی کے اُمیدوار کو منتخب کرنے کی اپیل بھی کی۔


منگلور ایرپورٹ میں سونا اسمگل کرتے ہوئے ایک اور شخص دھر لیا گیا 

آٹھ لاکھ رروپئے کا سونا ضبط 

منگلور 15؍ اپریل (فکروخبرنیوز) منگلو رانٹرنیشل ایرپورٹ میں سونا اسمگل کرنے والوں کی گرفتاری عام سی بات ہوگئی ہے ۔ کسٹم افسران کئی لوگوں کو حراست میں لے چکے ہیں لیکن اسمگل کرنے کی کاراوائیوں میں کوئی کمی واقع نہیں ہورہی ہے ۔ تازہ اطلاع کے مطابق پیر کے روز منگلور انٹرنیشنل ایرپورٹ کے کسٹم افسران نے دو سو بہتر گرام سونا ضبط کرلیا ہے جس کی مالیت تقریباً آٹھ لاکھ روپئے سے زائد بتائی گئی ہے ۔ ضبط شدہ سونا کارٹون باکس میں فوئل پیپر کے طرز پر لایا جارہا تھا ۔ یہ سونا کاسرگوڈ کے مہین آباد کے مقیم محمد جابر کے سامان سے نکلا ہے جو پیر کے روز صبح بذیعہ جیٹ ایرویز منگلور پہنچا تھا ۔ کسٹم کمشنر ہیمن گوگی اس آپریشن کی قیادت کررہے تھے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا