English   /   Kannada   /   Nawayathi

پارلیمانی انتخابات حلقہ گلبرگہ کے لئے

share with us

اسی طرح اس مرتبہ17؍اپریل کو ہونے والے پارلیمانی انتخابات 2014 کے لئے کرناٹک کے تمام حلقوں کے ضمن میں ریاست کی موجودہ سیاسی حالات اور ملکی سطح پر اس کے اثرات کو پیش نظر رکھتے ہوئے امید واروں کے حق میں اپنی تائید کا اعلان کیا ہے۔ جس میں گلبرگہ پارلیمانی حلقہ کے کانگریس کے امید وار جناب ملیکارجن کھرگے کے حق میں اپنی تائید و سفارش کا اعلان کیاہے۔ 

لوک سبھا الیکشن میں مودی کو منہ توڑ جواب دیں گے

کانگریس کے انتخابی جلسہ سے اصغر چلبل،ملیکارجن کھرگے،اقبال سرڈگی ،قمر الاسلام کا خطاب

گلبرگہ۔15اپریل(فکروخبر/ذرائع) : کانگریس پارٹی نے ہمیشہ ملک کی سالمیت اور بھائی چارہ کو برقرار ررکھنے کی کوشش کی ہے ۔جہاں تک ترقی کا سوال ہے یو پی اے کی دس سالہ تاریخ ترقی کے معمور ہے اور اس نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے ۔ان خیالات کا اظہار مسلم چوک پر کانگریس کے امیدوار ملیکارجن کھرگے کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے سابق رکن پارلیمان جناب اقبال احمد سرڈگی نے کیا۔انھوں نے کہا کہ آج گلبرگہ کا ہر بچہ مسٹر کھرگے کے کارناموں سے واقف ہے جو انھوں نے سونیا گاندھی کی قیادت میں بحیثیت مرکزی وزیر کیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ دستور کی دفعہ 371Jکا نفاذ،ای ایس آئی سی اسپتال کا قیام جس سے صرف غریبوں کو فائدہ ملے گا،سنٹرل یونیورسٹی کا قیام،ریلوے ڈیویژن کا قیام،نئی ریلوے لائنوں کا قیام ،بیدر گلبرگہ ریلوے لائن کا قیام غرض مسٹر کھرگے کی معیاد کار کم اور ان کے کارنامے زیادہ ہیں ۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ ترقی کے نام پر مسٹر کھرگے کو ووٹ دیں اور سیکولرازم اور کانگریس کو مضبوط کریں۔ڈاکٹر ملیکارجن کھرگے نے اپنے خطاب میں کہا کہ کانگریس پارٹی ملک کی واحد سیکولر پارٹی ہے جو تمام مذاہب اور اقوام کو ساتھ لے کر چلنے میں یقین رکھتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ فرقپ پرست طاقتیں آج نریندر مودی کے نام کے سہارے الیکشن لڑ رہی ہیں جن کے نام نہ تو ترقی ہے نہ ہی کسی قسم کی کوئی پالیسی ان کے ہاں پائی جاتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ ہاں مسٹر مودی 2002کے ہولناک مسلم کش فسادات کے حوالے سے خاصے جانے جاتے ہیں۔انھوں نے کہا کہ ملک میں مودی مودی لہر کی بات میڈیا کے ایک حصے کا گھڑا ہوا من گھڑت قصہ ہے اور اس میں صداقت ہے تو مسٹر مودی گلبرگہ سے الیکشن لڑ کر دکھائیں ۔انھوں نے کہا کہ مودی میں دم خم ہے تو وہ گلبرگہ سے الیکشن لڑ کر کبھی دکھائیں میں انھیں بتاد وں گا کہ کسی کے نام پر الیکشن جیتا جاسکتا ہے یا ترقی ے نام پر عوام کی خدمت کرنے ۔ریاستی ضلع نگران وزیر ڈاکٹر قمر الاسلام نے کہا کہ آج ملک کے اتحاداور سالمیت کو فرقہ پرستوں سے شدید خطرہ لاحق ہے جو جمہوریت کا خون کردینے اور سیکولرازم کی دھجیاں بکھیرنے کو بے چین کھڑے ہیں۔انھوں نے کہا کہ صرف کانگریس ہی واحد سیکولر پارٹی ہے جو ملک میں تمام طبقات بالخصوص اقلیتوں کے مفادات اور ان کی جان و مال کے تحفظ کی ضمانت دے سکتی ہے۔انھوں نے بی جے پی کے مودی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کے پاس اپنے نام کے سواا اور کچھ بھی نہیں ہے ۔جس گجرات ترقی کی وہ بات کرتے ہیں وہ کہیں بھی نظر نہیں آتی ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی اپنے انتخابی منشور میں یکسٓں سول کوڈ ،بابری مسجد کی جگہ رام مندر کی تعمیر وغیرہ جیسے مسلم دشمن منصوبوں پر عمل پیرا ہونے کا ارادہ رکھتی ہے ۔انھوں نے کہا کہ بی جے پی کے منشور میں جو عزائم ہیں وہ ہندو توا کا پرچار اور بھائی کو بھائی سے لڑانا ہے ۔امن و سکون کو گارت کرنا ہے ۔انھوں نے کہا کہ منشور میں کھلے عام رام مندر کی تعمیر کی بات کہہ کہ بی جے پی نے سپریم کورٹ کے فیصلے کی بھی پرواہ نہ کرنے کا درپردہ اعلان کر دیا ہے ۔انھوں نے کہا کہ یکساں سول کوڈ کا نفاذ کا وعدہ شریعت اسلامی میں صریحاً مداخلت کی کوشش ہے اور اس کے علاوہ ایک اور اقلیت دشمن قانون گاؤ کشی پر پابندی کا نافذ کرنے کا بی جے پی کا ارادہ ہے۔انھوں نے آج عوام سے اپیل کی کہ وہ امن و سکون اور تحفظ بابری مسجد و شریعت اسلامی کے نام پر سیکولر پارٹی کانگریس کو ووٹ دیں اور فرقپ پرست بی جے پی کے ہتھکنڈوں سے ہوشیار رہیں اور اس الیکشن میں 17اپریل کو یہ دکھا دیں کہ ہم مودی کو منہ توڑ جواب کیسے دے سکتے ہیں۔جلسہ سے قبل ازیں نوجوان کانگریسی قائد مسٹر اصغر چلبل نے اپنے خطاب میں کرناٹک کے متحدہ محاذ کے اعلان کا خیر مقدم کیا ہے جس میں اس نے کرناٹک کے 25لوک سبھا نشستوں کے لیے کانگریس کی تائید کرنے کا اعلان کیا ہے انھوں نے متحدہ محاذ کرناٹک کے اس اقدام کو دانشمندانہ اور وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ گذشتہ الیکشن میں بھی محاذ نے کانگریس کی حمایت کی تھی جس سے فرقپ پرست پارٹی کو اقتدار سے دور رکھنے میں مدد ملی تھی ۔جلسہ میں مسٹر عبدالرحیم مرچی،قدیر چونگے،الیاس سیٹھ باغبان،اجمل گولہ،حبیب روسہ،اعظم پٹیل،واحد علی ،صمد خان،نظر محمد بابا خان ،فیاض حسین،لال احمد،طاہر علی ،سجاد مانیال ،عزیز خرادی سینئر کانگریسی لیڈر،خسرو جاگیر دار،عادل سلیمان سیٹھ ،اور عظیم گولکنڈوی کے علاوہ ہزاروں کی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا