English   /   Kannada   /   Nawayathi

کشن گنج جڈیو میں بغاوت ، سید محمود اشرف نے دکھائی طاقت

share with us

انہوں نے کہا کہ ہار اور جیت کافیصلہ تو خدا کرتے ہیں میں نے دیکھا ہے کہ پورے علاقہ میں ہمارے چاہنے والوں میں زبردست غم وغصہ ہے۔میں قومی صدر شرد یادوجی کا احترام کرتا ہوں،وہ نیک اور اچھے انسان ہیں لیکن پارٹی میں ان کی نہیں چلتی ہے۔
گزشتہ انتخابات میں جڈیو سے ایم پی کے امیدوار سید محمود اشرف نے مزید کہاکہ ٹکٹ نہ ملنے پرلو گوں کو بہت دکھ ہوا ہے ۔کوچہ دھامن کی ایک بوڑھی عورت مجھے پکڑ رونے لگی اور کہنے لگی کہ بیٹا یہ کیا ہوگیا،اسی طرح پوٹھیہ ،ٹھاکر گنج،دیگل بینک اورکوچہ دھامن سمیت پورے علاقے کے لوگوں میں شدیدناراضگی ہے اور وہ گہرے غم و غصہ کا اظہارکررہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے لوگوں سے مشورہ کے لئے 72گھنٹوں کا وقت لیاہے ،اس کے بعد26؍تاریخ کوواضح کردوں گا کہ میں چناؤ لڑوں گا یا نہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میں کوئی ایسی غلطی نہیں کروں گاجس سے کشن گنج کی تاریخ میں میرا نام کالی سیاہی سے لکھاجائے۔ڈگروا کے شمشاد عالم نے دعوی کرتے ہوئے کہا کہ کشن گنج جنتا دل یو کی پوری یونٹ ان کے ساتھ ہے ۔تمام پارٹی لیڈران نتیش کمار کے فیصلے سے ناراض ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پارٹی ورکروں اور کارکنان کے جذبات کو محض سرجاپوری نہ ہونے کی بنیادپرنظرانداز کیا گیاہے۔این سی پی کے سینئر لیڈرزاہدالرحمن نے کہا کہ وزیر اعلی مسلمانوں کے سیاسی قاتل ہیں ،انہوں نے جمشید اشرف سے شروعات کرکے پرین امان اللہ اور مناظر حسین کے بعد محمود اشرف کا سیاسی قتل کیاہے۔کوچہ دھامن کے عطاء الرحمن نے اپنی ناراضگی کا اظہار ان الفاظ میں کیاکہ وزیراعلی نے اختر الایمان کو ٹکٹ دے کر اپنے پاؤں پر کلہاڑی ماری ہے۔اس موقع پرپوٹھیہ سے جڈیو کے لیڈرلکشمن سنگھ نے کہا کہ سیمانچل میں جڈیو کا کھاتہ بھی نہیں کھلے گا اورجڈیو کی شرمناک ہار ہوگی۔دیگل بینک کے شمشادنے ا فسوس اور غصہ کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ جڈیو نے ایک ایسے شخص کو ٹکٹ دیا ہے جو ہمیشہ وزیر اعلی سمیت جڈیو کے دیگر لیڈران وکارکنا ن کو گالیاں دیاکرتاتھا ،جڈیو کے لئے گندے الفاظ استعمال کرتا تھااور کہتا تھا کہ جوجنتادل یوکو ووٹ دے گا، اس کا نکاح ٹوٹ جائے گا۔منوج کمار پپو نے کہا کہ کشن گنج کے عوام بے وقوف نہیں ہیں، وہ سیاسی شعور کے حامل ہیں ، وہ ایسے مفاداور موقع پرست شخص کو ضرور سبق سکھائیں گے جو عوام کے جذبات سے کھیل کر اپنا مفاد حاصل کرنا چاہتاہے۔نتیش کمار کے غلط فیصلے سے ناراضگی کے سبب ہی میڈیا کی موجودگی میں بڑی تعداد میں لوگوں نے ’’وزیر اعلی نتیش کمار مرداباد ‘‘کے نعرے لگائے گئے ۔
کوچہ دھامن کے کمال انجم نے کہا کہ جڈیو نے اس وقت جس کو ٹکٹ دیا ہے وہ یہاں ہر طبقہ میں غیر مقبول اور متنازع ہے۔خاص طورپر علماء کا طبقہ اس لئے ان سے ناراض ہے کہ وہ علماء کے خلاف توہین آمیز باتیں کرتے رہے ہیںیہی وجہ ہے کہ اس بار کے الیکشن میں علماء ان کے خلاف بڑھ چڑھ کر لوگوں میں بیداری لانے میں مصروف ہوگئے ہیں۔نند کشور منڈل نے کہا کہ جڈیو نے اپنی پوزیشن خراب کرلی ،اس لئے کہ جس شخص کو ٹکٹ دیا گیا ہے ،اس کا چہرہ علاقہ میں ذات برادری اورمذہب کی عصبیت کے بارے میں مشہور ہے اور کئی موقعوں پر متنازع بیانات اور تقریریں اس بات کی گواہ ہیں۔سکندر حیات نے کہا کہ وہ ہمیشہ چرب زبانی اور اپنی چالاکی کو ہنرمندی کا ثبوت دیتے ہوئے موقع بہ موقع مفاد پرستی کا کام کرتے رہے ہیں۔اس کی سب سے بڑی مثال سیمانچل کے سینئر لیڈر الحاج تسلیم الدین صاحب جنہوں نے ان کو سڑک سے اٹھاکر اسمبلی تک پہنچانے میں ہر طرح سے ساتھ دیا اور ان کی پہچان کرائی لیکن آج بجائے ان کا احسان ماننے کے ان کی حیات میں ہی کہتے ہیں کہ تسلیم الدین نے کشن گنج میں کانٹوں کی کھیتی کی ہے۔ بائیسی کے بزرگ محمد خلیل نے کہاکہ کشن گنج پارلیمانی حلقہ کے جنتادل یو کے سینئر لیڈرسید محمد اشرف کو نظرانداز کرکے آخری وقت میں آر جے ڈی کو دغا دے کر جنتادل یو میں شامل ہونے والے تیز طرار لیڈر اخترالایمان کو ٹکٹ دئیے جانے پر وزیراعلی نتیش کمار پر پارٹی کے وفاداروں کو نظرانداز کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ جن لوگوں نے پارٹی کے لئے قربانیاں دیں ، انہیں نظراندازکئے جانے پر لوگوں کو گہرا صدمہ پہنچاہے ۔اس موقع پر شرکت کرنے والے کوچہ دھامن کے محمد عطاء اللہ،پروفیسر مختار عالم،سپریم کورٹ کے وکیل طارق انور،بلرام داس،اکرام رضوی،طاہر قادری،مولاناَ غلام مصطفیٰ نقشبندی کے علاوہ پورے علاقے سے ہزاروں کی تعدادمیں لوگ موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا