English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرین کی زد میں آکر اپنے دونوں پیراوردائیں ہاتھ سے محروم نوجوان محمد شکیل

share with us

تاکہ وہ محمد شکیل کے والدین تک اس رقم کو پہنچاسکیں ۔ مولانا مفتی غلام یزدانی اشاعتی ، مولانا عبدالرزاق ، مولانا فہیم الدین رشادی ، مولانا عزیر صاحب ، حافظ ذاکر کے علاوہ محمد شکیل کے دوست احباب میں محمدرفیق ، مقصودبھائی، سلیم بھائی میکانک ، عبدالرحمن ، نعمت بھائی ،اور محمد رسول وغیرہ اس موقع پر موجودتھے۔جناب عبدالقدیر سکریڑی شاہین ادارہ جات بید رنے بتایاکہ شاہین اسکول و کالج کے طلباء کو سماجی کاموں کی عادت آغاز ہی سے ڈال دی جاتی ہے۔ اڑیسہ کا سیلاب ہو، دہلی کا زلزلہ ، آسام کے فسادات ، یاپھر بھالکی تعلقہ ہی کی ایک کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کامعاملہ ، شاہین کے طلباء وطالبات نے اپنی پاکٹ منی سے انھیں مالی تعاون سابق میں دیاہے۔ہرسال شاہین کے طلباء وطالبات سردیوں میں فٹ پاتھ پر سونے والوں میں کمبل تقسیم کرتے ہیں ۔اورسرکاری دواخانہ پہنچ کر غریب مریضوں میں پھلوں کی تقسیم عمل میں آتی ہے۔ یقیناًایسے کاموں سے طلباء میں دوسروں سے ہمدردی کا جذبہ پید اہوتاہے۔ موصوف نے اپنے اسکول اور کالج کے طلباء کے بہتر رینک کے لئے دعا ؤں کی گذارش بھی کی ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل نماز جمعہ میں جامع مسجد بیدر سے 22760روپئے اور بھالکی مستقر سے 25000روپئے کی رقم جمع کرکے لڑکے کے وارثین کے حوالے کر دئے گئے ہیں ۔مزید رقم دینے کے خواہشمند مولانا غلام یزدانی ، یاپھر محمد خلیل مالک ممبئی دھماکہ سیل بیدر سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔ 

گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کے زیراہتمام ریاست بھر میں

4ڈسمبر سے 8ڈسمبر تک ’’وقار ۔ میرا حق ، میری ذمہ داری‘

بیدر:3ڈسمبر (فکروخبر/نامہ نگار)گرلز اسلامک آرگنائزیشن کرناٹکا کے زیراہتمام ریاست بھر میں 4ڈسمبر سے 8ڈسمبر تک ’’وقار ۔ میرا حق ، میری ذمہ داری‘‘ Dignity-my Rights ,my Responsibility\"کے عنوان سے دعوتی مہم منائی جارہی ہے۔ جس کامقصد عورت کی عزت ووقار سے متعلق اسلامی تعلیمات کو عام کرنا اور عورت کی عفت وپاکدامنی کے بارے میں سلگتے ایشوز سے متعلق شعور بیدار کرنا ہے۔ اس کے لئے سمپوزیم ، ضلعی کنونشن ، ٹی پارٹی ، کالج لیکچر ، انفرادی واجتماعی ملاقاتیں ہوں گی ۔ اسی کی ایک کڑی کے طورپر 4ڈسمبر بروز چہارشنبہ دوپہر 3بجے ، اُردوہال تعلیم صدیق شاہ بیدر میں مرکزی موضوع ’’وقار۔میراحق ، میری ذمہ داری ‘‘ کے تحت ایک سمپوزیم رکھاگیاہے۔ جس کی صدارت بہن قمرالنساء ریاستی سکریڑی جی آئی او کریں گی ۔ دیگر مہمان مقررین میں ڈاکٹر سالکہ کوثر، پروفیسر این ٹی گنگماں ، بی وی بی کالج بیدر، اور مس ثمینہ شامل ہیں ۔ تمام طالبات سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کی گذارش محمد معظم امیرمقامی جماعت اسلامی ہند بیدر نے کی ہے۔ 

دسمبر کو یوم سیاہ منایا جائے ۔۔ مسلم لیگ کی اپیل

گلبرگہ۔03دسمبر(فکروخبر/ذرائع )مولانامحمد نوح صدر انڈین یونین مسلم لیگ ضلع گلبرگہ و سابق چیرمن سٹی کارپوریشن گلبرگہ نے بابری مسجد کی 21ویں برسی کے موقع پر مسلمانوں سے 6دسمبر کو یوم سیاہ منانے اور پر امن جمہوری طریقہ سے احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے ۔ اُنہوں نے اپنے ایک اخباری بیان میں علاقہ حیدرآباد کرناٹک میں یوم سیاہ منانے ، کاروبار بند رکھنے، مکانوں دوکانوں پر سیاہ پرچم لہرانے بازوؤں پر سیاہ پٹیاں باندھنے اور جمہوری طریقہ سے مکمل پرامن احتجاج کرنے کی جمیع مسلمانوں سے پرزور اپیل کی ہے ۔ مولانا محمد نوح نے مزید کہا ہے کہ بابری مسجد کی حصول یابی تک مسلمانوں کو اپنا احتجاج اور بابری مسجد کی شہادت کے خلاف اپنے غم و غصہ کے اظہار کو جاری رکھنا چاہئے ۔ مولانا نوح نے اس پر سخت اظہار تاسف کیا ہے کہ بابری مسجد کی شہادت کے21سال مکمل ہونے کے باوجود ملزمین سزا نہیں ہوئی ہے ۔ قانون اور عدلیہ پر اعتماد کو بحال کرنے کے لئے نہ صرف بابری مسجد شہید کرنے والے ملزمین کو سخت سزائیں دی جانی چاہئے بلکہ بابری مسجد حق ملکیت مقدمہ کی سپریم کورٹ میں عاجلانہ یکسوئی ہونی چاہئے ۔ انصاف میں تاخیر از خود بڑی نا انصافی ہے ۔ مولانا محمد نوح نے مزید کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ گذشتہ 21سالوں سے گلبرگہ میں 6دسمبر کو مسلسل اور پر امن احتجاج منظم کرتی رہی ہے ۔ اس سال بھی انڈین یونین مسلم لیگ کی جانب سے احتجاج منظم کیا گیا ہے ۔6دسمبر بروز جمعہ 11بجے دن مسلم لیگ کے مرکزی دفتر سے موٹر سائیکل ریالی نکالی جائے گی ۔ جس میں انڈین یونین مسلم لیگ کے عہدیدران و کارکنان شریک ہوں گے ۔ ریالی کے منی ودھان سودھا پہنچنے پر ڈپٹی کمشنر کی معرفت صدرجمہوریہ ہند کو یادداشت پیش کی جائے گی ۔ مولانا محمد نوح نے وضاحت کی ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ کا 6دسمبر کو منظم کئے گئے کل جماعتی احتجاج و جلسہ سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ اُنہوں نے کہا ہے کہ انڈین یونین مسلم لیگ مسلمانوں کی نمائندہ سیاسی جماعت اور مسلمانوں کے اتحاد کی زبردست حامی ہے ۔ اُنہوں نے مسلمانوں سے انڈین یونین مسلم لیگ کے احتجاج میں شامل ہونے اور اپنے اتحاد کا بھر پور مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا