English   /   Kannada   /   Nawayathi

بندھے ہاتھ پیروں کے ساتھ 3.08کلومیٹر کی ریکارڈ توڑ تیراکی

share with us

کل صبح ٹھیک 7:37منٹ پر کھاروی نے بندھے ہاتھ پیروں سے سمندر میں چھلانگ لگائی اور ٹھیک 10-20بجے وہ ملپے بیچ پر پہنچ گئے۔ گنیس ورلڈ ریکارڈ لندن کے جانب سے اس تیراکی کے بعد پروین پاٹل نے اس بات کا تیقن دیا ہے کہ یہ گنیس بک میں ریکارڈ کیا جاچکا ہے۔ ابھی تک، بندھے ہاتھ پیر سے گنیس بک میں درج ریکارڈ کے مطابق 2کلومیٹر ہے۔مقابلے کے دوران کھاروی کو تیراکی جوتے پہننا ممنوع تھا جب کہ وہ تیراکی چشمے پہن سکتے تھے۔اس کی حفاظت کے لیے لائف بوٹ ہونے کے باوجود اس کو چھونے کی اجازت نہیں تھی، جزیرے سے ساحل تک تیرنے کی جگہ کو بھی مخصوص کیا گیا تھا، جگہ کو مخصوص کرنے کے لیے جی پی ایس (گلوبل پوزیشننگ سسٹم ) سے مدد لی گئی تھی۔ کھاروی کے اس فتح اور گنیس بک ریکارڈ پر ساحلی علاقے کے لوگوں میں مسرت پائی جارہی ہے ۔

بدنام زمانہ غنڈہ روی پوجاری کے نام پر تاجر کو دھمکی: ایک گرفتار

منگلور 02نومبر(فکروخبرنیوز ) بدنام زمانہ غنڈہ روی پوجاری کے نام پر شہر کے ایک تاجر کو دھمکی آمیز فون کرتے ہوئے جان کی دھمکی دینے والے ایک شخص کو بندرگاہ پولس تھانے کے افسران نے گرفتار کرلیا ہے ،ملزم کی شناخت اُلال کے اکرا کیرے کے مقیم شمس الدین (32)کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق بندرگاہ علاقے میں واقع بی بی اعلیٰ روڈ پر موجود موبائل فون دکان کا مالک فیاض اس معاملہ میں مفرور قرار دیا گیا ہے۔ فیاض او ر شمس الدین ا سے پہلے سعودیہ میں برسرروزگار تھے۔ واپسی پر شہر میں ہی موبائل فون کی دکان چلا رہے تھے۔ فیاض کی طبیعت اچانک خراب ہونے کی وجہ سے علاج کے لیے پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے قریب ہی واقع ایک ہارڈویر کی دکان کے مالک کو دونوں نے مل کر ہفتہ وصولی کا منصوبہ بنایا اور ہارڈویر دکان کے مالک بھرت بائی کو دھمکی آمیز فون کرکے روی پجاری کے نام پر رقم نہ دئے جانے کی صورت میں جان سے مارنے کی دھمکی دینا شروع کردی۔ بھرت کی جانب سے بندرگاہ پولس تھانے میں شکایت درج کرنے پر پولس افسران نے تحقیقات کرتے ہوئے 10لاکھ کا مطالبہ رکھتے ہوئے جان سے مارنے اور بچے کو اغوا کرنے کی دھمکی دینے والے شمس الدین کو گرفتار کرلیا ہے جب کہ فیاض ابھی تک فرار ہے ۔ 

راہگیر عورت کے ساتھ جنسی زیادتی کی کوشش : دو گرفتار

منگلور 02دسمبر (فکروخبرنیوز ) بائیک پر سوار دو افراد کی جانب سے ایک راہ گیرعورت کے ساتھ چھیڑ چھاڑ کرنے کے علاوہ اس کے ساتھ زیادتی کی کوشش کئے جانے کی واردات پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ کل رات پیش آیا ہے۔ ملزمین کی شناخت کپی تانیو اور ڈینور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ ایک نیوز ایجنسی میں کام کرنے والی عورت اپنی ملازمت کے بعد اپنے ہاسٹل کی جانب جارہی تھی کہ قریب نو بجے بیدور کے سائنٹ آگنیس کالج کے قریب بائیک سوار وں نے اس کو روک لیا۔ اور پھر چھیڑخانی شروع کردی،بائیک سواروں کی حرکت کو دیکھ کر عورت زو ر سے چلانے لگی تو عوام نے شور سن کر عورت کی مدد کے لیے پہنچے اور پھر بائیک سواروں کو پکڑ کر خوب پٹائی کی اور پولس کے حوالے کیا۔ کدری پولس تھانے میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا