English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرضہ کا بوجھ اورحکومت کی جانب سے قابلِ قبول معاوضہ نہ دئے جانے کی شکایت

share with us

اور ریاست کے کئی مسائل کو لے کر بحث و مباحثہ اپنے عروج ہے ، اسی دوران کل صبح سے سورنا سودھا کے سامنے شہر ومضافات کا کسان طبقہ اپنے مطالبوں کو لے کر اور گنا کے کاشت کا صحیح معاوضہ حکومت کی جانب سے دئے جانے کی مانگ کو لے کر احتجاج کررہا تھا،۔ احتجاجی لوگوں سے مخاطب کر ہوکر مہلوک کسان نے بھی اپنا غصہ اُتار کانگریس حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ سدارامیا کے خلاف نازیبا الفاظ استعمال کرنے لگا۔ یہ دیکھ کر پولس افسران نے نہ صرف اس کو بیان کرنے سے روکا بلکہ اس کو اسٹیج سے نیچے اُتارلائے۔ اس کے تھوڑی ہی دیر بعد کسان نے کیڑامار دوائی کھالیا، لوگوں نے اس کی حالت دیکھ کر قریبی اسپتال میں داخل کرنے کی کوشش کی مگر علاج بے سود ہونے کی وجہ سے کسان ہلاک ہوگیا ہے۔اس کی شناخت رائے باغ تعلقہ کے کنکا ناڈی دیہات ، وٹھل اربھاوی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ یہ اپنے اولاد کی شادی کے لئے قرضہ کئے ہوئے تھا۔ گنے کی کاشت پر سرکاری معاوضہ میں کمی اور ایک شوگر فیکٹری سے ان کے بقایاجات حاصل نہ ہونے کی وجہ سے وہ قرضہ نہیں ادا کرپائے تھے۔ اس کی ہلاکت کے بعد وزیرِ اعلیٰ اور دیگر وزراء نے دیدار کرتے ہوئے یقین دلایا ہے کہ کسانوں کو سہولت فراہم کرنے والے منصوبوں پر غور کیا جائے گا جب کہ اپوزیشن نے سدارامیا سے استعفیٰ کی مانگ کی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا