English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایک شاگرد 6اُستاد : دھارواڈ ضلع انسٹی ٹیوٹ تعلیمی ادارے کی زبوں حالی

share with us

جب کہ ایک طالبِ علم منتقل ہوکرگلبرگہ میں داخلہ لے لیا۔ ایک نے ڈگری کو ہی خیرباد کہا۔ایک اور طالب علم جس کا نام کامبلے ہے اکیلا رہ گیا۔ ایک افسرکا کہنا ہے کہ ہم نے کوشش کی کہ اس کو خواتین کے ٹریننگ سنٹر میں بھجوادیں مگر اُصول اس کے مخالف ہونے کی وجہ سے ایسا نہیں کرپائے۔ ان کا ماننا ہے کہ اب طلباء ڈی ایڈکورس میں دلچسپی نہیں رکھتے، یہ پہلا سال ہے جس میں یہ اس کورس کا گراف نیچے آگیا ہے۔ ٹریننگ سنٹر میں ایک اکیلا طالبِ علم ہونے کی وجہ سے ہاسٹل کا بھی براحال ہے۔ 

زندگی اجیرن : میاں بیوی نے کنویں میں کود کرخودکشی کرلی 

اُڈپی 12نومبر (فکروخبرنیوز ) غربت وافلاس اور زندگی کی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلئے جانے کی واردات میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ، حالیہ تازہ واردات کے مطابق اُڈپی تعلقہ کے نیجر دیہات سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کنویں کود کرخودکشی کرلئے جانے کی واردات کل دوپہر میں پیش آئی ہے۔ اطلاع کے مطابق مہلوک میاں بیوی کی شناخت رتنا کر نائک (50) اور پدماوتی(45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ کل دوپہر میں اچانک کچھ گھریلو معاملات سے پریشان ہوکر دونوں غائب ہوگئے تو گھر والے چھان بین کرنا شروع کیا ۔ بالآخر آج صبح د ونوں کی لاشیں کنویں میں تیرتے ہوئی ملی ہیں۔ ملپے پولس تھانے میں کیس درج کرلیا گیا ہے۔ یہ دونوں مزدوری کیا کرتے تھے ، اور سنیل او سنیتا نامی دو اولاد بھی موجود ہے۔ لڑکی سنیتا کی منگنی ہوکر اگلے سال جنوری کے ماہ میں شادی کی تاریخ طئے ہوئی تھی۔ پولس نے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Suicide-001

منشیات ڈیلرس کو عدالت میں ضمانت مل گئی 

کنداپور 12نومبر (فکروخبرنیوز ) منشیات کی خریدوفروخت کرتے ہوئے پولس کے ہاتھوں گرفتار ہوئے دو ملزموں کو ضلع عدالت نے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ اطلاع کے مطابق سدھیر ہیگڈے جو کہ کنداپور کے کھاروی کیرے سے تعلق ررکھتا ہے ، اور بھٹکل تعلقہ کے شرالی سے تعلق رکھنے والا دیواکر دیوڈگا 18اپریل کو ہیماڈی جویل پارک ہوٹل کے روم نمبر 201میں منشیات (ڈرگ) فروخت کرتے ہوئے دھر لئے گئے تھے۔گرفتاری کے بعد تحقیقات کے لئے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کے افسران مزید کھو ج کررہے تھے۔اس منشیات کے ڈیلر ریکٹ میں کنداپور کے کئی افراد کے شامل ہونے کے امکانات ظاہر کئے جارہے تھے۔ اسی بیچ پورے سات مہینے کے بعد ملزموں کی جانب سے دعویٰ کررہے وکیل روی کرن مرڈیشور ملزموں کو ضمانت پر رہائی دلانے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔ 

DSCN0111

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا