English   /   Kannada   /   Nawayathi

نریندر مودی جھوٹ کی کھیتی کرنے میں ماہر ہیں : نتیش

share with us

پٹنہ کے ایک اے کے راستے میں واقع وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر منعقد عوام دربار کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے نتیش نے یہ تبصرہ کیا. پٹنہ میں منعقد بی جے پی کی ہنکار ریلی کے دوران مجرمانہ طور پر سیکورٹی کو نظر انداز کئے جانے کی وجہ سے وہاں دھماکے ہونے کے تعلق سی مودی کے بیان پر جوابی حملہ کرتے ہوئے نتیش نے کہا کہ ریلی کے دوران جو سلسلہ وار دھماکے ہوئے وہ بہت ہی قابل مذمت ہے پر دہشت گردوں نے دھماکے نہیں کئے ہوتے تو وہ ریلی فلاپ تھی.انہوں نے کہا کہ اس ریلی کے بارے میں تو ایسا دعوی کیا جا رہا تھا کہ بھیڑ کے معاملے میں ریلی عالمی ریکارڈ توڑ دے گی. انہوں نے ریلی میں بہت کم لوگوں کے آنے کا دعوی کرتے ہوئے کہا کہ پٹنہ باشندوں کی بھی اس ریلی میں کم موجودگی تھی. آدھا گاندھی میدان تو مکمل خالی تھا اور باقی آدھے کا بھی دو تہائی حصہ خالی تھا.پٹنہ میں ہوئے سلسلہ وار دھماکے پر مودی نے بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار کی تنقید کرتے ہوئے انہیں بے حسی بتایا تھا .

عام آدمی پارٹی : غیر ملکی چندے کے ذرائع کی جانچ ہوگی : شندے

نئی دہلی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )مرکزی وزیر سشیل کمار شندے نے پیر کو کہا کہ حکومت عام آدمی پارٹی ( اے پی پی) کو بیرون ملک سے حاصل چندے کے سریت کی تحقیقات کر رہی ہے.شندے نے کہا ،\'\' ہمیں ’’آپ‘‘ کو بیرون ملک سے فنڈز ملنے کی شکایت ملی ہے اور ہم اس کی تفتیش کر رہے ہیں. جانچ میں وقت لگتا ہے اور ہم دولت کے ذریعہ کا پتہ لگا رہے ہیں.\'\'ادھر وزیر اعلی کے عہدے کے امیدوار اروند کیجریوال نے کہا کہ کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی ) کے فنڈ کی بھی جانچ ہونی چاہئے.لیڈر کمار وشواس نے حکومت کو چیلنج دیا ہے کہ وہ انہیں مجرم ثابت کرکے دکھائے. انہوں نے کہا ،\'\' ہمارے خلاف الزام لگانے کا کوئی بنیاد نہیں ہے. میں کانگریس اور بی جے پی دونوں کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ ہمیں مجرم ثابت کرے ہمیں ساری دولت شفاف طریقے سے ملے ہیں. دونوں پارٹیاں ہم سے ڈری ہوئی ہیں.\'\'

دہلی سمیت پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات 
چناؤ کمیشن نے Exitپول پر پابندی لگا دی

نئی دہلی ۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )چناؤ کمیشن نے آج سے 4دسمبر تک ان پانچ ریاستوں میں Exitپول شائع کرنے اور انہیں عام کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جہاں انتخابات ہونے والے ہیں۔ذرائع کے مطابق کمیشن نے یہ احکامات چھتیس گڑھ، مدھیہ پردیش، میزورم، راجستھان اور ملک کی راجدھانی دہلی کے چیف الیکٹورل آفیسروں کو بھیج دئے ہیں۔ ایگزٹ پو پر یہ پابندی 11نومبر صبح7بجے سے4دسمبر کو ہونے والے دہلی انتخابات کے اختتام تک عائد رہیں گے۔یو این این کے مطابق پارلیمانی انتخابات سے قبل پانچ ریاستوں میں اسمبلی انتخابات کو کافی اہمیت دی جا رہی ہے اور تمام پارٹیاں اپنی جیت یقینی بنانے کے لیے زبردست کوششیں کر رہی ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس بار کیجروال کی پارٹی عام آدمی پارٹی بھی انتخابات میں حصہ لے رہی ہے جس کے باعث دہلی کے انتخابات کافی دلچسپ رہنے کی توقع ظاہر کی جا رہی ہے۔ 

سی بی آئی کے قیام کو غیر آئینی قرار دینے کا معاملہ
سپریم کورٹ نے اہم فیصلے کو التوا میں رکھا

نئی دہلی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )سپریم کورٹ نے گوہاٹی ہائی کورٹ کے اس اہم فیصلے کو فی الحال التوا میں رکھا ہے جس میں سی بی آئی (سینٹرل بیورو آف ایجنسی) کے قیام کو غیر آئینی قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق عدالت عالیہ ہائی کورٹ کے فیصلے پر اس وقت حکم امتناعی جاری کیا جب مرکز نے اس کو چیلنج کیا۔ چیف جسٹس سی ستیا شیوم اور جسٹس رنگنا دیسائی پر مشتمل بینچ نے یہ حکم امتناعی جاری کیا۔ذرائع کے مطابق جہاں گوہاٹی ہائی کورٹ کے فیصلے کو اہم قرار دیا جا رہا ہے وہیں سپریم کورٹ کی طرف سے فیصلے کو التوا میں رکھنے کو بھی اہمیت دی جا رہی ہے۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ سی بی آئی ایجنسی پر وقتاً فوقتاً مختلف سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ 

لال کرشن ایڈوانی کی جانب سے پنڈت جواہر لال نہرو کو تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری 

نئی دہلی۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع ) ہندوستان کے سابق وزیر اعظم کو سردار پٹیل کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنانے کا سلسلہ برابر جاری تازہ بیان میں لال کرشن ایڈوانی نے کہاکہ حیدر آباد اور کشمیر کے بارے میں اس وقت کے وزیر داخلہ اور وزیر اعظم کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات موجود تھے آنجہانی وزیر اعظم حیدر آباد کو بھی بھارت میں شامل کرنے سے اعتراض کر رہا تھا جس کی سردار پٹیل نے بھر پور مزاحمت کی ۔ذرائع کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن ایڈوانی کی جانب سے بھارت کے پہلے وزیر اعظم آنجہانی پنڈت جواہر لال نہرو کو تنقید کا نشانے بنانے کا سلسلہ برابر جاری ہے ۔ اپنے ایک تازہ بیان میں لال کرشن ایڈوانی نے کہاکہ ’’اوپریشن پولو‘‘ کے تحت بھار ت کے فوج کو حیدر آباد کی طرف کوچ کرنے کے احکامات اس وقت لئے گئے جب حیدر آباد کی نظامی حکومت کے کئی ذمہ دار پاکستان سے مدد حاصل کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے تھے جہاں سے انہوں نے بھاری مقدار میں رقومات حاصل کرکے بھارت کی سرکار کو پہنچانے کی کوشش کی تھی ۔ لال کرشن ایڈوانی نے اپنے بیان میں کہا کہ آنجہانی پنڈ ت جواہر لال نہرو نے کشمیر اور حیدر آباد کے بارے میں اپنے وزیر داخلہ کو ’’کیمونسٹ ‘‘ کا خطاب دینے سے بھی گریز نہیں کیا تاہم حیدر آباد کو بھارت میں شامل کرتے وقت میٹنگ کے دوران سردار پٹیل غصے پر قابو نہ پا سکے اور میٹنگ کے کمرے سے باہر چلے گئے اور حیدر آباد کو بھارت میں شامل کرنے کیلئے فوج روانہ کر دی ۔ ایڈوانی نے کہاکہ میں ذاتی طو رپر بھارت کے پہلے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ نہیں بناتا ہوں بلکہ اس وقت وزیر اعظم کے دفتر میں تعینات ایک آئی اے ایس ایم کے نائر نے ایک کتاب ’’دی سٹوری آف دی ارا ‘‘ میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ حید ر آباد کی نظامی حکومت کے چند عہدیدار پاکستان سے مدد حاصل کرنے کیلئے کراچی پہنچ گئے تھے جہاں سے انہوں نے رقومات حاصل کیں جو انہیں بھارت کی حکومت کو دینے تھے اور کشمیر میں فوج اتارنے سے قبل آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو اور سردار پٹیل کے درمیان شدید نوعیت کے اختلافات تھے اور سردار پٹیل نے آنجہانی وزیر اعظم سے صاف طور پر کہا کہ انہیں کشمیر اور حیدر آباد چاہئے کہ نہیں کیا وہ بھارت کے بجائے کسی دوسرے ملک کو دینے کیلئے رضا مند ہیں اس دوران دونوں کے درمیان اختلافات پیدا ہو گئے اور سردار پٹیل نے ایک دفعہ پھر آنجہانی وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے کہا کہ کشمیر اور حیدر آباد کے بارے میں وہ اپنا فیصلہ کریں کہ وہ بھارت میں شامل ہونگے کہ نہیں فوج ان جگہوں پر اتاری جائے یا نہیں اگر چہ پنڈت جواہر لال نہرو نے مزید کچھ کہنے کی کوشش کی تاہم سردار پٹیل نے اس وقت کے فوجی سربراہ سے مخاطب ہو تے ہوئے کہا کہ انتظار کس بات کا کشمیر اور حیدر آباد میں فوج اتاری جائے اورا نہیں بھارت میں شامل کرنے کیلئے کاروائی عمل میں لائی جائے

بارہ سالہ لڑکے پر تیندوے کا حملہ: حالت نازک

سرینگر۔11نومبر(فکروخبر/ذرائع )جنگلی جانوروں کے حملوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ بدستور جاری کپواڑہ میں 12سالہ لڑکے کو مقامی لوگوں نے تیندوے کے پنجوں سے آزاد کردیا، سرحدی ضلع کپواڑہ کے زنگل فورسز کیمپ میں ایک اہلکار کرنٹ لگنے کے باعث جھلس جانے کے نتیجے میں دم توڑ بیٹھاجبکہ سنگم بجبہاڑہ میں عدم شناخت لاش برآمد ۔یو این این کے مطابق سرحدی ضلع کپواڑہ میں آدم خور تیندوے نے بارہ سالہ لڑکے جس کی شناخت رائیس احمد کے بطور ہوئی ہے گھیسٹ کر جنگل کی طرف لیجانے کی کوشش کی اس دوران مذکورہ لڑکے کی چیخ و پکار سے لوگ اپنے گھروں سے باہر آئے اور انہوں نے مذکورہ بارہ سالہ لڑکے کو تیندوے کے پنجوں سے آزاد کیا ۔ جنگلی جانوروں کے بڑھتے ہوئے حملوں پر لوگوں نے فکر وتشویش کا اظہار کیا ۔ ادھر سرحدی ضلع کپواڑہ میں قائم کئے گئے زانگل فورسز کیمپ میں اس وقت سنسنی اور خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا جب ایک فوجی اہلکار بجلی کرنٹ لگنے سے جھلس گیا اور اسے علاج ومعالجہ کیلئے اسپتال پہنچانے کی کوشش کی گئی تاہم ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ادھر سنگم بجبہاڑہ میں پولیس نے 35سے 40سال کے شخص کی عدم شناخت لاش برآمد کی ، پولیس نے کیس درج کرکے لاش کی شناخت کیلئے کاروائی شروع کردی ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا