English   /   Kannada   /   Nawayathi

راحت کیمپ میں عصمت دری سے انسانیت تارتار(مزید اہم قومی خبریں)

share with us

مگر فرقہ پرست عناصرجب چاہتے ہیں مسلمانوں کے خون سے ہولی کھیل لیتے ہیں،انہوں نے کہاکہ راحتی کیمپ میں پناہ گزیں افرادقابل رحم ہیں ،مگر شرپسندوں نے عصمت دری کرکے انسانیت کوشرمسارتوکیاہی ،ساتھ ہی ساتھ حکومت کے نظم ونسق پر سوال کھڑا کیا ہے ،فیضی نے کہا کہ وقفہ وقفہ سے مظفرنگر میں شرپسندوں کا بے لگام ہوناریاستی نظم ونسق کے لئے خطرہ ہے ، انہوں نے مظفر نگرمیں ہوئی عصمت دری کے معاملہ پر ا ن لوگوں سے بھی سوال کیا ہے ،جو دہلی اجتماعی عصمت دری کے موقع پر زمین وآسمان ایک کئے تھے ، انہوں نے کہا کہ ایسے لوگ کہاں ہیں، وہ اس معاملہ پر ہنگامہ کیوں نہیں کررہے ہیں،متاثرہ کو انصاف دلانے کے لئے گوہارکیوں نہیں لگارہے ہیں، فیضی نے ریاستی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہاکہ جب حکومت مسلمانوں کے تحفظ کے لئے پابندعہدہے تو کیوں وقفہ وقفہ سے فرقہ پرست سامنے آکرمسلمانوں کوہراساں کرتے ہیں، فیضی نے مظفرنگر میں بھڑکے دوبارہ فساد کاذکرکرتے ہوئے کہاکہ اگرپولس مستعدی دکھاتی تو ایساواقعہ رونمانہیں ہوتا، مگر پولس خاموش تماشائی بنی رہی ،خودریاست کے ایک سینئر افسر نے ایک انٹرویوں میں کہاکہ مظفرنگر کی پولس سست ہے، ا س لئے مظفرنگر میں دوبارہ فسادرونما ہوا ، اس اعتراف کے باوجودبھی ریاستی حکومت ایسے پولس والوں کوکیوں سزانہیں دیتی ہے ،انہوں نے کہاکہ جب تک حکومت ڈھلمل یقین رہے گی،اسوقت تک انسانیت شرمسار ہوتی رہے گی، انہوں نے سماجوادی پارٹی کو متنبہ کیاکہ حالات کاجائزہ لے کر مناسب کارروائی کرے ، ورنہ حکومت کیلئے آنے والے دن خطرناک ہوسکتے ہیں۔ فیضی نے کہا کہ جتنی بڑی تباہی مظفرنگر میں ہوئی،اتنی بڑی شایدآزاد ہندوستان کی تاریخ میں کسی ایک ضلع میں نہیں ہوئی ہے ، انہوں نے کہاکہ ہمارے مذہنی لیڈران بھی نہ جانے کیوں مظفرنگر فسادات پر کھل کر سامنے نہیں آرہے ہیں ، انہو ں نے پورے ملک کے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوپی حکومت پرزور ڈالے ،تاکہ وہاں کے باشندوں کو سکون کی زندگی نصیب ہوسکے۔ فیضی نے کہاکہ گذشتہ چنددنوں میں سماجوادی پارٹی نے مسلمانوں کے تعلق سے جو کرداراداکیاہے ،وہ سراسر مسلم دشمنی پرمبنی ہے ، انہوں نے کہا کہ مسلمانوں کو آئندہ عام انتخابات میں سماجوادی پارٹی کوسبق سکھاناچاہئے۔ 

امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ کی قدر مزید 12 پیسے گر گئی 

ممبئی ۔ 5 نومبر (فکروخبر/ذرائع) امریکی ڈالر کے مقابلے میں بھارتی روپیہ کی قدر مزید 12 پیسے گر گئی۔ منگل کو بھارت کے انٹر بینک فارن ایکسچینج مارکیٹ میں بھارتی روپیہ کی قدر امریکی ڈالر کے مقابلے میں گر کر 61.86 روپے ہوگئی۔ فوریکس ڈیلرز کے مطابق بھارتی روپیہ کی قدر میں مزید 12 پیسے کمی آئی ہے۔ درآمد کنندگان کی طرف سے امریکی ڈالر کی بڑھتی ہوئی طلب نے روپیہ کی قدر کو مزید گرایا ہے۔ گزشتہ جمعہ کو کاروباری ہفتے کے آخری روز روپیہ کی قدر 29 پیسے گر کر 61.74 پر آگئی تھی جبکہ پیر کو بھارتی مارکیٹس دیوالی کے تہوار کی وجہ سے تعطیل پر بند تھیں۔ دریں اثناء منگل کو بھارت کا بنچ مارک سنسکس انڈکس بی ایس ای میں 105.89 پوائنٹس سے 0.49 فیصد کمی آئی۔

بھارت کی بینک یونینز کی ملک گیر ہڑتال کی دھمکی 

نئی دہلی ۔ 5 نومبر (فکروخبر/ذرائع) بھارت کی بینک یونینز نے تنخواہوں میں اضافے کے مطالبہ کو مسترد کئے جانے کی صورت ملک گیر ہڑتال کی دھمکی دیدی۔ نئی دہلی میں انڈین بینکس ایسوسی ایشن اور بینک ایمپلائز کے درمیان ہونے والے اجلاس میں بینک ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے کسی اتفاق رائے پر نہ پہنچا جا سکا۔ بینک یونینز کے مطابق انہوں نے مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کا مطالبہ بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کی طرف سے ساتویں پے کمیشن کی منظوری کے تحت کیا ہے۔ پے کمیشن کے ذریعے 80 لاکھ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی گئی تھی۔ انہوں نے کہاکہ مطالبات منظور نہ ہونے کی صورت مستقبل قریب میں ہڑتال کی جا سکتی ہے۔ مزکورہ یونینز 26 پبلک سیکٹر بینکوں کی نمائندہ ہیں۔

کنٹرول لائن پر کشیدگی کے بیچ ہندوستان او رپاکستان کے درمیان میزائل دوڑ میں شدت 
پاکستان نے حتف 9نصر کا کامیاب تجربہ کیا، ہندوستان کا پہلا مریخ مشن بھی کامیاب

نئی دہلی۔05نومبر(فکروخبر/ذرائع )ہندوستان اور پاکستان کے درمیان جہاں کنٹرول لائن پر کشیدگی اور تناؤ کا ماحول پایا جا رہا ہے وہیں دونوں ملک برابر میزائل اور نیو کلیائی صلاحیت کو بڑھانے کی دوڑ میں لگے نظر آرہے ہیں۔ یو این این کے مطابق جہاں ہندوستان نے آج اپنا پہلا مریخ مشن کامیابی کے ساتھ روانہ کیا وہیں پاکستان نے آج حتف 9نصر میزائل کا کامیاب تجربہ کر کے ہلچل مچا دی جب کہ اس کاروائی کے وقت پاکستان کے فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے۔ ذرائع کے مطابق ہندوستان اور پاکستان کے درمیان میزائلوں کی دوڑ میں مسلسل شدت آتی جا رہی ہے اور اس بیچ ہندوستان کی طرف سے اگنی دو میزائل تجربے کے بعد ہندوستان نے آج اپنا پہلا ’’مریخ مشن PSLV-25‘‘ کامیابی کے ساتھ خلائی سینٹر شری ہری کوٹا آندھرا پردیش سے سیٹلائٹ سے داغا جو کامیاب رہا۔ جس پر سائنسدانوں نے زبردست خوشی کا اظہار کیا۔ ISROسے وابستہ سائنسدانوں نے مریخ مشن کی کامیابی پر ایک دوسرے کو مبارک باد دی اس بیچ صدر جمہوریہ اور وزیر اعظم نے بھی اس اہم کامیابی پر سائنسدانوں کو مبارک باد دی۔دریں اثناء یو این این کے مطابق آج ہی پاکستان نے حتف 9نصر کا کامیاب تجربہ کیا۔ جو 60کلو میٹر تک کامیابی کے ساتھ مار کر سکتا ہے۔ جب کہ حتف9نصر ہر قسم کا واقر ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ تقریب پر فوجی سربراہ جنرل اشفاق پرویز کیانی بھی موجود تھے جنہوں نے پاکستانی سائنسدانوں کو اس کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ وزیر اعظم نواز شریف نے بھی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ سائنسدانوں نے ملک کا نام پھر روشن کیا۔ یو این این کے مطابق چند ماہ قبل ہی پرتھوی دو میزائل کا اڑیسہ کے ساحل چاندی پور میں کامیاب تجربہ کیا جب کہ ہندو پاک دونوں ملکوں کے درمیان میزائل تجربے کی بے لگام دوڑ پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ نئی دہلی میں دفاعی حکام نے بتایا کہ میزائل کے کامیاب تجربے سے ہندوستان کی دفاعی پوزیشن مزید مستحکم ہو گی۔ گزشتہ کئی برسوں سے ہندوستان اور پاکستان مسلسل وقفے وقفے سے میزائل تجربے کرتے آئے ہیں۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل سال 2012میں دونوں ملکوں کے درمیان میزائل تجربوں کی زبردست دوڑ لگ گئی جس پر بین الاقوامی سطح پر تشویش کا اظہار کیا گیا جب کہ حال ہی میں نئی دہلی میں میزائل تجربوں اور نیو کلیائی ہتھیاروں پر بات چیت کی گئی لیکن اس کے باوجود میزائلوں کو دوڑ جاری ہے۔ پاکستان نے جہاں شاہین اور حتف سیریز کے تحت میزائل تجربے کئے وہیں ہندوستان نے پرتھوی اور برہموس نامی میزائل تجربے کر کے دفاعی اور سیاسی میدانوں میں ہلچل مچا دی۔ ان میزائلوں میں کئی میزائل نیو کلیائی ہتھیار بھی آسانی سے ایک جگہ سے دوسری جگہ لے سکتے ہیں۔چنانچہ جہاں آج ہندوستان نے مریخ کا پہلا مشن کامیابی کے ساتھ شروع کیا وہیں پاکستان نے ایک اور میزائل تجربہ کیا جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ دونوں ملک اپنی دفاعی پوزیشن لگاتار مستحکم کر رہے ہیں۔ 

احتجاجی مظاہروں کے دوران اس سال 1010 افراد کو گرفتار کر لیا گیا

سرینگر۔05نومبر(فکروخبر/ذرائع )ریاستی سرکار کے مطابق اس سال اکتوبر تک مختلف واقعات کے دوران یک ہزار سے زیادہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے جب کہ اس بیچ سنگ بازی کے 468واقعات پیش آئے جس دوران پولیس اور سیکورٹی فورسز سے وابستہ1440اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ یو این این کے مطابق ریاستی سرکار نے مختلف واقعات سے متعلق جو اعداد وشمار پیش کئے ہیں ان کے مطابق کشمیر وادی میں اس سال یکم جنوری سے 12اکتوبر تک1010افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ جب کہ موجودہ سال ، سال 2008-10کے مقابلے میں پرامن رہا۔ اعداد وشمار کے مطابق مختلف واقعات کے دوران احتجاج کے بیچ 83شہری زخمی ہو گئے۔ یو این این کے مطابق اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ وادی میں اس عرصے کے دوران مجموعی طور سنگ بازی کے 468واقعات پیش آئے ۔ یہ بات قابل ذکر ہے کہ اس سال ریاستی اسمبلی میں ریاست کے وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا جولائی تک 52افراد کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا ہے۔ عمر عبداللہنے یہ بھی بتایا تھا کہ سال 2009سے جولائی 2013تک 1257افراد کو ایکٹ کے تحت گرفتار کر لیا گیا جب 448افراد کو حراست میں لیا گیا۔ یو این این مانیٹرنگ کے مطابق سال 2010میں وادی بھر میں بڑے پیمانے پر ہند مخالف احتجاج کی لہر چلی جس دوران تقریباً 120افراد جان بحق ہو گئے۔

تمام ریاستوں کو پانچ کلو وزنی کیس سلینڈر فراہم کرنے کا اعلان 
مرکزی سرکار کا تازہ فیصلہ، صارفین کو ملے گی راحت 

نئی دہلی۔05نومبر(فکروخبر/ذرائع )مرکزی سرکار نے چار بڑے شہروں کو 5 کلو وزنی گیس سلینڈر فراہم کرنے کے بعد ملک بھر کی تمام ریاستوں کو اس دائرے میں لانے کا اعلان کیا ہے۔ یو این این کے مطابق مرکزی سرکار نے ایک اہم فیصلے میں جموں وکشمیر سمیت تمام ریاستوں کو پانچ کلو وزنی گیس سلینڈر فراہم کرنے کو منظوری دے دی ہے۔ پہلے اس سکیم کے تحت ملک کے چار بڑے شہروں دہلی، کولکتہ، چنئی اور ممبئی کو لانے کا فیصلہ کیا گیا تھا تاہم اب یہ سلسلہ تمام ریاستوں میں شروع کر دیا جائے گا۔تاہم یو این این کے مطابق دہلی سمیت ملک کی پانچ ریاستوں جہاں اسمبلی انتخابات ہونے جا رہے ہیں میں یہ سکیم فی الحال روک دی گئی ہے۔ ادھر سرکاری ذرائع نے بتایا کہ پانچ کلو گیس سلینڈر فراہم ہو جانے سے عام صارفین کےعلاوہ ہوسٹلوں میں مقیم طلبہ کو کافی راحت ملے گی۔

 شری ہری کوٹاسے شروع ہوا مریخ کا سفر

شری ہری کوٹا۔05نومبر(فکروخبر/ذرائع) بھارت کی اہم خلائی ایجنسی اسرو کے تاریخی مریخ مہم کی شروعات اس وقت ہو گئی جب 2 بجکر 28 منٹ پر مگل?ان شروع ہو گیا. اسرو کے 44 سال کے طویل تاریخ میں پہلی بار زمین کے پربھاو?شیتر کے باہر کوئی مہم شروع ہوا ہے.اس سے پہلے چنئی سے 100 کلومیٹر دور ستیش دھون خلائی مرکز کے مہم کنٹرول پینل میں کافی چہل ۔ پہل ہے. یہاں سائنسی مریخ پر بھارت کے پہلے مہم کے آغاز کے لئے ?اٹڈان ٹا?م ( الٹی گنتی) پر نظر بنائے ہوئے ہیں.بھارتی خلائی تحقیق تنظیم نے بتایا کہ ?اٹڈان عام طور پر آگے بڑھ رہا ہے. تمام سسٹم کو صبح 6 بجکر 8 منٹ پر آخری ساڑھے آٹھ گھنٹے کے ?اٹڈان کے لئے شروع کر دیا گیا ہے.اسرو کے ذرائع نے کہا کہ 44.4 میٹر طویل راکٹ کو پردہ ڈالنے والا 76 میٹر طویل موبائل سروس ٹاور آغاز کے لیے تقریبا 150 میٹر کے فاصلے پر اتار لیا گیا ہے. 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا