English   /   Kannada   /   Nawayathi

شادی بھاگیہ اسکیم کی مخالفت سے یڈی یورپا کا فرقہ وارانہ چہرہ بے نقاب

share with us

جو لوگ آر ایس ایس کے تربیت یافتہ ہوتے ہیں وہ کبھی سیکولر نہیں بن سکتے۔ حیدرعلی باغبان نے مزید کہا ہے کہ مسلم لڑکیوں کے لئے لوگو کی گئی ایک معمولی اسکیم یڈی یورپا برداشت نہیں کرپارہے ہیں اور مطالبہ کر رہے ہیں کہ یہ اسکیم تمام طبقات اور مذاہب کے ماننے والوں کے لئے ہونی چاہیے۔لیکن کیا یڈی یورپا یہ مطالبہ کرنے کا اخلاقی جواز رکھتے ہیں ؟ جب وہ ریاست کے چیف منسٹر تھے تو اُنہوں نے مٹھوں اور منادر اور ہندو اداروں کو کروڑہا روپیوں کی امداد مہیا کی اُن کے بعد آنے والے بی جے پی کے دونوں چیف منسٹروں نے بھی مٹھو ں اور منادر کو کروڑو ں روپیوں کی امداد جاری رکھی۔ لیکن اُس وقت یڈی یورپا کو یہ خیال نہیں آیا کہ دیگر مذاہب کی عبادت گاہوں کو بھی امداد دی جانی چاہئے جس نے خود اپنے دورِ اقتدار میں تنگ نظری اور فرقہ پرستی کا ثبوت دیا وہ آج سماج کے تمام طبقات کی فلاح کے لئے نمائندگی کا دعویٰ کرے تو اس سے بڑھ کر مذاق اور کیا ہوسکتا ہے حیدرعلی باغبان نے مزید کہا ہے کہ مسلمان اس ملک کے برابر کے شہر ی ہیں اور سرکاری اسکیمات و مراعات اور امداد میں اُنہیں بھی مساویانہ حقوق ملنے چاہئے ریاست میں کانگریس آئی حکومت کر برسر اقتدار لانے میں مسلمانوں نے اہم رول ادا کیا ہے ۔ کانگریس آئی حکومت کو چاہئے کہ اُس میں مسلمانوں سے انتخابی منشور میں جو وعدے کئے تھے اُنہیں فوری طور پر روبہ عمل لائے حیدرعلی باغبان نے شادی بھاگیہ اسکیم لوگو کرنے کے لئے چیف منسٹر سدرامیا اور وزیر اقلیتی بہبود وقف و حج الحاج قمرالاسلام کی بھی بھر پور ستائش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس اسکیم کی مخالفت کی ہر گز پرواہ نہ کریں اور لوک سبھا انتخابات سے قبل مسلمانوں کی فلاح و بہبود اور دہشت گردی کے الزام میں گرفتار کئے گئے بے قصور مسلم نوجوانوں کی جلد رہائی سے تعلق کئے تمام انتخابی وعدوں کو پورا کرے ۔

دینی تعلیم کے ساتھ بچوں کو عصری تعلیم دلاناوقت کا اہم تقاضہ
دارالعلوم اسراریہ سنتوش پورکے حفاظ کرام کو ڈاکٹر،انجینئرو پرفیشنل کورسز کرانے کا ڈاکٹرعبدالقدیر کا اعلان 

سنتوش پور۔4نومبر(فکروخبر/ذرائع)دارالعلوم اسراریہ ،فقیرپاڑہ (جولہ )سنتوش پور کی تعلیمی خدمات لائق ستائش ہے، یہاں کے طلباء تجوید کے ساتھ قرآن مجید پڑھتے ہیں،ان کی تربیت پر خصوصی توجہ کو دیکھ کریہ احساس ہوتاہے کہ طلباء میں حالات حاضرہ اور دورجدید کے چیلنجوں کو قبول کرنے کی صلاحیت پیدا کی جارہی ہے، ۔ان خیالات کااظہار علامہ اقبال ایجوکیشنل سوسائٹی بیدر کرناٹک کے ڈائیریکٹر اور درجنوں اسکولوں و کالجوں کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر نے دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کا معائنہ کرنے کے بعد کیا۔ انہوں نے کہا کہ مختلف مدارس کا دورہ کرنے کے بعد اندازہ ہوا کہ یہاں منصوبہ بندی وعزائم کے ساتھ نئی نسل کے مستقبل کو روشن کرنے کا کام ہو رہاہے۔ڈاکٹر عبدالقدیر نے یہاں اپنی آمد کے بارے میں بیان کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے مختلف تعلیمی اداروں کے دورے کے دوران اے ایم یو اولڈ بوائز کے جنرل سیکریٹری انجینئر وقار احمد خان سمیت یتیم خانہ سے وابستہ دانشوران نے مجھے بتایا کہ کولکاتہ کے مضافات سنتوش پورمیں نباض قوم وملت ، ماہر تعلیم وسرکردہ عالم دین حضرت مولانااسرارالحق صاحبکی سرپرستی میں مدرسہ چل رہا ہے جو تعلیمی وتربیتی اعتبار سے کافی اہم ہے۔ معائنہ کرنے کے بعد پتہ چلا کہ ہوسٹل میں شہر واطراف کے مختلف علاقوں کے تقر یباً ایک سو کمسن طلبامقیم ہیں جن میں مقامی طلبا کی بٹری تعداد ہونے کے سات�آانکھوں سے معذور نابینا،تیم و غریب بچوں کے علاوہ خوش حال گھرانوں کے بچے بھی تعلیم حاصل کررہے ہیں۔
انہوں نے مزیدکہا کہ کولکاتہ کے مضافات میں اس تعلیمی ادارہ کو دیکھ کر حوصلہ بلند ہوا ،یہا ں واقعی دینی،تعلیمی اور اصلاحی کاموں کی اشدضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذہبی تعلیم کے ساتھ عصری تعلیم بھی بہت ضروری ہے ، اس لئے اگر دینی تعلیم کے ساتھ بچوں کو عصری تعلیم دلائی جائے تو یہ ان کے مستقبل کو مزید تابناک بناناہے، الحمدللہ یہاں اس نہج پر کام ہورہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ طلباء کی جانچ پڑتال اورطلباء کا قرآن، حدیثیں اوردعائیں سننے کے بعد یہ معلوم ہوا کہ دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کا تعلیمی وتربیتی نظام قابل اطمینان اور منظم ہے۔
دارالعلوم اسراریہ سنتوش پور کے تعلیمی وتربیتی نظام کا غائرانہ معائنہ کرنے کے بعد علامہ اقبال ایجوکیشنل سوسائٹی بیدر کرناٹک کے ارکان نے یہ اعلان کیا کہ اس مدرسہ میں زیر تعلیم طلبا حفظ کی تعلیم مکمل ہونے کے بعد ہماری سوسائٹی انہیں آگے کی تعلیم جاری رکھنے کے لئے پوری رہنمائی فراہم کرے گی اور انجینئر ،ڈ اکٹر اور دیگر اہم میدانوں کے ماہرین بنانے میں پوری مدد کرے گی، انہیں اچھے کالجوں میں داخلے دلوائے گی اور ان کے تعلیمی اخراجات کی ادائیگی بھی کرے گی۔
واضح رہے کہ علامہ ایجوکیشنل سوسائٹی ذہین بچوں کو حفظ کروانے پر زور دیتی ہے، انہیں ریاضی اور اردو،انگریزی اور کنڑا زبانوں کی کوچنگ کراتی ہے ۔یہ سوسائٹی ڈاکٹر ، انجینئر بنانے میں بھی طلباء کی مدد کرتی ہے۔اس کی کوششوں اور تعاون سے مدارس کے فارغ سیکڑوں طلباء انجینئر اور ڈاکٹر بن چکے ہیں۔ اس سوسائٹی کے ذمہ داران مختلف مدارس کا معائنہ کرتے ہیں اوراچھے طلباء کو ہدف بناکر انہیں ٓاگے کی تعلیم دلاتے ہیں۔ دارالعلوم اسراریہ سنتوش پورکے لئے یہ ایک اعزاز کی بات ہے کہ مذکورہ سوسائٹی نے اس کے تعلیمی وتربیتی معیار کو سراہااور اس کے حفاظ کو آگے بڑھانے کے لئے اپنی مدد ورہنمائی کا اعلان کیا۔ سوسائٹی کے ڈائیریکٹر کے ہمراہ کولکاتہ یتیم خانہ ایجوکیشن کمیٹی کے کنوینر جناب ارشاداحمد ،اسپورٹس کمیٹی کے کنوینر سیدحیدرعلی اور ماہنامہ برحق کے پبلشر ،پرنٹرسید منیر اقبال ہاشمی بھی تھے۔آخر میں مدرسہ کے مہتمم مولانا نوشیر احمد نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔اس موقع پرجن اہم شخصیات نے پروگرام میں شرکت کی ان میں مومن پوربوڑھی مسجد کے امام وخطیب مولانااشرف علی، قاری علی مرتضی،مولانا نظام الدین،قاری عبدالماجد،قاری محبوب ،حافظ توصیف،حاجی محمد حدیث،جناب اصغر علی اور جناب شمشیر احمد وغیرہ کے نام خاص طورپر قابل ذکر ہیں۔ 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا