English   /   Kannada   /   Nawayathi

غربت اور مہلک بیماری نے قتل اور خودکشی کرنے پرمجبور کیا

share with us

بتایاجارہا ہے کہ ان کی ایک بیٹی (نیلم جوشی )بھی ہے ، باپ کی جانب سے اپنے چھوٹے بھائی کو دردناک انداز میں قتل کرنے کا منظر دیکھ کر وہ بھاگ گئی تھی، گذشہ کئی دنوں سے مذکورہ کمپنی میں مہلوک نیپالی نوجوان ملازمت کررہا تھا،اور کمپنی کے شیڈ میں ہی رہائش اختیار کئے ہوئے تھا، اس کو مہلک مرض ہونے اور تنخواہ کی کمی ہونے کی وجہ سے اہلِ خاندان کی ضروریات پورے کرنے سے قاصر تھا، پولس نے شبہ ظاہر کیا ہے کہ اسی وجہ سے یہ خاندان انتہائی قدم اُٹھانے پر مجبور ہوا ہے۔ موقع واردات پر دیہی پولس تھانے کے ایس پی رمیش اور ان کے متعلقہ افسران کی جانب سے معائنہ کرنے کے بعد مقدمہ درج کرلیا گیا اور آگے کی کارروائی جاری ہے۔

نریندر مودی فرقہ پرست لیڈر ہے :سدارامیا 
’’شادی بھاگیہ ‘‘ منصوبے کی مخالفت کرنے والوں پر بھی کی تنقید

نئی دہلی /بنگلور 31اکتوبر (فکروخبرنیوز ) بی جے پی پارٹی کے نریندر مودی ایک فرقہ پرست لیڈر ہے ، اور میں تمام مذاہب اور قوموں کے افراد کو ایک ہی نگاہ سے دیکھنے والا شخص ہوں، پہلے لوگ یہ دیکھیں کہ مودی کس پارٹی میں ہے، یہ پارٹی کبھی بھی تمام اقوام و مذاہب کو ایک ساتھ لے کر نہیں چل سکتی ، ملک کو دو ٹکڑے کرنے والے لیڈر نریندر مودی ہیں، ان باتوں کا اظہار ریاستِ کرناٹک کے وزیرِاعلیٰ سدارامیا نے کیا ہے۔ انہوں نے یہاں نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کرناٹک میں بی جے پی نے جو نہیں کیا وہ کانگریس پارٹی کررہی ہے، مسلم غریب عورتوں کے لیے جاری کردہ ’’ شادی بھاگیہ‘‘ منصوبے کی مخالفت کرنے والے ایڈی یورپا کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ہماری پارٹی ہر قوم و سماج کے لوگوں کی فلاح و بہبودی کے لیے اس طرح کے منصوبے جاری کررہی ہے، اس منصوبے میں صرف مسلمان نہیں بلکہ جین، بدھ اور عیسائی طبقے کے لوگ بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ اور بھی کئی منصوبے لائے جانے والے ہیں، آندھرا میں پیش آئے بس آگ حادثے کے سلسلہ میں سوال کئے جانے پر انہوں نے جواب دیا ہے کہ یہ بس نجی ہونے کی وجہ سے سرکاری معاوضہ نہیں دیا جاسکتا ہے مگرا س کے باوجود اس سلسلہ میں سوچا جائے گا۔ 

نقلی ڈی وی ڈی اور ایم پی 3فروخت کرنے والے 6افراد گرفتار 

بنگلور 31اکتوبر (فکروخبر نیوز ) نقلی ڈی وی ٹی اور ایم پی 3تیار کرکے فروخت کررہے کئی دکانوں پر آج پولس نے چھاپہ مارتے ہوئے جملہ 6افراد کو پولس نے گرفتار کرلیا ہے۔ سی سی بی پولس نے جملہ 12لاکھ 20ہزار مالیت کے نقلی اشیاء بھی ضبط کرلیا ہے۔ گرفتار شدگان کی شناخت ناصر ، بابو، جلیل، بالاجی، ایس دھرنی، اور ابراہیم کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ شہرکے مڈیوالا پولس تھانے حدود میں مختلف زبانوں کی سی ڈی اورڈی وی ڈی تیار کرکے فروخت کئے جانے کی خبر پاکر پولس نے یہ دھاوا بولا تھا۔ مزید چھان بین جار ی ہے۔ 

 


 

vishwa
دھرمستلا کی مقیم سوجنیا کا ریپ اور قتل معاملہ اب ریاست گیر احتجاج میں بدل گیا ہے ، پتور کے وشوا ہندو پریشد اور بجرنگ دل تنظیموں کی جانب سے آج پرزور احتجاج کیا گیا

ph05

لکی پیٹ نامی علاقے میں موجود جین مندر میں دو دن قبل چوری کی واردات پیش آئی تھی، اسی الزام میں پولس نے ملزموں کو گرفتارکرلیا ہے

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا