English   /   Kannada   /   Nawayathi

سونے کی تلاش میں کھدائی

share with us

اس ٹیم کے اعلی اہلکار پروین مشرا نے بی بی سی کو کھدائی کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا جو چیزیں مل رہی ہیں وہ عام آدمی کے لیے شاید ضروری نہ ہوں لیکن ہمارے لیے بہت اہم ہیں، سونا ملے یا نہ ملے لیکن ہم آثارِ قدیمہ کے نقط نظر سے اس وقت تک کھدائی جاری رکھیں گے جب تک ہم مطمئن نہیں ہو جاتے۔جمعہ کی شام تک دس لوگوں کی ٹیم نے اونا قلعے میں ڈھائی میٹر تک کھدائی مکمل کر لی تھی۔بھارتی محکم آثار قدیمہ کے ترجمان بیار منی نے بی بی سی کو بتایا کہ کھدائی کا خواب سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ترجمان نے کہا جہاں تک کسی کے خواب کی بات ہے ہم لوگ خواب کی بنیاد پر یہ کھدائی نہیں کر رہے ہیں چونکہ بھارتی ارضیاتی سروے نے یہ بتایا کہ وہاں دھات موجود ہے، اس کے بعد ثقافتی وزارت نے یہ فیصلہ کیا کہ وہاں کھدائی کر کے پتہ لگایا جائے۔انھوں نے کہا کہ یہ قلعہ انا میں ہے اناؤ میں دریا کے کنارے اس جگہ کا نام سنگرام پور ہے۔قلعے کی کھدائی کے لیے مرکز کی جانب سے دبا ہونے کے بارے میں بیار منی نے کہا یہ کھدائی مرکزی حکومت ہی کروا رہی ہے ۔ہم نے اپنی طرف سے کچھ نہیں کیا جب محکم ارضیات نے حکومت کو اپنی رپورٹ دی جس میں بتایا گیا کہ زمین کے نیچے بڑی مقدار میں دھات موجود ہے اس کے بعد ہی یہ فیصلہ کیاگیا۔بیار منی نے بتایا کہ سنہ 1857 میں وہاں کے حکمران راجا رام بش سنگھ تھے، جنھیں پھانسی دی گئی تھی، کیونکہ انھوں نے سنہ1857 میں انگریزوں کے خلاف جنگ میں حصہ لیا تھا۔انھوں نے کہا کہیہ قلعہ کھنڈر میں تبدیل ہو چکا ہے۔ترجمان نے کہا کہ حکومت کے کہنے پر کھدائی کی جا رہی ہے۔ سروے کی رپورٹ پیشہ ورانہ رپورٹ ہے اور اس کی بنیاد پر ہی یہ فیصلہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا