English   /   Kannada   /   Nawayathi

فرقہ پرست نمرودی طاقتوں کے سیاسی غلبہ کو صرف مسلمان روک سکتے ہیں

share with us

عیدالضحی کے موقعہ پر کل وہ عیدگاہ سیڑم روڈ گلبرگہ میں نمازیوں کے کثیر اجتماع کو مخاطب کر رہے تھے ، الحاج قمرالاسلام نے عید الضحیٰ کو رہتی دنیا تک باقی رہنے والی ایثار و قربانی کی عظیم مثال قرار دیتے ہوئے کہا کہ حضور اکرمﷺ نے حج کے موقع پرقربانی دیتے ہوئے اُمت محمدی کے لئے یہ لازم کر دیا کہ صبح قیامت تک اس اسوۂ ابراہیمی کو جاری و ساری رکھیں الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ صرف قربانی ہی اسواۂ ابراہیمی نہیں ہے بلکہ بدھ پرستی اور نمرودی طاقتوں سے لوہا لینا بھی اسوۂ ابراہیمی ہے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ فرقہ پرست طاقتیں ایودھیا کو سومناتھ بنانے اور دہلی کے تخت پر نمرودی طاقت کو بٹھانے کی سازشیں کر رہی ہیں ۔ مسلمان جہاں قربانی کے ذریعہ اسوۂ ابراہیمی پر عمل پیرا ہیں وہیں نمرودی طاقتوں کو کمزور بنانے اور اُن کی سازشوں کو ناکام بنانے کے لئے بھی اسوہ ابراہیمی کو اختیار ہے ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ آنے والے سال میں سیکولر اور فرقہ پرست قوتوں کے مابین آر پار کی لڑائی ہونے والی ہے ۔ اس لڑائی میں نمرودی فرقہ پرست قوتو ں کی پسپائی مسلمانوں کی ذمہ داری ہے ۔ کیونکہ سیکورلزم کی بقاء میں ہی اُن کی بقاء ہے ، الحا ج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ کرناٹک میں سیکولر حکومت کی اقتدار پر واپسی میں مسلمانوں نے کلیدی رول ادا کیا ہے جس کے نتیجہ میں کرناٹک آج ایک ویلفیر اسٹیٹ بن گئی ہے ۔ اُنہوں نے اس بات پر اظہار مسرت کیا کہ کرناٹک کی سیکولر حکومت میں سماج کے تمام طبقات کو ترقی و فلاح سے استفادہ کو مساویانہ مواقع حاصل ہو رہے ہیں ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید بتایا کہ اُنہوں نے وزیر وقف کی حیثیت سے 609مساجد ، عیدگاہوں ، قبرستانوں ، درگاہوں ، عاشور خانوں اور دینی مدارس کے تحفظ و مرمت اور ترقی کے لئے 7کروڑ 36لاکھ 15ہزار روپئے منظور کئے ہیں ۔ 243قبرستانوں ،عیدگاہوں ،درگاہوں ، عاشور خانو ں اور دینی مدارس کے تحفظ کو یقینی بنانے احاطہ دیواروں کی تعمیر کے لئے 3کروڑ 30لاکھ 65ہزار روپئے منظور کئے ۔ جبکہ 336مساجد ، عیدگاہوں ، عاشور خانوں اور درگاہوں کی مرمت و درستگی کے لئے4کروڑ 5لاکھ 50ہزار روپئے منظور کئے ہیں وزیر وقف نے وقف اداروں کی امداد کے لئے کرناٹک وقف بورڈ کو موصولہ اور زیر التواء تمام درخواستوں کو ریاستی حکومت کے بجٹ کی تیسری اور چوتھی اقساط میں منظوری دینے کا اعلان کیا ۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ اُنہوں نے گلبرگہ کی قدیم عیدگاہ بہمنیہ کی توسیع و جدیدکاری کے لئے50لاکھ روپئے منظور کئے ۔ اُنہوں نے کہا کہ یہ رقم ناکافی ہے اس تاریخی عیدگاہ کی توسیع و جدید کاری کے لئے کم از کم 2کروڑ روپئے درکار ہیں ۔ آئندہ عیدگاہ بہمنیہ گلبرگہ کو مزید امداد مہیا کرنے کی وہ بھر پور کوشش کریں گے ۔اُنہوں نے عیدگاہ سیڑم روڈ میں فرشی بچھانے کے لئے انتظامی کمیٹی کی درخواست پر 15لاکھ روپئے اور عید گاہ رحمت نگر گلبرگہ کو 5لاکھ روپئے منظور کرنے کا اعلان کیا ۔

یو پی اے میں بہران کی تردید، تمام تائیدی جماعتیں متحد:ملیکارجن کھرگے

گلبرگہ17؍اکتوبر(فکروخبرنیوز )مرکز ی وزیر ریلوئے ملیکارجن کھرگے نے مرکز میں زیر اقتدار یو پی اے میں بہران پیدا ہونے کی اطلاعات کی پرزور تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ این سی پی کے بشمول یو پی اے میں شامل تمام ہی تائیدی جماعتیں متحد ہیں ۔ ملیکارجن کھرگے آج یہاں اخباری نمائندوں سے گفتگو کر رہے تھے ۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ این سی پی سربراہ شرد پوار نے واضح طور پر کہا ہے کہ این سی پی ، ملک میں فرقہ پرست و فاشسٹ طاقتوں کے مقابل تشکیل پائے سیکولر فرنٹ میں شامل ہے اور یو پی اے کے ساتھ ہے ۔ کھرگے نے کہا کہ شرد پوار جن کی طویل سیاسی زندگی کانگریس میں گذری بنیادی طور پر کانگریسی ہیں ۔ ملیکارجن کھرگے نے مزید کہا کہ بی جے پی وزیر اعظم کے عہدے کے اُمیدوار کی حیثیت سے گجرات کے چیف منسٹر نریندر مودی کے نام کا اعلان کیا ہے جبکہ این ڈی اے کے پاس یوپی اے کے مقابل وزیر اعظم کے عہدے کا کوئی اُمیدوار نہیں اُنہوں نے کہا کہ مودی کو ایک قومی لیڈر کی حیثیت سے صرف میڈیا اُبھار رہا ہے جبکہ مودی کی گجرات میں ترقی نہایت معمولی ہے ۔ مودی کی جس ترقی کا زور و شور کے ساتھ پروپگنڈہ کے جارہا ہے اُس کی پول قومی منصوبہ بندی کمیشن اور دیگر اداروں نے کھول کر رکھ دی ہے ۔ گلبرگہ سے نزد تھرمل پاور پلانٹ کے قیام کا منصوبہ التواء کا شکار ہونے سے متعلق استفسار پر کھرگے نے کہا کہ وہ اس سلسلہ میں فی الحال کسی طرح کی معلومات نہیں ہے ۔ تاہم اس سلسلہ میں وہ چیف منسٹر کرناٹک سدرامیا سے گفتگو کریں گے جس کے بعد ہی مناسب کارروائی کے لئے وہ پہل کریں گے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریلائنس و دیگر بڑی خانگی کمپنیوں کے اشتراک سے تھرمل پاؤر پلانٹ کے قیام کے لئے فرحت آباد اور شاہ آباد سے نزد ایک ہزار ایکر اراضی حاصل کر لی گئی ہے لیکن 3سال کا عرصہ گذرنے کے بعد بھی اس منصوبے پر عمل آواری کا آغاز نہیں ہوا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا