English   /   Kannada   /   Nawayathi

گلبرگہ میں حج ہاؤز تعمیر کرنے قمرالاسلام کا اعلان

share with us

الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ اُنہوں نے وزیر حج و وقف اور دیگر وزارتوں کا جائزہ حاصل کرنے کے بعد سب سے پہلے گلبرگہ میں حج ہاؤز کی تعمیر کو منظوری دی ہے۔ اُنہوں نے اسٹنٹ کمشنر گلبرگہ کو ہدایت دی ہے کہ گلبرگہ ائیر پورٹ سے نزد حج ہاؤز کی تعمیر کے لئے اراضی حاصل کرے۔ اُنہوں نے کہا کہ اگلے چند سالوں میں اضلاع گلبرگہ ،بیدر، یادگیراور رائچور کے عازمین حج کے لئے گلبرگہ حج ہاؤز میں ہی حج تربیتی کیمپ منعقد کیا جائے گا اور گلبرگہ ائیر پورٹ سے اُن کی روانگی عمل میں آئے گی۔ گلبرگہ کے علاوہ ہبلی میں بھی حج ہاؤز تعمیر کیا جائے گابنگلور میں 52کروڑ کے صرفہ سے حج ہاؤز تعمیر کیا جارہا ہے جو ملک کا سب بڑا حج ہاؤ ز ہوگا۔ آئندہ سال اس حج ہاؤز کا افتتاح عمل میں آئے گا۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ وہ جب گلبرگہ سے ایم پی منتخب ہو ئے تو اُنہیں مرکزی حج کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے عازمین حج کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ ایس ایم کرشنا کی حکومت میں اور موجودہ سدرامیا کی حکومت میں وزارت حج کا قلمدان اُنہیں کے پاس ہے اور وہ عازمین حج کے لئے بہترین سہولیات مہیا کرنے کی بھر پور سعی کریں گے۔ الحاج قمرالاسلام نے مزید کہا کہ 1964میں وضع کردہ حج ایکٹ میں تین مرتبہ ترمیم کی گئی لیکن آج تک حج کمیٹی کے ملازمین کو پینشن دینے کی قانونی گنجائش نہیں نکالی گئی ۔ لیکن وزیر وقف و حج کی حیثیت سے اُنہوں نے حج کمیٹی کے ملازمین کے لئے پینشن کی منظوری اور وقف بورڈ کے عملہ میں غیر مسلموں کے تقررات نہ کرنے کی قانون سازی کی ہے۔ عازمین حج کرناٹک پورے ملک میں واحد ریاست ہے جہاں اس طرح کی قانون سازی کی گئی۔ الحاج قمرالاسلام نے عازمین حج سے درخواست کی کہ وہ ہندوستان کی سالمیت اور امن کے لئے خطرہ بنے ہوئے فاسشٹ و ظالم طاقتوں کی پسپائی کے لئے دعا کریں۔الحاج قمرالاسلام نے گذشتہ 13سالوں سے حج تربیتی کیمپ کے کامیاب انعقاد کے لئے سید مظہر حسین صدر کمیٹی اور دیگر عہدیداران کی مساعی کو سراہا۔ الحاج اقبال احمد سرڈگی سابق ایم پی گلبرگہ وہ سابق صدر مرکزی حج کمیٹی نے مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان سے ہر سال ایک لاکھ ستر ہزار عازمین ادائیگی حج کے لئے روانہ ہوتے ہیں اُن کی آمد و رفت قیام و طعام اور دیگر انتظامات کی بہتر انجام دہی کے لئے ریاستی و مرکزی حج کمیٹیو ں اور ہندوستانی و سعودی سفارت خانوں کو سخت آزمائشی مراحل سے گذرنا پڑتا ہے۔ اُنہوں نے عازمین حج سے اپیل کی کہ وہ ہمیشہ صبر و ضبط کے ساتھ رہیں ۔ افتتاح میں کارروائی کا آغاز مولانا حافظ و قاری سید ہاشم بخاری کی قرأت اور محبوب تماپوری کی نعت سے ہوا۔ الحاج سید مظہر حسین صدر کمیٹی نے استقبالیہ تقریر کی ۔الحاج محمد علاؤ الدین صاحب وظیفہ یاب صدر مدرس نے اپنے تاثراتِ مشاہدات حج بیان کرتے ہوئے عازمین حج کی بہترین رہنمائی کی ۔ عبدالطیف چیف ایکزیکیٹو آفیسر حج کمیٹی کرناٹک ،عبدالحمید ایکزیکٹیو آفیسر حج کمیٹی آندھرا پردیش نے مہمانانِ اعزازی کی حیثیت سے شرکت کی۔ مولوی محمد خواجہ گیسودراز نے نظامت کے فرائض انجام دئیے۔ اعجاز احمد انڈین حج ٹرنیز بنگلور اور مولانا لطف اللہ رشادی بنگلور نے عازمین حج کی تربیت فرمائی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا