English   /   Kannada   /   Nawayathi

بیدر:جامپاڑدیہات میں بڑی ذات والوں کا استحصال

share with us

لیکن آج ضلع انتظامیہ کی جانب سے منریگا اسکیم کے تحت انھیں کام دیاگیا جن کی تعداد50ہے۔ اس مزدوری کے ملتے ہی 50غریب دلت خاندانوں میں خوشی کی لہردوڑ گئی ہے۔ ریاستی انگریزی اخبار ’’انڈین اکسپریس‘‘ میں جامپاڑدیہات سے متعلق اس خبر کے شائع ہوتے ہی اس پر فوری ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ضلع انتظامیہ نے یہ کام کیا۔ اس موقع پر چلرگی گرام پنچایت پی ڈی او منگلا کامبلے نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ جامپاڑ کسانوں کا دیہات ہے۔ اس گاؤں میں اب تک منریگا کے تحت کام نہیں دیاگیا۔ آج پہلی دفعہ منریگا کے تحت مزدوروں کو کام مل رہاہے۔دیہات میں امبیڈکر بھون کی تعمیر کے لئے حکومت کی جانب سے 5لاکھ روپئے منظور ہوئے تھے جس کے تحت نرمدی کیندر والوں نے امبیڈکر بھون کے لئے مارک آؤٹ کیاتھاتاہم اس دیہات کے بڑی ذات والوں نے راتوں رات اس مارک آؤٹ کو مٹادیا۔ اس ضمن میں دلت طبقہ کے لوگوں نے جنواڑہ پولیس اسٹیشن میں کیس بھی درج کیاتھا۔ بڑی ذات والوں کے خلاف کیس درج ہونے پر بڑی ذات والوں نے ان دلت مزدوروں کو کام نہ دینے کا حکم جاری کیا۔ اور جوکوئی انھیں مزدوری دے گا اس پر 5000روپئے جرمانہ عائد کرنے کا اعلان کردیاگیا۔ بڑی ذات والوں کے کھیتوں میں جاکر کام کرنے والے دلت آندھرا پردیش کے ہکرانہ ، اور خود بید رمستقر آکر روزی کمانے لگے۔ اس دیہات میں دلت طبقہ کے تمام لوگ مزدوری پر گزاراکرتے ہیں ، انھیں زمین بھی میسر نہیں ہے۔ دلت کے پالے گئے جانوروں کو چارہ بھی ان دنوں میسر نہیں ہے۔ اس لئے جانوروں کو دیگر دیہاتوں سے چارہ لاکرکھلایا جارہاتھا۔ بڑی ذات کے لوگ دلتوں کے ساتھ ساتھ ان کے جانوروں پر بھی ظلم کررہے تھے جو ایک قابل غوراور انتہائی سنگین مسئلہ ہے۔ آج صحافیوں کی ایک ٹیم نے جامپاڑ دیہات پہنچ کر ، گاؤں کی دلت خواتین سے اس معاملہ میں بات کی تو انھوں نے بتایاکہ بڑی ذات والوں نے ہمیں کام دینے پر پابندی عائد کی ہے جس کی بناپر ہم دوسرے گاؤں جاکر مزدوری کرکے اپناپیٹ بھر رہے ہیں ۔ اس خصوص میں جامپاڑ کے دلت قائدین نے ضلع انتظامیہ تک یہ بات پہنچائی تھی اس کے باوجود اب تک کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔ریاستی انگریزی اخبار میں خبر شائع ہونے سے ضلع انتظامیہ کوپشیمانی ہوئی ہے۔ یہ خبر بڑی تیزی کے ساتھ ضلع بیدر کے علاوہ ریاست بھر میں پھیل چکی ہے۔ جامپاڑ دیہات میں آگے کوئی افسوسناک حادثہ نہ ہو، اس کے لئے محکمہ پولیس کی جانب سے بندوبست کیاگیاہے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی ناگماراپلی صحافیوں کو مل نہ سکے۔ ضلع انتظامیہ اور عوامی نمائندے بے حس ہوں تو کہانہیں جاسکتاکہ آئندہ اس علاقے میں کونسا دردناک حادثہ پیش آئے گا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا