English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہمیشہ ہتھیار بند رہئے

share with us

کمشنر پولس ایم اے سلیم نے بتایا کہ ہتھیار وردی کا جز ہیں لیکن بہت سے افسران عادتاً اسے زیب نہیں کرتے۔ ا ب جبکہ اسکو سختی سے نافذ کیا گیا ہے اسکی خلاف ورزی کرنے والے افسران کے خلاف تادیبی کاروائی کی جائیگی۔دئے گئے ہتھیار کی حفاظت افسران کی ذمہ داری ہوگی۔ دوران تعطیل بھی وہ ذمہ دار رہیں گے۔ 

مسلمانوں کا معیار زندگی سب سے کم
مسلم خاندانوں کا اوسط ماہانہ خرچ 980 روپے !

نئی دہلی۔بنگلور ۔22اگست(فکروخبرنیوز )ایک سرکاری سروے میں کہا گیا ہے کہ مختلف مذہبی گروپوں میں مسلمانوں کا معیار زندگی 32.66 روپے فی کس یومیہ خرچ کے ساتھ سب سے کم ہے ۔ دوسری طرف سکھ فرقہ کا طرز زندگی ایک دن میں اوسطا 55.30 روپے فی کس خرچ کے ساتھ سب سے اچھا ہے جبکہ عیسائیوں میں فی کس یومیہ خرچ 51.43 روپے اور ہندوں میں فی کس 37.50 روپے ہے ۔ این ایس ایس او کے جائزہ میں بعنوان ہندوستان بڑے مذہبی گروپوں میں روزگار اور بیروزگار کی صورتحال ہے پرکہا گیا کہ کل ہند سطح پر ایک سکھ خاندان کا اوسط ماہانہ خرچ 1,659 روپے ہے جبکہ ایک مسلمان کے گھر کا ماہانہ خرچ 980 روپے ہے یہ اعداد وشمار 2009-2010 کے ہیں ۔ سروے کے مطابق ہندوں اور عیسائیوں کا ماہانہ فی کس خرچ بالترتیب 1,125 روپے اور 1,543 روپے ہے ۔ اس سروے میں کہا گیا کہ دیہاتوں میں کل ہند سطح پر فی کس ماہانہ خرچ 901 روپے اور شہریوں میں 1,773 روپے ہے جبکہ مجموعی فی کس ماہانہ خرچ 1,128 روپے ہے ۔ دیہی علاقوں میں مسلمان 8,33 روپے ماہانہ خرچ کے ساتھ سب سے نیچے ہیں جس کے بعد 8,88 روپے کے ساتھ ہندو 1296 روپے کے ساتھ عیسائی اور 1498 روپے کے ساتھ سکھ ہیں ۔ شہری علاقوں میں مسلمانوں کا ماہانہ اوسط خرچ 1272 روپے کے حساب سے کم ہے اس کے بعد 1797 روپے کے ساتھ ہندو 2053 روپے کے ساتھ عیسائی اور 2180 روپے کے ساتھ سکھ ہیں ۔

حکومت حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کو تحلیل کرسکتی ہے

بنگلور 22اگست (فکروخبرنیوز ) حیدرآباد کرناٹک علاقہ کو آرٹیکل 371 کے ذریعہ خصوصی موقف کے حصول کے پیش نظر حکومت حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ HKDB کو تحلیل کرسکتی ہے۔ اس بات کا اشارہ ایس آر پاٹل وزیربراے اطلاعات، ٹکنولوجی اور بائیو ٹکنولوجی نے حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹ بورڈ کی جنرل اڈی میٹنگ سے اپنے خطا ب میں دیا۔ انہوں نے کہا کہ آرٹیکل371(J) کے نفاذ کے بعد بورڈ کی ضرورت باقی نہیں رہیگی۔ جنرل باڈی میٹنگ میں بورڈ کے 2013-14 کے ایکشن پلان کو منظوری دی گئی۔ ایم ایل سی نے مطالبہ کیا کہ انہیں ایم ایل اے کے مساوی ترقیاتی فنڈ ملنا چاہیے،پاٹل نے انہیں تیقن دیا کہ وہ یہ فنڈ اپنے اختیاری کوٹہ سے فراہم کریں گے۔ واضح رہے کہ پاٹل چیرمین حیدرآباد کرناٹک ڈیولپمنٹHKDB کے علاوہ پلاننگ پورٹ فولیوکے بھی حامل ہیں

بین المذاہب کی دوریوں کو کم کرنے کے لئے ہندو مسلمانوں کو بار بار مل بیٹھنے کے موقع فراہم کرنا چاہئے

گلبرگہ 22اگست(فکروخبرنیوز ) سماج میں امن قائم ہونے کے لئے ضروری ہے کہ لوگ ایک دوسرے کو پہچانے۔ اس کے لئے مختلف مذاہبکے لوگوں کو بار بار مل بیٹھنے کا موقع نکالنا چاہئے۔ ان خیالات کو سابق جائنٹ ڈیرکٹر محکمہ اطلاعات اپّاراؤ اکّونی نے کل مکہ مسجد فنکشن ہام میں مکہ مسجد انتظامی کمٹی اور جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے اشتراک سے منعقد کئے گئے عید ملن پروگرام میں مہمانِ خصوصی کی حیثیت میں خطاب کرتے ہوئے کہا۔ آپ نے کہا کہ آپسی محبت ہمارے درمیان کی دوریوں کو کم کرتی ہے۔ تمام مذاہب امن و بھائی چارہ کا درس دیتے ہیں۔ زندگی گزارنے کے لئے حدود ضروری ہیں اور یہ حدود مذہب فراہم کرتا ہے۔ قرآن بھی یہی تعلیمات پیش کرتا ہے کہ وہ ایک دوسرے کا احرام کریں۔ اپنی زندگی کے تجربات کی روشنی میں آپ نے کہا کہ کس طرح انہیں ایک مسلمان مولوی کی ترغیب پر انکے والد نے تمام مصیبتوں کے باوجود تعلیم کے حصول کا نظم کیا۔ آپ نے کہا کہ ہم اپنے اولاد کو ایسی تعلیم دینا اور گھر میں ایسا ماحول فراہم کرنا چاہئے کہ جس کے ذریعہ ہمارے بچے کسی کے بہکاوے میں نہ آسکیں۔ ایک اور مہمان خصوصی گنڈپا سوامی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مذہب یہ ہے کہ گرتے کو سہارا دیا جائے، رونے والے کے آنسو پونچے جائے، بھوکے کو کھلایا جائے اور جو غلط کام کرتا ہے اسے اس کام سے روکا جائے۔ کنڑا زبان میں اسلام کے پیغام کو پیش کرتے ہوئے محمد عبدالقادر، رکن مقامی شوریٰ جماعت اسلامی ہند گلبرگہ نے کہا کہ قرآن بھائی چارہ کا درس دیتا ہے۔ خوف خدا اور آخرت میں جوابدہی کا احساس دلاتے ہوئے وہ ایک انسان کو جانور بننے سے بچاتے ہوئے ایک اعلیٰ صفت انسان بناتا ہے۔ اسلام دنیا کی تمام برایوں کو مٹانے کی ذمہ داری ایک مسلمان پر ڈالتا ہے اور یہ اسی وقت ہوتا ہے جب اس کے اندر خوف خدا ہو۔ آپ نے کہا کہ اسلام خالص توحید کی دعوت پیش کرتا ہے اور ایک خد اکی پرستش اور بندگی کرنے اور تمام شرک سے پرہیز کرنے کی تعلیم دیتا ہے۔ فکر آخرت کے تصور کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ انسان اس دنیا میں ہمیشہ رہنے کے لئے نہیں آیا ہے ۔ بلکہ یہ زندگی ایک امتحان ہے اور مرنے کے بعد خالق کائنات کے سامنے اپنی پوری زندگی کا حساب دینا ہوگا۔ آپ نے اسلام میں مساوات کے تصور کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ تمام انسان دراصل ایک ماں باپ کی اولاد ہیں اس لئے تمام بھائی بھائی ہیں۔ اسلام کی معاشی تعلیمات کو پیش کرتے ہوئے کہا کہ زکوٰۃ کے نظام کے ذریعہ پیسہ امیر سے غریب کی طرف گردش کرتا ہے جبکہ موجودہ سود پر مبنی معاشی نظام ایک انسان کا استحصال اس طرح کرتا ہے کہ وہ خودکشی کرنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔ جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے مسجد کمٹی کہ صدر محمد عبدالحئی نے کہا کہ یہ بڑی خوشی کا موقع ہے کہ یہاں ہند و مسلمان ایک ساتھ مل کر خوشی کو بانٹ رہے ہیں۔ آپ نے کہا کہ ہمارے درمیاں جو بھی مسائل ہوتے ہیں اسی طرح مل بیٹھنے سے نہ صرف وہ مسائل حل ہوتے ہیں بلکہ آپسی دوریاں بھی کم ہوتے ہیں۔ اس کے لئے دونوں برادریوں کے بزرگوں کو آگے آنا چاہئے۔ اس موقع پر آپ نے مسجد انتظامی کمٹی اور جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کی کوششوں کو سراہتے ہوئے انہیں مبارکباد دی کہ اس طرح کے بھائی چارے کو فروغ دینے والے پروگرام کا اہتمام کرایا۔ اور آپ نے ان سے اپیل بھی کی کہ اس طرح کے پروگرام سال میں کم از کم دو بار تو منعقد کئے جائیں۔ سید صفی اللہ حسینی کی تلاوت قرآن مجید اور اس کی کنڑا میں سید احمد کی ترجمانی کے ذریعہ سے پروگرام آغاز ہوا۔ مسجد کے پیش امام شمس الدین نے بھی کنڑا زبان میں خطاب کرتے ہوئے اسلام کے پیغام توحید پر روشنی ڈالی۔ مسجد کے سیکریٹری محمد منہاج الدین نے پروگرام کو چلاتے ہوئے مہمانوں کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ اس پروگرام ایک ہی مقصد ہے اور وہ ہے کہ ہمارے درمیاں بھائی چارہ پروان چڑے و کلمات تشکر ادا کیا۔ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ برادران وطن کی بڑی تعداد اس پروگرام میں شریک رہی۔ برادران وطن بڑی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چلے گئے۔ تمام شرکاء کو شیر خورمہ و اسلامی کتابچے دئے گئے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا