English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک میں کانگریسی حکومت کے 100 دن مکمل

share with us

چیف منسٹر نے بی پی ایل خاندانوں کو ایک روپیہ فی کلو گرام کی قیمت پر چاول کی تقسیم ایس سی ایس ٹی پسماندہ طبقات اور اقلیتوں کے قرض معاف کرنے کو آپریٹیو ملک پروڈیوسرس کو اعلی ترغیبات اور ہاوزنگ یونٹ کے لئے سبسیڈی میں اضافہ کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے یہ اعلانات عہدہ سنبھالنے کے ایک گھنٹہ سے کم عرصہ میں دی تھی جب  کہ انہوں نے اپنی کابینہ کو تشکیل نہیں دیا تھا۔ اس بات پر بہویں چڑھا تے ہوئے کہ سدا رامیا اپنے موقف کو پارٹی سے بڑا بنانے کی کوشش کر رہے ہیں یہ ایک سوال ہے حتی کہ کانگریس میں چند قائدین نے  اس وقت یہ استفسار کیا ہے. حکومت انتخابی منشور میں دئے گئے 160 تیقنات میں سے 60 پر عمل آوری کے اقدامات شروع کر چکی ہے۔ چیف منسٹر نے یوم آزادی کے خطاب میں کہا تھا کہ میں نے انتظامی مشنری کو سرگرم بنانے کے لئے بیشتر وقت صرف کیا ہے۔ انہوں نے 15 اگست کو یہ بات کہی تھی اس دوران منڈیا اور بنگلور رورل میں کل کے لوک سبھا کے ضمنی انتخاب سدا رامیا کے لئے ایک آزمائش ہے جہاں کانگریس کی کامیابیاں لوک سبھا انتخابات سے قبل یقینی طور پر اس کے اعتبارات کو بہتر بنائے گی۔ جبکہ انہوں نے کہا ہے کہ کرناٹک میں پارٹی نے لوک سبھا کی منجملہ 28 نشستوں میں سے 20 نشستیں جیتنے کے لئےنشانہ مقرر کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا