English   /   Kannada   /   Nawayathi

راہل گاندھی کرناٹک حکومت کی کارکردگی کا سہ ماہی جائزہ لینگے :جی پرمیشور

share with us

ڈاکٹر پرمیشور نے کہا کہ اے آئی سی سی کی اس ہدایت پر انہوں نے حکومت کی کارکردگی سے متعلق ایک رپورٹ بھیجی ہے اور اس نے گذشتہ 100 دنوں میں سدارامیا کی حکومت کی ریٹنگ پر اتفاق کیا ہے۔ یہ ریٹنگ حکومت کی موجودہ کارکردگی اور پارٹی کے انتخابی منشور کے نفاذ کی بنیاد پر تیار کی گئی ہے۔انہوں نے وضاحت کی کہ پارٹی نے تمام وزرا کو ہدایت دی ہے کہ وہ مہینے میں ایک بار کے پی سی سی دفتر آئیں تاکہ وہ پارٹی کارکنوں کی شکایات سن سکیں اور پارٹی کے کاموں میں شامل ہوسکیں۔ اس پر ابھی تک اس لئے عمل درآمد نہیں ہوسکا کیونکہ حکومت بجٹ اجلاس میں مصروف تھی اور اب ریاست کے ضمنی انتخاب میں مصروف ہے۔

بلاری میں جسم فروشی کاریکٹ بےنقاب

بلاری ۔20اگست (فکروخبر/ایجنسی ) کرناٹک پولیس نے آج یہاں جسم فروشی کے ایک اڈہ پر دھاوہ بول کر 67 لوگوں کو گرفتار کیا. پولیس ذرائع نے بتایا کہ گرفتار افراد میں 32 نابالغ لڑکیاں تھیں۔یہ لڑکیاں مہاراشٹر، آندھراپردیش اور بنگلہ دیش سے لائی گئی تھیں. پولیس نے موقع سے ایک لاکھ روپے نقد بھی برآمد کئے ہیں. پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تفتیش جاری ہے.

اپنے دین وایمان اور قومی استقلال کی حفاظت مسلمانوں کا دینی فریضہ ہے: محمد عبدالقادر 

گلبرگہ۔20اگست (فکروخبرنیوز )اسلام اپنے ماننے والوں کو یہ حکم دیتا ہے کہ اپنے دین و ایمان اور قومی استقلال کی ہر صورت میں حفاظت کرے۔ یہ اسکا دینی فریضہ ہے۔ ان خیالات کو محمد عبدالقادر نے بروز اتوار مسجد ایون شاہی میں منعقد ہوئے جماعت اسلامی ہند گلبرگہ کے مرکزی اجتماع میں " مدافعانہ جنگ" عنوان پر خطاب کرتے ہوئے کیا۔ آپ نے کہا کہ ناظم باطل ہمیشہ سے ہی یہ کوشش کرتا رہا ہے کہ طاقتور اسلام کے ساتھ کچھ دے دلا کر سمجھوتہ کیا جائے اور اگر اس میں ناکامی ملتی ہے تو اس کے ساتھ جنگ و جدال کی صورت پیدا کرتا رہا ہے۔ آپ نے کہا کہ ان حالات میں اسلام امنے ماننے والوں کو مختلف مراحل میں رہنمائی کرتا ہے۔ سب میں پہلے یہ کہ دشمن کی مخالفت کو ثابت قدمی کے ساتھ برداشت کیا جائے یہاں تک کہ اللہ تعالیٰ کچھ راستے نکالے۔ لیکن یہی کیفیت اگر آگے بڑتی ہے تو معاشرے میں مسلمانوں کے دین و ایمان کی حفاظت مشکل ہوجاے تو دشمن کے ساتھ سختی سے معاملہ کرنا چاہئے۔ جولوگ اہل ایمان کو صرف اس وجہ سے گھر سے بے دخل کرتے ہیں کہ وہ کلمہ گو ہیں ان کے ساتھ لڑنے کہ اجازت دی گئی ہے۔ لوگوں کو اللہ کے بتائے ہوئے راستے پر چلنے سے روکتے ہیں ، جو لوگ دغابازی و عہد شکنی کے مرتکب ہیں اور زمین میں فساد مچاتے ہیں ان کے ساتھ جنگ کرنے کا حکم اسلام دیتا ہے۔ تاکہ مظلوموں کو ان کاجائز حق دلایا جاسکے۔ اس سے پہلے سورۃ یوسف کی آیات 28-34 کی روشنی میں خالد پورازدرس قرآن پیش کیا ۔ آپ نے کہا کہ ایک مرد مومن جو اپنی حکمت و تدبیر اور بلند اخلاق و کردار اور توکل الی اللہ کی بنیا پر قائم رہتا ہے تو اللہ تعالیٰ اسکو سلطنت و اقتدار عطا کرتا ہے۔ آپ نے کہا کہ حضرت یوسف ؑ کی سیرت میں یہی کچھ ہمیں سیکھنے کو ملتا ہے کہ کس طرح وہ عزیز مصر کی بیوی کی دعوت گناہ پر اپنی عفت و پاکدامنی کا دامن ہاتھ سے نہیں چھوڑا۔ آج بھی آپ نے کہا کہ باطل طاقتیں مختلف ذرائع و وسائل کے ذریعہ فحاشی و عریانیت کو پھیلارہے ہیں اس سے نہ صرف خود چوکنا رہنا ہے بلکہ اس کی تباہ کاریوں سے انسانیت کو بچانا بھی ہے۔ "شکر و احسان شنانی " عنوان پر درس حدیث پیش کرتے ہوئے محمد افضل الدین نے کہا کہ اگر کوئی اللہ کی خاطر کسی کی حاجت روائی کی تو اس نے گویا کہ اللہ کو خوش کیا۔ اور جس نے اللہ کو خوش کیا اسکا ٹھکانا جنت ہے۔ آپ نے کہا کہ ایک دوسرے کی ضرورت کو پوری کرنا اور دوسرے کو خوش دیکھنا مومن کی بلند صفت ہے۔ آدمی دوسروں کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر ترجیح دے تو ہمارے دلوں میں خلوص و محبت کے اٹوٹ رشتے پیدا ہوسکتے ہیں۔ امیر مقامی ذاکر حسین کے اعلانات و دعا کے ساتھ ہی اجتماع اختتام کو پہنچا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا