English   /   Kannada   /   Nawayathi

نقلی کنڈکٹر کو’’اوور ایکٹنگ ‘‘مہنگی پڑی

share with us

گذشتہ کچھ دن قبل کمٹہ بس اڈے پر اُترنے ولایہ شخص خود کو کے ایس آر ٹی سی کنڈکٹر کے روپ میں پیش کیا اور پھر کنڈکٹروں کے لیے مخصوص آرام گاہ میں پوری رات سوکر اُٹھا۔ صبح روانگی کے موقع پر ایک کنڈکٹر کی ٹکٹ بک بھی ساتھ میں لے کر جس میں 60ہزار مالیت کے ٹکٹ موجود تھے۔کے ایس آر ٹی سی بس کے ذریعہ ہی فرار ہوگیا تھا۔ جمعرات کے دن ہوناور میں ایک کنڈکٹر نے نقلی کنڈکٹر کو ٹکٹ پھاڑتے دیکھ کر کمٹہ بس اڈے میں اس کی اطلاع کردی۔ چونکہ بس کمٹہ بس اڈے کے جانب ہی جارہی تھی تو یہاں کے ایس آر ٹی سی کا تمام عملہ جمع ہوکر بس کا انتظار کررہا تھا۔ بس اڈے پہنچتے ہی تمام عملے نے ایک ساتھ مل کر نقلی کنڈکٹر کی خبرلی اور پھر پولس کے حوالے کیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا