English   /   Kannada   /   Nawayathi

شرپسند نوجوانوں کی جانب سے معصوم مسلم نوجوانوں پر حملہ

share with us

اطلاع کے مطابق کل قریب ساڑھے تین بجے کچھ لوگ موگاویرا پٹنا کے سمندر میں تیر رہے تھے، اسی موقع پر مسلم نوجوان ناصر اور اشفاق بھی ساحلِ سمندر پر اپنے اعتبار سے تفریح کررہے تھے۔ مگر اس نوجوانوں کے گروپ نے زبردستی ان کا مذاق اُڑانے کا بہانہ بناتے ہوئے ناصر اور اشفاق پر حملہ کردیا۔ حملہ کرنے کی بات جیسے ہی مضافات میں پھیلی تو مسلم نوجوانوں کے ایک گروپ نے جوابی حملے میں شاشن اور لاتیش نامی نوجوانوں پر حملہ کردیا۔ موقع واردات پر حزب مخالفین کی ہجوم جمع ہوگئی تھی، واردات کی اطلاع پاکر اُلال پولس نے فوری حفاظتی بندوبست کرتے ہوئے پورے شہر کے کشیدہ حالات کو قابو میں لانے کے لیے مخصوص ٹکڑیاں ترتیب دے کر پھیلاد یاہے، جب کہ اطلاع ہے کہ اس واقعہ کے بعد اُلال علاقے میں ابھی بھی کشیدگی پائی جارہی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا