English   /   Kannada   /   Nawayathi

پڑوسیوں کے اذیتوں سے پریشان میاں بیوی کی خودکشی

share with us

واقعہ کے مطابق ان کا چنّپّا پجاری نامی پڑوسی کے ساتھ ایک جگہ کے معاملہ کو لے کر بار بار جھگڑے ہوا کرتے تھے جس کی وجہ سے وہ کافی پریشان تھے ۔ابھی تازہ ایک جھگڑے میں پجاری نے ہیماوتی کو لوگوں کے سامنے بے عزت کرتے ہوئے خوب ذہنی اذیتیں پہنچائی تھی۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہیماوتی نے زہرکھا کر خودکشی کرلی۔ اس کا شوہر جب دوپہر گھر لوٹا تو بیوی کی لاش دیکھ کر پریشا ن ہوا ۔ بیوی کی لاش کے قریب ہی ڈیتھ نوٹ بھی ملا جس میں خود کشی کرنے کی وجہ پجاری کو ٹہرایا گیا تھا ۔ اس میں اس بات کی بھی وضاحت کی گئی تھی کہ اس کی موت کے لیے اس کا شوہر ذمہ دار نہیں ہے ۔ بیوی کی موت سے دلبرداشتہ شوہر بھی قریب ہی پڑی زہر کی بوتل میں سے زہر پی کر خودکشی کرلی ۔ شام کو ان کا آٹھ سالہ بیٹا جب اسکول سے واپس ہوا تو والدین کی لاشیں دیکھ کر چیخنا چلانا شروع کردیا ۔ لوگ فوری جمع ہوگئے اور اس بات کی اطلاع پولیس کو کردی ۔ پولیس نے تحقیقات کے لیے کیس درج کرلیا ہے ۔ جب اکلوتا بیٹا پڑوسیوں کے ظلم وستم کی وجہ سے یتیم ہوگیا ہے۔ 

تیراکی کے لئے اُترے آٹھ لڑکوں میں سے پانچ لڑکے موت کے حوالے 

منگلور 6؍اکتوبر (فکروخبرنیوز) تیرنے کے لئے گئے آٹھ لڑکوں میں سے پانچ طلباء کے ڈوب کر ہلاک ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق یہ حادثہ جی ایم آر پاور پلانٹ جو کہ تنیرو باوی نامی علاقہ میں ہے یہاں واقع یاک سمندر میں پیش آیا ہے۔واقعہ کے مطابق اتوار ..چھٹی کا دن طلباء کے لیے مخصوص ہوتا ہے ، آج اتوار کا دن ہونے کی وجہ سے تیرنے کے غرض سے آٹھ لڑکوں کے ایک گروپ نے آج دوپہر جی ایم آر پاور پلانٹ جو کہ تنیرو باوی نامی علاقہ میں موجود ہے ،اس کے قریب واقع سمند ر میں تیرنے کی غرض سے اترے مگر طغیانی موجوں کے کھنچاؤکی وجہ سے طلباء سمندور کے حوالے ہوگئے۔ مہلوکین کی شناخت قلندر (16) راجیش (17) رکشت (14) یکشت (14) اور پرجول (17) مقیم کوڈیکل منگلور کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ پولیس کے مطابق ایک لاش برآمد کی گئی ہے جبکہ چار کی تلاش جاری ہے ۔ ان آٹھ میں سے تین طلباء زندگی وموت کی جنگ لڑتے ہوئے ساحل پر پہنچنے میں کامیاب ہوگئے ۔

منی پال: ساڑے تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کے ملزمین کو عدالتی حراست 

اُڈپی 06اکتوبر (فکروخبرنیوز ) گذشتہ کچھ مہینے پہلے ساڑھے تین سالہ بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والے دو ملزموں کو آج عدالت نے 19اکتوبر تک کے لیے عدالتی حراست میں دے دیا ہے۔ اطلاع کے مطابق منی پال کے مادھو کرپا انگلش اسکول کی تین سالہ طالبہ کے ساتھ شبھ کمار ار سدھیر نامی بس ڈرائیوروں نے زیادتی کی ہے اس طرح کا الزام طالبہ نے لگایا تھا اور یہ شکایت والدین سے کی تھی، پولس ان ملزموں کو گرفتا رکرنے کے بعد عدالت میں پیش کردیا تھا، مگر کل صبح پولس نے عدالت میں یہ درخواست کی تھی کہ حراست کی مدت کو بڑھائی جائے تو عدالت نے یہ مدت 19اکتوبر تک کردی ہے۔

منگلور ایرپورٹ میں ایک اور سونا اسمگلنگ کا معاملہ: ایک گرفتار 

منگلور 6اکتوبر (فکروخبرنیوز ) آج صبح بچپے ہوائی اڈے پر دبئی سے آرہے ایک مسافر کو کسٹم افسران نے غیرقانونی سونا برآمدگی کے الزام میں گرفتار کرتے ہوئے پانچ لاکھ مالیت کے سونے کے بسکٹ ضبط کرلئے ہیں، اطلاع کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت منگلور کے کنی گولی کے مقیم محمد شرف الدین کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ یہ آج صبح ساڑھے تین بجے دبئی سے منگلور آنے والے ہوائی جہاز میں سفر کرکے آیا تھا۔ لگیج کی چھان بین کے دوران کسٹم افسران اس کے بیگ میں سونے کے بسکٹ دریافت کرلئے۔ کسٹم افسران نے کیس درج کرنے کے بعدملزم پولس کے حوالے کردیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا