English   /   Kannada   /   Nawayathi

خود کو آتش کے حوالے کرنے کے بعد میاں بیوی کی خودکشی

share with us

رئیل اسٹیٹ تاجر اور نوایگ کنسٹکرشن میں ٹھیکیداری پر کام کرنے والے وجئے شیٹی (57) اور چندرکا شیٹی ( 45) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاع کے مطابق دسویں جماعت میں سیکھ رہی ’’جوہنالا‘‘ نامی بیٹی کا امتحان ہونے کی وجہ سے ماں چندرکا شیٹی نے اس کو صبح سویرے اُٹھا کر پڑھنے بٹھا دیا تھا۔بیٹی گھر کے ہال میں موجود تھی کہ اچانک گھر کے اسٹور روم میں آگ نظر آنے کی وجہ سے فوری فائر بریگیڈ عملے کو بلایا گیا مگر فائر برگیڈ عملے کے پہنچنے تک اسٹور روم پوری طرح جل کر خاک ہوگیا تھا ، فائر بریگیڈ عملہ آگ کو پھیلنے سے تو بچالیا مگر اس آگ میں گھر کے مالکان میاں بیوی جل کر کوئلہ بن گئے تھے۔ یہ بات ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے کہ آگ حادثہ اچانک آفاتی طور پر ہوا یا پھر خودکشی کا عمل تھا، بیان کے مطابق یہ اسٹور روم صرف برتنوں کے رکھنے کی جگہ ہونے کی وجہ سے کسی بھی صورت میں ہنگامی آگ حادثہ پیش آنے کا امکان نہیں ہے۔جب کہ اُڈپی فائر بریگیڈ عملے ایک افسر کے بیان کے مطابق یہ شارٹ سرکیوٹ بھی نہیں ہوسکتا ۔ یہ حادثہ گیس یا پھر پٹرول کی وجہ سے پیش آیا ہے۔ پولس مقدمہ درج کرکے تفتیش کررہی ہے۔

dam2

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا