English   /   Kannada   /   Nawayathi

بجرنگیوں کی بڑھتی غنڈہ گردی: راہگیر مسلم نوجوان پر جا لیوا حملہ:5گرفتار

share with us

اس حملے کے بعد علاقہ میں کشیدگی پھیل گئی اور رمضان کے پیشِ نظر لگی دکانوں کو فوری بند کرنا پڑا تھا، یہ معاملہ اس وقت پیش آیا تھا جب یہاں کی پک اپ جیپ میں کچھ لوگ مویشی لے جارہے تھے اس موقع پربجرنگیوں کی جانب سے جیپ کو روکنے کی کوشش کی گئی مگر جیپ نہ رکی، اسی موقع پر نوجوان شاہ الحمید تراویح نماز کے لئے وہاں سے گذر رہا تھا کہ بجرنگیوں کے اس گروپ نے اس پر حملہ کردیا۔زخمی نوجوان کو فوری اسپتال پہنچایا گیا۔ حمید کے بیان پر پولس نے کل کارروائی کرتے ہوئے پانچ ملزموں کو اپنے حراست میں لے لیا ہے۔ حملہ آوروں کی شناخت ناگیش، سری نواس، چندراشیکھر، جناردھن اور ونود کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جوسب کہ سب کائی کمبا علاقے کے مقیم ہیں۔ بچپے پولس ان ملزموں کو گرفتار کرلیا ہے کہ جب کہ اور بھی لوگ ابھی تک فرار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا