English   /   Kannada   /   Nawayathi

گینگ وار: ممبئی شوٹ آؤٹ میں کنداپور کا شخص ہلا ک

share with us

اطلاع کے مطابق مہلوک کی شناخت بھٹا عرف وجئے پجاری (35) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ مصدقہ ذرائع کے مطابق وجئے پجاری اور راہل شرما نامی شخص کے درمیان دیرینہ دشمنی تھی۔ قتل کی یہی وجہ بتائی گئی ہے جب کہ دونوں کی جانب سے اس سے پہلے پولس تھانے میں شکایت اور جوابی شکایت درج کرائی گئی تھی۔ بدھ کی رات کھار میں موجو دشاردا بار ایینڈ ریسٹورینٹ میں پجاری اپنے دوست چندن سنگھ، لوکیش ، اور کملیش کے ساتھ شراب پی رہاتھا کہ اچانک راہل شرما اور اس کے ساتھی ، میاجک ، اجئے پنڈت، ویرین شاکور، سبھاش شکا وغیرہ کا گینگ نے گولی باری شروع کردی۔ اس گینگ وار سے وجئے پجاری موقع واردات پر ہی ہلاک ہوگیا جب کہ ایک اور شخص شدید زخمی ہوا ہے۔ وجئے کی لاش کو جے جے اسپتال منتقل کردیا گیا ۔ نرملا پولس تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا