English   /   Kannada   /   Nawayathi

فیس بک دوستی: طالبہ نے لڑکے پر لگایا اغوائی اور ریپ کا الزام

share with us

اطلاع کے مطابق ملزم کی شناخت محمد نشید (21) کی حیثیت سے کرلی گئی ہے ۔ طالبہ نے الزام لگایا ہے کہ 29جولائی کو طالبہ کالج گئی مگر طبیعت خراب ہونے کا بہانہ بنا کر واپس ہوگئی، باہر اس کا انتظار میں کھڑے نشید اس کو سیدھے منگلور لے گیا اور پھر بیسنٹ نامی علاقے کے قریب واقع ایک گھر میں رکھ کر اس کے ساتھ ریپ کیا پھر دوسرے دن بس اڈے پر چھوڑ کروا پس ہوگیا۔ طالبہ کے اچانک غائب ہونے کی وجہ سے طالبہ کے والدین نے اسی دن شکایت در ج کرائی تھی، دوسرے دن جب طالبہ گھر لوٹی تو ریپ کی بات ظاہر کردی، اس نے ملزم پر الزام لگایا ہے کہ گھر کولے کر ملزم نشید نے پہلے بے ہوش کیا اس کے بعد جو ہوا اس کا مجھے علم نہیں ہے، اس نے اس بات کو قبول کیا کہ ملزم فیس بک کے ذریعہ دوست بنا تھا ، اس کے بعد جان پہچان کے بعد اس نے جب حال ہی میں ملنے بلایا تو کالج میں بیماری کا بہانہ بنا کر اس سے ملنے آگئی تھی، بعد میں یہ معاملہ پیش آیا ہے ۔ پولس نے شکایت درج کرنے کے 24گھنٹے کے اندر ملزم کو گرفتار کرلیا ہے کہ جب کہ طالبہ اور ملزم دونوں کو طبی جانچ کی گئی ہے۔ طبی رپورٹ کے بعد ہی ایف آئی آر درج کئے جانے کی بات پولس نے کہی ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا